مسیحیوں کے طور پر زندگی
”محبت . . . سب چیزوں کی اُمید رکھتی ہے“
ہم اپنے بہن بھائیوں سے بغیر کسی غرض کے محبت کرتے ہیں۔ اِس لیے ہم اُمید رکھتے ہیں کہ وہ اچھے فیصلے کریں گے۔ (1-کُر 13:4، 7) مثال کے طور پر اگر ایک بھائی کوئی گُناہ کرتا ہے اور کلیسیا کے بزرگ اُسے صاف صاف سمجھاتے ہیں کہ اُسے اپنی درستی کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے تو ہم اُمید رکھتے ہیں کہ وہ اُن کی بات مانے گا اور اُس پر عمل کرے گا۔ ہم ایسے بہن بھائیوں کے ساتھ صبر سے پیش آتے ہیں جن کا ایمان کمزور ہو گیا ہے اور ہم اُن کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ (روم 15:1) جب کوئی بہن یا بھائی کلیسیا سے دُور ہو جاتا ہے تو ہم اِس اُمید کو نہیں چھوڑتے کہ وہ کبھی نہ کبھی واپس آ جائے گا۔—لُو 15:17، 18۔
ویڈیو ”یاد رکھیں کہ محبت کیا کرتی ہے اور کیا نہیں—سب چیزوں کی اُمید رکھتی ہے“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
ابنیر پہلے کس کے وفادار تھے لیکن بعد میں اُنہوں نے کس کا ساتھ دیا؟
-
داؤد نے ابنیر کی درخواست پر کیا کِیا اور یوآب نے ابنیر کی درخواست پر کیا کِیا؟
-
ہم یہ اُمید کیوں رکھتے ہیں کہ ہمارے بہن بھائی اچھے فیصلے کریں گے؟