مسیحیوں کے طور پر زندگی
والدین! یہوواہ کے قریب جانے میں اپنے بچوں کی مدد کریں
یہوواہ سے محبت رکھنے والے والدین کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ اُن کے بچے وفاداری سے یہوواہ کی خدمت کریں۔ اِس کے لیے وہ بچپن سے ہی اپنے بچوں کے دل پر بائبل کی تعلیمات نقش کر سکتے ہیں۔ (اِست 6:7؛ امثا 22:6) کیا اِس کے لیے والدین کو کچھ قربانیاں بھی دینی پڑتی ہیں؟ بےشک! لیکن بدلے میں اُنہیں جو خوشیاں ملتی ہیں، اُن کے سامنے یہ قربانیاں کچھ بھی نہیں ہوتیں۔—3-یوح 4۔
والدین یوسف اور مریم سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ وہ ”ہر سال عیدِفسح کے لیے یروشلیم جایا کرتے تھے“ حالانکہ اِس کے لیے اُنہیں بہت محنت کرنی پڑتی تھی اور کافی پیسہ بھی لگانا پڑتا تھا۔ (لُو 2:41) اِس سے پتہ چلتا ہے کہ اُن کے لیے یہ بات سب سے اہم تھی کہ اُن کا گھرانہ یہوواہ کے اَور قریب جائے۔ اِسی طرح آج بھی والدین ہر اُس موقعے سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں جس کے ذریعے وہ اپنی باتوں اور مثال سے اپنے بچوں کو صحیح راہ دِکھا سکیں۔—زبور 127:3-5۔
ویڈیو THEY TOOK EVERY OPPORTUNITY کو ہندی میں دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
بھائی جان اور بہن شیرن نے اپنے بچوں کی پرورش کرتے وقت خدا کی بادشاہت کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ کیسے دیا؟
-
ماں باپ کو اپنے ہر بچے کی تربیت اُس کی ضرورت کے مطابق کیوں کرنی چاہیے؟
-
ماں باپ اپنے بچوں کو کیسے تیار کر سکتے ہیں تاکہ وہ اُس وقت ثابتقدم رہیں جب اُن کے ایمان کا اِمتحان ہو؟
-
آپ نے یہوواہ کی تنظیم کی کن سہولتوں کو اِستعمال کر کے یہوواہ کے دوست بننے میں اپنے بچوں کی مدد کی ہے؟