مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خاندان کے لئے

خاندان کے لئے

خاندان کے لئے

آیتوں کو تصویروں کے ساتھ ملائیں

واعظ ۲:‏۳-‏۱۰ کو پڑھیں۔‏ لکیر کھینچ کر آیتوں کو تصویروں کے ساتھ ملائیں۔‏ پھر تصویروں میں رنگ بھریں۔‏

۱.‏ آیت ۳

۲.‏ آیت ۴

۳.‏ آیت ۵

۴.‏ آیت ۶

۵.‏ آیت ۷

۶.‏ آیت ۸

الف

ب

ج

د

ہ

و

اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

سلیمان بادشاہ نے جو چیزیں حاصل کیں،‏ کیا اِن سے اُنہیں سچی خوشی ملی؟‏

اشارہ:‏ واعظ ۲:‏۱۱ کو پڑھیں۔‏

‏”‏بطلان اور ہوا کی چران“‏ کا کیا مطلب ہے؟‏ آپ کو سچی خوشی کیسے مل سکتی ہے؟‏

اشارہ:‏ لوقا ۶:‏۳۸ اور اعمال ۲۰:‏۳۵ کو پڑھیں۔‏

مل کر کریں:‏ واعظ ۳:‏۱-‏۸ کو پڑھیں۔‏ ہر ایک کسی پرچی پر ایک ایسا کام لکھے جس کا اِن آیتوں میں ذکر ہوا ہے۔‏ پرچیاں ایک ڈبے میں ڈالیں۔‏ پھر سب باری‌باری ڈبے میں سے ایک پرچی نکالیں۔‏ ہر ایک بولے بغیر اُس کام کی اداکاری کرے جو اُس کی پرچی پر لکھا ہے۔‏ دوسرے بُوجھنے کی کوشش کریں کہ یہ کونسا کام ہے۔‏

اِن کارڈز کو جمع کریں

اِن حصوں کو کاٹ کر درمیان سے موڑ لیں۔‏

بائبل کارڈ ۹ یرمیاہ

سوال

‏(‏الف)‏ خدا نے یرمیاہ نبی کے ذریعے بائبل کی کونسی چار کتابیں لکھوائیں؟‏

‏(‏ب)‏ کیا یہ بیان صحیح یا غلط ہے؟‏ ”‏یرمیاہ نبی نے کبھی شادی نہیں کی۔‏“‏

‏(‏ج)‏ یرمیاہ کی اِس بات کو مکمل کریں:‏ ”‏[‏خدا]‏ کا کلام میرے دل میں .‏ .‏ .‏ “‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا ۶۵۰ قبل‌ازمسیح بائبل کی آخری

کے لگ‌بھگ کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشے]‏

وہ یروشلیم میں رہتے تھے۔‏ اُنہوں نے دریائےفرات اور مصر کا سفر کِیا۔‏—‏یرمیاہ ۱۳:‏۱-‏۹؛‏ ۴۳:‏۸-‏۱۳‏۔‏

یروشلیم

دریائےفرات

مصر

یرمیاہ

معلومات:‏

خدا نے یرمیاہ کے پیدا ہونے سے پہلے ہی اُنہیں نبی کے طور پر چن لیا تھا۔‏ (‏یرمیاہ ۱:‏۱-‏۵‏)‏ یرمیاہ نے ۶۵ سال تک وفاداری سے خدا کی خدمت کی۔‏ یرمیاہ خود کو اِس لائق نہیں سمجھتے تھے کہ وہ لوگوں کو خدا کا پیغام سنا سکیں۔‏ لیکن یہوواہ خدا نے اُن سے کہا:‏ ’‏تُو نہ ڈر کیونکہ مَیں تجھے چھڑانے کو تیرے ساتھ ہوں۔‏‘‏—‏یرمیاہ ۱:‏۶-‏۸‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ پہلا اور دوسرا سلاطین،‏ یرمیاہ اور نوحہ۔‏

