مسیحیوں کے طور پر زندگی
کیا آپ اپنے علاقے میں خراب حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں؟
جیسے جیسے اِس دُنیا کا خاتمہ نزدیک آ رہا ہے، دہشتگردی اور جنگیں بڑھتی جائیں گی اور ہمارے علاقے میں حالات خراب ہونے کا خطرہ بھی بڑھے گا۔ (مکا 6:4) ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم اُن مشکلوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں جو آگے چل کر ہم پر آئیں گی؟
-
یہوواہ کے وفادار رہنے کا عزم مضبوط کریں: بائبل سے ایسے اصولوں اور واقعات پر غور کریں جن سے آپ کا یہ عزم مضبوط ہو کہ آپ یہوواہ اور اُس کی تنظیم کے وفادار رہیں گے اور کسی اِنسانی حکومت یا گروہ کی طرفداری نہیں کریں گے۔ (امثا 12:5) اِس کے ساتھ ساتھ ابھی سے کلیسیا کے بہن بھائیوں کے ساتھ اپنی دوستی مضبوط کریں۔—1-پطر 4:7، 8۔
-
اپنی حفاظت کے لیے ضروری تیاری کریں: اپنے گھر میں الگ سے تھوڑا بہت راشن رکھیں تاکہ اگر آپ گھر سے نہ نکل پائیں تو آپ کا گزارا ہوتا رہے۔ یہ بھی سوچ کر رکھیں کہ اگر آپ کو اپنا گھر چھوڑنا پڑے گا تو آپ کہاں جائیں گے۔ دیکھیں کہ آپ کے ایمرجنسی بیگ میں کون کون سی چیزیں ہیں۔ اِس میں اپنی حفاظت کے لیے ماسک اور گلوز جیسی چیزیں رکھیں اور پیسے بھی۔ پہلے سے دیکھ لیں کہ آپ بزرگوں سے کیسے رابطہ کریں گے اور بزرگوں کو بھی پہلے سے بتائیں کہ وہ آپ سے کیسے رابطہ کریں۔—یسع 32:2۔
اپنے علاقے میں خراب حالات کے دوران ایسے کام کرتے رہیں جن سے یہوواہ کے ساتھ آپ کی دوستی مضبوط رہے۔ (فل 1:10) غیرضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں۔ (متی 10:16) دوسروں کے ساتھ اپنی کھانے پینے کی اور دوسری چیزیں بانٹیں۔—روم 12:13۔
ویڈیو ”کیا آپ قدرتی آفتوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں؟“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
آفتوں کے دوران یہوواہ ہماری مدد کیسے کر سکتا ہے؟
-
ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم آفتوں کے لیے تیار رہیں؟
-
ہم آفتوں سے متاثر ہونے والوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