مسیحیوں کے طور پر زندگی
اپنے شادی کے بندھن کو مضبوط بنائیں
یہوواہ خدا اُن عہدوپیمان کو بڑا سنجیدہ خیال کرتا ہے جو دُلہا دُلہن اپنی شادی کے موقعے پر کرتے ہیں۔ اُس نے کہا تھا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے سے جُدا نہیں ہونا چاہیے۔ (متی 19:5، 6) یہوواہ کے بہت سے بندے کامیاب شادیشُدہ زندگی گزار رہے ہیں۔ لیکن ہر شادیشُدہ زندگی میں مسئلے تو ہوتے ہیں۔ مگر جب مسئلے کھڑے ہوں تو ہمیں دُنیا کی اِس سوچ کو نہیں اپنانا چاہیے کہ ہمارے مسئلوں کا حل علیٰحدگی یا طلاق ہے۔ میاں بیوی کیا کر سکتے ہیں تاکہ اُن کا شادی کا بندھن قائم رہے؟
اِس حوالے سے اِن پانچ باتوں پر غور کریں:
-
اپنے دل کی حفاظت کریں۔ مثال کے طور پر کسی اَور شخص کے ساتھ دللگی نہ کریں اور ایسی تفریح نہ کریں جس میں بےحیائی ہو کیونکہ ایسی چیزیں شادی کے بندھن کو کمزور کرتی ہیں۔—متی 5:28؛ 2-پطر 2:14۔
-
خدا کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کریں اور اپنے اندر اِس خواہش کو بڑھائیں کہ شادیشُدہ ہوتے ہوئے آپ کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے یہوواہ ناراض ہو۔—زبور 97:10۔
-
اپنی نئی شخصیت کو نکھارتے رہیں اور اپنے شریک حیات کے لیے ایسے چھوٹے چھوٹے کام بھی کریں جن سے اُس کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں۔—کُل 3:8-10، 12-14۔
-
ایک دوسرے کا احترام کریں اور آپس میں ایسی باتچیت کریں جس سے دونوں کو فائدہ ہو۔—کُل 4:6۔
-
پیار اور شفقت سے ازدواجی حق ادا کریں۔—1-کُر 7:3، 4؛ 10:24۔
جب شادیشُدہ مسیحی اپنے رشتے کی عزت کرتے ہیں تو وہ یہوواہ کے لیے عزت ظاہر کرتے ہیں جس نے اِنسانوں کے لیے اِس رشتے کا بندوبست کیا ہے۔
ویڈیو ” ’ثابتقدمی سے دوڑتے رہیں‘—”کھیل کے اصولوں پر عمل کریں““ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
ہو سکتا ہے کہ شادی کی شروعات اچھی ہو لیکن بعد میں کون سے مسئلے پیدا ہو سکتے ہیں؟
-
بائبل کے اصولوں پر عمل کرنے سے اُن لوگوں کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے جنہیں لگتا ہے کہ اُن کی شادیشُدہ زندگی محبت سے خالی ہے؟
-
یہوواہ خدا نے شادی کے حوالے سے کون سے اصول بنائے ہیں؟
-
اپنی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے میاں اور بیوی دونوں کو کیا کرنا چاہیے؟