‏(‏ب)‏ صحیح۔‏—‏یرمیاہ ۱۶:‏۱-‏۴‏۔‏

‏(‏ج)‏ ”‏ .‏ .‏ .‏ جلتی آگ کی مانند ہے۔‏“‏—‏یرمیاہ ۲۰:‏۹‏۔‏

بائبل کارڈ ۱۰ سلیمان

سوال

‏(‏الف)‏ سلیمان نے خدا سے لمبی عمر اور دولت مانگنے کی بجائے کیا مانگا؟‏

‏(‏ب)‏ جملے کو مکمل کریں:‏ سلیمان نے _____ مثلیں کہیں اور ______ گیت لکھے۔‏

‏(‏ج)‏ سلیمان کا دوسرا نام کیا تھا؟‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا سلیمان کا زمانہ۱۰۰۰ بائبل کی آخری کتاب

قبل‌ازمسیح کے لگ‌بھگ لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

سبا کی ملکہ نے سلیمان کی حکمت کی باتیں سننے کے لئے ۲۴۰۰ کلومیٹر (‏۱۵۰۰ میل)‏ کا سفر کِیا۔‏

یروشلیم

سبا

سلیمان

معلومات:‏

وہ داؤد اور بت‌سبع کے دوسرے بیٹے تھے۔‏ سلیمان نے ۴۰ سال تک اسرائیل پر حکومت کی۔‏ اُنہوں نے یہوواہ خدا کی عبادت کے لئے ایک عبادت‌گاہ بنائی۔‏ (‏۱-‏سلاطین ۵:‏۲-‏۵‏)‏ یہوواہ خدا نے سلیمان کے ذریعے امثال،‏ واعظ اور غزل‌الغزلات کی کتابیں لکھوائیں۔‏ اپنی بُت‌پرست بیویوں کی وجہ سے سلیمان بعد میں یہوواہ خدا سے دُور ہو گئے۔‏—‏۱-‏سلاطین ۱۱:‏۱-‏۶‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ ایک سمجھنے والا دل۔‏—‏۱-‏سلاطین ۳:‏۵-‏۱۴‏۔‏

‏(‏ب)‏ ۳۰۰۰،‏ ۱۰۰۵۔‏—‏۱-‏سلاطین ۴:‏۲۹،‏ ۳۲‏۔‏

‏(‏ج)‏ یدِیدیاہ جس کا مطلب ہے:‏ ”‏یہوواہ کا پیارا۔‏“‏—‏۲-‏سموئیل ۱۲:‏۲۴،‏ ۲۵‏۔‏

بائبل کارڈ ۱۱ یوسف

یوسف

سوال

‏(‏الف)‏ جملے کو مکمل کریں:‏ یوسف کے بھائی اُنہیں ”‏_______ کا دیکھنے والا“‏ کہتے تھے۔‏ اُنہوں نے یوسف کو __ روپے میں بیچ دیا۔‏

‏(‏ب)‏ جب فوطیفار کی بیوی،‏ یوسف کے ساتھ جنسی ملاپ کرنا چاہتی تھی تو یوسف نے اُسے جواب دیا:‏ ”‏بھلا مَیں کیوں ایسی بڑی بدی کروں اور .‏ .‏ .‏ “‏

‏(‏ج)‏ فرعون نے یوسف کو مصر کا حاکم کیوں بنایا؟‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا یوسف کا زمانہ بائبل کی آخری کتاب لکھی گئی

