مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

کتابوں اور رسالوں کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کریں

کتابوں اور رسالوں کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کریں

یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏آپ نے مُفت پایا ہے اِس لیے مُفت دیں۔‏“‏ (‏متی 10:‏8‏)‏ جب ہم لوگوں کو بائبل یا اِس پر مبنی کتابیں اور رسالے دیتے ہیں تو ہم اُن سے پیسے نہیں لیتے۔‏ (‏2-‏کُر 2:‏17‏)‏ یوں ہم یسوع مسیح کی ہدایت پر عمل کرتے ہیں۔‏ لیکن اِن کتابوں اور رسالوں میں خدا کے کلام کی بیش‌قیمت سچائیاں پائی جاتی ہیں۔‏ اِن کتابوں اور رسالوں کو چھاپنے اور اِنہیں دُنیا بھر میں موجود ہماری کلیسیاؤں تک پہنچانے کے لیے بڑی محنت اور پیسہ لگتا ہے۔‏ اِس لیے ہمیں صرف اُتنی ہی کتابیں اور رسالے لینے چاہئیں جتنی ہمیں ضرورت ہے۔‏

دوسروں کو کتابیں یا رسالے دیتے وقت ہمیں سمجھ‌داری سے کام لینا چاہیے،‏ یہاں تک کہ عوامی جگہوں پر گواہی دیتے وقت بھی۔‏ (‏متی 7:‏6‏)‏ ہر آنے جانے والے کو کتابیں اور رسالے تھمانے کی بجائے اُس سے بات کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ جان سیکھیں کہ وہ ہمارے پیغام میں کتنی دلچسپی رکھتا ہے۔‏ کیا آپ ساتھ دیے گئے بکس میں سے کسی ایک سوال کا جواب ہاں میں دے سکتے ہیں؟‏ اگر ہم یہ اندازہ نہیں لگا پاتے کہ ایک شخص ہمارے پیغام میں دلچسپی لے رہا ہے یا نہیں تو بہتر ہوگا کہ ہم اُسے کوئی پرچہ دیں۔‏ لیکن اگر وہ ہمارا کوئی رسالہ یا کتاب مانگتا ہے تو ہم خوشی سے اُسے دیں گے۔‏—‏امثا 3:‏27،‏ 28‏۔‏