8-14 جولائی
زبور 60-62
گیت نمبر 2 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. یہوواہ ہمیں محفوظ اور قائم رکھتا ہے
(10 منٹ)
یہوواہ ہمارے لیے ایک بُرج کی طرح ہے۔ (زبور 61:3؛ آئیٹی-2 ص. 1118 پ. 7)
یہوواہ ہمیں اپنے خیمے میں مہمان کی طرح رکھتا ہے۔ (زبور 61:4؛ آئیٹی-2 ص. 1084 پ. 8)
یہوواہ ایک چٹان کی طرح ہے۔ (زبور 62:2؛ م02 15/4 ص. 16 پ. 14)
خود سے پوچھیں: ”یہوواہ کو جاننے اور اُس پر بھروسا کرنے کی وجہ سے اب میری زندگی پہلے سے بہتر کیوں ہے؟“
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
زبو 62:11—خدا کس لحاظ سے ”طاقت کا سرچشمہ ہے“؟ (م06 1/6 ص. 11 پ. 6)
آپ زبور 60-62 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) زبو 60:1–61:8 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 10)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ کسی ایسے شخص کے ساتھ باتچیت شروع کریں جو آپ کے ساتھ بہت اچھے سے پیش آیا ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 2 نکتہ نمبر 3)
5. باتچیت جاری رکھنا
(4 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ جس شخص سے آپ پچھلی بار ملے تھے، اُسے ”جے ڈبلیو لائبریری“ ایپ کے بارے میں بتائیں اور اُسے دِکھائیں کہ وہ اِسے کیسے ڈاؤنلوڈ کر سکتا ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 7 نکتہ نمبر 4)
6. تقریر
(5 منٹ) م22.02 ص. 4-5 پ. 7-10—موضوع: یہوواہ پر بھروسا رکھیں—جب تنظیم کی طرف سے ہدایتیں ملتی ہیں۔ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 20)
گیت نمبر 12
7. کوئی بھی چیز ’ہمیں خدا کی محبت سے جُدا نہیں کر سکتی‘
(10 منٹ) بات چیت۔
ویڈیو چلائیں۔ پھر سامعین سے یہ پوچھیں:
جب بھائی نائرنڈا اذیت کا سامنا کر رہے تھے تو یہوواہ نے کن خاص طریقوں سے اُن کا خیال رکھا؟
8. یہوواہ کے دوست بنیں—بپتسمہ لینے کے لیے کیا کیا کرنا چاہیے؟
(5 منٹ) بات چیت۔ ویڈیو چلائیں۔ پھر اگر ممکن ہو تو پہلے سے چُنے گئے کچھ بچوں کو سٹیج پر بلائیں اور اُن سے یہ سوال پوچھیں: بپتسمہ لینے کے لیے آپ کی عمر سے زیادہ کیا اہم ہے؟ بپتسمہ لینے کے لیے آپ کو کیا کیا کرنا چاہیے؟