۱۷۰۰ قبل‌ازمسیح کے لگ‌بھگ

‏[‏نقشے]‏

اُنہیں شہر دوتین سے مصر لے جایا گیا۔‏

دوتین

مصر

یوسف

معلومات:‏

وہ یعقوب اور راخل کے پہلوٹھے بیٹے تھے۔‏ (‏پیدایش ۳۵:‏۲۴‏)‏ یوسف کے سوتیلے بھائی اُن سے جلتے تھے اِس لئے اُنہوں نے یوسف کو مصریوں کے ہاتھ بیچ دیا۔‏ وہاں یوسف نے ۱۳ سال غلام یا قیدی کے طور پر گزارے۔‏ اُنہوں نے اپنے بھائیوں سے بدلہ لینے کی بجائے اُنہیں معاف کر دیا۔‏ (‏پیدایش ۵۰:‏۱۵-‏۲۱‏)‏ حالانکہ وہ اپنے گھروالوں سے دُور تھے پھر بھی وہ یہوواہ خدا کے وفادار رہے اور اپنا چال‌چلن پاک رکھا۔‏ وہ محنتی اور دیانت‌دار تھے۔‏—‏پیدایش ۳۹:‏۱-‏۲۳‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ خواب،‏ ۲۰۔‏—‏پیدایش ۳۷:‏۱۹،‏ ۲۸‏۔‏

‏(‏ب)‏ ”‏ .‏ .‏ .‏ خدا کا گنہگار بنوں؟‏“‏—‏پیدایش ۳۹:‏۹‏۔‏

‏(‏ج)‏ وہ جانتا تھا کہ خدا کی روح نے یوسف کو دانش‌مند اور عقل‌مند بنایا ہے۔‏—‏پیدایش ۴۱:‏۳۸-‏۴۱‏۔‏

یسعیاہ بائبل کارڈ ۱۲

سوال

‏(‏الف)‏ بادشاہ آخز کو خدا کا پیغام دینے کے لئے یسعیاہ نبی کے ساتھ کون گیا تھا؟‏

‏(‏ب)‏ جب یہوواہ خدا نے پوچھا کہ ”‏مَیں کس کو بھیجوں؟‏“‏ تو یسعیاہ نبی نے کیا جواب دیا؟‏

‏(‏ج)‏ یسعیاہ نبی نے پیشین‌گوئی کی کہ ”‏زمین [‏یہوواہ]‏ کے عرفان .‏ .‏ .‏ “‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا یسعیاہ کا زمانہ بائبل کی آخری

۷۰۰ قبل‌ازمسیح کے لگ‌بھگ کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

وہ یروشلیم میں رہتے تھے۔‏

یروشلیم

یسعیاہ

معلومات:‏

یسعیاہ خدا کے وفادار نبی تھے۔‏ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر خدا کی عبادت کرتے تھے۔‏ اُنہوں نے وفاداری سے خدا کا کام کرنے سے اپنے گھروالوں کے لئے اچھی مثال قائم کی۔‏ اُن کی بیوی کو بھی ”‏نبِیّہ“‏ کہا گیا۔‏ (‏یسعیاہ ۷:‏۳؛‏ ۸:‏۳،‏ ۱۸‏)‏ یسعیاہ نے تقریباً ۴۶ سال تک خدا کی خدمت کی۔‏ اُن کے نام کا مطلب ہے:‏ ”‏یہوواہ نجات ہے۔‏“‏

جواب

‏(‏الف)‏ اُن کا بیٹا شیازیاشوب۔‏—‏یسعیاہ ۷:‏۳‏۔‏

‏(‏ب)‏ ”‏مَیں حاضر ہوں مجھے بھیج۔‏“‏—‏یسعیاہ ۶:‏۸‏۔‏

‏(‏ج)‏ ”‏.‏ .‏ .‏ سے معمور ہوگی۔‏“‏—‏یسعیاہ ۱۱:‏۹‏۔‏

صفحہ ۲۹ کے جواب

۱.‏ آیت ۳—‏و۔‏

۲.‏ آیت ۴—‏ہ۔‏

۳.‏ آیت ۵—‏الف۔‏

۴.‏ آیت ۶—‏ج۔‏

۵.‏ آیت ۷—‏ب۔‏

۶.‏ آیت ۸—‏د۔‏

اگر آپ مضمون ”‏خاندان کے لئے“‏ کی مزید کاپیاں پرنٹ کرنا چاہتے ہیں تو ویب‌سائٹ www.dan124.com کو دیکھیں۔‏

‏”‏نوجوانوں کا سوال“‏ کے سلسلے میں مزید مضامین ویب‌سائٹ www.watchtower.org/ype پر مل سکتے ہیں۔‏