مسیحیوں کے طور پر زندگی
نومبر میں دوسروں کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتانے کی خاص مہم
یسوع نے دوسروں کو ”خدا کی بادشاہت کی خوشخبری“ سنائی۔ (لُو 4:43) اُنہوں نے لوگوں کو سکھایا کہ وہ دُعا کریں کہ یہ بادشاہت آئے۔ (متی 6:9، 10) نومبر میں ہم ایک خاص مہم کے ذریعے دوسروں کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتائیں گے۔ (متی 24:14) اپنا شیڈول اِس طرح بنائیں کہ آپ اِس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔ جو بہن بھائی نومبر میں مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کریں گے، وہ 30 یا 50 گھنٹے مُنادی کر سکتے ہیں۔
اپنے علاقے میں آپ جتنے زیادہ لوگوں کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں کوئی آیت دِکھا سکتے ہیں، دِکھائیں۔ آیت چُنتے وقت ہر شخص کے مذہبی پسمنظر کو ذہن میں رکھیں۔ اگر کوئی شخص پہلی ملاقات پر ہمارے پیغام میں دلچسپی لیتا ہے تو اُسے ”مینارِنگہبانی“ نمبر 2، 2020ء کا عوامی شمارہ دیں۔ پھر جتنی جلدی ہو سکے، اُس شخص سے دوبارہ ملیں اور اُسے ہمارے تعلیم دینے کے اوزاروں میں سے کسی کتاب سے بائبل کورس کرانے کی کوشش کریں۔ اب بہت جلد خدا کی بادشاہت اُن حکومتوں کو ختم کرنے والی ہے جو اُس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ (دان 2:44؛ 1-کُر 15:24، 25) دُعا ہے کہ ہم سب اِس خاص موقعے سے بھرپور فائدہ اُٹھا کر یہ ثابت کریں کہ ہم خدا اور اُس کی بادشاہت کی طرف ہیں۔