یہ دُنیا کس کے ہاتھ میں ہے؟
آپ کے خیال میں . . .
-
خدا کے؟
-
اِنسانوں کے؟
-
کسی اَور کے؟
پاک کلام کا جواب
”پوری دُنیا شیطان کے قبضے میں ہے۔“—1-یوحنا 5:19۔
”خدا کا بیٹا اِس لیے ظاہر ہوا کہ اِبلیس کے کاموں کو ختم کر دے۔“—1-یوحنا 3:8، ترجمہ نئی دُنیا۔
اِس جواب کا آپ کی زندگی پر اثر
آپ سمجھ جائیں گے کہ دُنیا کے حالات اِتنے خراب کیوں ہیں۔—مکاشفہ 12:12۔
آپ کو اِس بات پر یقین ہوگا کہ ایک دن زمین پر اچھا وقت آئے گا۔—1-یوحنا 2:17۔
آپ پاک کلام کے جواب پر یقین کیوں رکھ سکتے ہیں؟
اِس کی کم سے کم تین وجوہات ہیں:
-
شیطان کا اِختیار ختم ہونے والا ہے۔ یہوواہ خدا نے فیصلہ کِیا ہے کہ وہ دُنیا سے شیطان کا اِختیار ختم کر دے گا۔ اُس نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ ”اِبلیس کو ختم“ کر دے گا اور اُس سب نقصان کو ٹھیک کر دے گا جو اب تک شیطان کی وجہ سے ہوا ہے۔—عبرانیوں 2:14، ترجمہ نئی دُنیا۔
-
خدا نے یسوع مسیح کو دُنیا پر حکمرانی کرنے کے لیے چُنا ہے۔ شیطان ایک ظالم اور خودغرض حکمران ہے لیکن یسوع مسیح شفیق اور رحمدل ہیں۔ پاک کلام میں خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ یسوع مسیح ’غریب اور محتاج پر ترس کھائیں گے۔ اور اُن کی جان کو ظلم اور جبر سے چھڑائیں گے۔‘—زبور 72:13، 14۔
-
خدا جھوٹ نہیں بول سکتا۔ پاک کلام میں لکھا ہے کہ ”خدا جھوٹ نہیں بول سکتا۔“ (عبرانیوں 6:18) جب یہوواہ خدا کوئی وعدہ کرتا ہے تو وہ اُسے ضرور پورا کرتا ہے۔ (یسعیاہ 55:10، 11) وہ اپنے وعدے کے مطابق بہت جلد اِس ”دُنیا کے حاکم“ کو ختم کر دے گا۔—یوحنا 12:31۔
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ . . .
جب شیطان کو ختم کر دیا جائے گا تو دُنیا کیسی ہوگی؟
جواب کے لیے اِن آیتوں کو دیکھیں: زبور 37:10، 11 اور مکاشفہ 21:3، 4۔