مسیحی زندگی اور خدمت —اِجلاس کا قاعدہ مارچ 2018ء
باتچیت کے لیے تجاویز
یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب کا دعوتنامہ پیش کرنے اور اِن سوالوں پر باتچیت کرنے کے لیے تجاویز: یسوع مسیح نے اپنی جان کیوں دی؟ یسوع مسیح کی قربانی سے اِنسانوں کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟
پاک کلام سے سنہری باتیں
”جو آپ میں بڑا بننا چاہتا ہے، وہ آپ کا خادم بنے“
کیا ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ ہم خدا کی خدمت کے حوالے سے وہ کام کریں جن کی وجہ سے دوسرے ہمیں دیکھیں اور ہماری واہ واہ کریں؟ ایک خاکسار شخص اکثر ایسے کام کرتا ہے جنہیں صرف یہوواہ خدا دیکھتا ہے۔
پاک کلام سے سنہری باتیں
دو سب سے بڑے حکموں پر عمل کریں
یسوع مسیح نے پاک کلام کے کن دو حکموں کو سب سے بڑے حکم کہا؟ ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم اِن حکموں پر عمل کر رہے ہیں؟
مسیحیوں کے طور پر زندگی
خدا اور پڑوسی کے لیے محبت کیسے پیدا کی جا سکتی ہے؟
ایسا کرنے کا ایک اہم طریقہ یہ ہے کہ ہم ہر روز بائبل کو پڑھیں۔
پاک کلام سے سنہری باتیں
آخری زمانے میں روحانی طور پر چوکس رہیں
آجکل زیادہتر لوگ خود کو روزمرہ کاموں میں اِتنا مگن کر لیتے ہیں کہ اُن کے پاس خدا کی خدمت کرنے کے لیے وقت نہیں ہوتا۔ جو مسیحی روحانی طور پر چوکس ہیں، وہ اِن لوگوں سے کیسے فرق ہیں؟
مسیحیوں کے طور پر زندگی
اِس دُنیا کا خاتمہ قریب ہے
یسوع مسیح کے الفاظ سے کیسے پتہ چلتا ہے کہ ہم آخری زمانے میں رہ رہے ہیں؟ اِس اور اِس جیسے اَور سوالوں کے جواب جاننے کے لیے اِس ویڈیو کو دیکھیں: ’Close to the End of This System of Things.‘
پاک کلام سے سنہری باتیں
”چوکس رہیں“
دس کنواریوں کی مثال میں دُلہا، سمجھدار کنواریاں اور بےوقوف کنواریاں کن کی طرف اِشارہ کرتی ہیں؟ اور اِس مثال میں ہمارے لیے کیا سبق ہے؟
مسیحیوں کے طور پر زندگی
گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—بائبل کورس کرنے والوں کو تیاری کرنا سکھائیں
جب ایک شخص بائبل کورس کرنا شروع کرتا ہے تو تب سے ہی ہمیں اُس کی مدد کرنی چاہیے کہ وہ بائبل کورس کی تیاری کرنے کی عادت ڈالے۔ ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