شاگرد بنانے کی تربیت | گواہی دینے کے کام میں اپنی خوشی کو بڑھائیں
اِجلاسوں پر جانے میں اپنے طالبِعلموں کی مدد کریں
ہمارے اِجلاس یہوواہ کی عبادت کا ایک بہت اہم حصہ ہیں۔ (زبور 22:22) جو لوگ یہوواہ کی عبادت کے لیے جمع ہوتے ہیں، اُنہیں خوشی اور برکتیں ملتی ہیں۔ (زبور 65:4) جب بائبل کورس کرنے والے لوگ باقاعدگی سے ہمارے اِجلاسوں پر آتے ہیں تو اکثر وہ جلدی یہوواہ کے دوست بن جاتے ہیں۔
آپ اِجلاسوں پر جانے میں اپنے طالبِعلموں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ اُن کو اِجلاسوں پر آنے کی دعوت دیتے رہیں۔ اُن کو ویڈیو ”ہماری عبادتگاہوں میں کیا ہوتا ہے؟“ دِکھائیں۔ اُن کو بتائیں کہ اِجلاسوں پر آنے سے اُنہیں کیا فائدے ہوں گے۔ (خوشیوں بھری زندگی! سبق نمبر 10) آپ اُن کو کوئی ایسی بات بتا سکتے ہیں جو آپ نے اِجلاس میں سیکھی تھی یا آپ اُن کو بتا سکتے ہیں کہ اگلے اِجلاس میں کس بارے میں بات کی جائے گی۔ اپنے طالبِعلموں کو وہ کتاب یا رسالہ وغیرہ دیں جس میں سے اِجلاس میں باتچیت کی جائے گی۔ اِس کے علاوہ آپ اُن کو بتا سکتے ہیں آپ اِجلاسوں پر جانے میں اُن کی مدد کیسے کر سکتے ہیں۔ شاید آپ اُنہیں اپنے ساتھ اِجلاس پر لے کر جا سکتے ہیں۔ آپ اِجلاسوں پر آنے میں اپنے طالبِعلموں کی جو بھی مدد کریں گے، اُس کا اُس وقت بہت فائدہ ہوگا جب وہ پہلی بار اِجلاس پر جائیں گے۔—1-کُر 14:24، 25۔
ویڈیو ”اِجلاسوں پر جانے میں اپنے طالبِعلموں کی مدد کریں“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
نیتا نے کس موقعے سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے جیزمین کو اِجلاس پر آنے کی دعوت دی؟
-
جب بائبل کورس کرنے والا شخص اِجلاسوں پر آتا ہے تو ہمیں خوشی کیوں ہوتی ہے؟
-
جیزمین کو پہلی بار اِجلاس پر آ کر کیسا لگا؟