مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

سمجھ‌داری سے دوست بنائیں

سمجھ‌داری سے دوست بنائیں

موآب کے میدانوں میں بنی‌اِسرائیل کے ساتھ جو کچھ ہوا،‏ اُس سے مسیحی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔‏ (‏1-‏کُر 10:‏6،‏ 8،‏ 11‏)‏ موآبی عورتیں بدچلن اور بُت‌پرست تھیں۔‏ جن بنی‌اِسرائیل نے اِن عورتوں کے ساتھ میل جول رکھنا شروع کر دیا،‏ وہ بہک کر سنگین گُناہ میں پڑ گئے اور اِس کے بڑے ہول‌ناک نتیجے نکلے۔‏ (‏گن 25:‏9‏)‏ آج ہمارے اِردگِرد بھی بہت سے ایسے لوگ ہیں جو یہوواہ کی عبادت نہیں کرتے جیسے کہ ہمارے ساتھ کام کرنے والے،‏ ہمارے ساتھ سکول میں پڑھنے والے،‏ ہمارے پڑوسی،‏ رشتےدار اور جان پہچان کے دوسرے لوگ۔‏ اِن لوگوں کے ساتھ قریبی دوستی رکھنے کی وجہ سے ہم خطروں میں پڑھ سکتے ہیں۔‏ اِس حوالے سے ہم بائبل میں لکھے اِس واقعے سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

ویڈیو ‏”‏ہمارے لیے عبرت‌ناک مثالیں—‏حصہ‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • زمری اور اُس کے دوستوں نے یمین کے سامنے کون سی غلط باتیں کہیں؟‏

  • فینحاس نے یمین کی مدد کیسے کی تاکہ وہ صحیح سوچ رکھ سکیں؟‏

  • کسی غیرایمان شخص کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے اور اُس کے ساتھ دوستی کرنے میں کیا فرق ہے؟‏

  • ہمیں کلیسیا میں بھی قریبی دوست بنانے کے حوالے سے محتاط کیوں رہنا چاہیے؟‏

  • ہمیں سوشل میڈیا پر ایسے لوگوں کے گروپ میں تبصرے کیوں نہیں کرنے چاہئیں جنہیں ہم ذاتی طور پر نہیں جانتے؟‏