مسیحیوں کے طور پر زندگی
ہماری نیکنامی میں میرا کردار
لوگ یہوواہ کے گواہوں کی باتوں اور کاموں پر دھیان دیتے ہیں۔ (1-کُر 4:9) اِس لیے ہمیں خود سے پوچھنا چاہیے کہ ”کیا میری باتوں اور کاموں سے یہوواہ کی بڑائی ہوتی ہے؟“ (1-پطر 2:12) ہمیں کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے یہوواہ کے گواہوں کی اُس نیکنامی پر آنچ آئے جسے کمانے میں کئی سال لگے ہیں۔—واعظ 10:1۔
اِن صورتحال کے نیچے لکھیں کہ ایک مسیحی کو اِن میں کیا کرنا چاہیے اور بائبل کے کس اصول پر عمل کرنا چاہیے:
-
ایک غیرایمان شخص بڑے غصے سے آپ کی نکتہچینی کرتا ہے۔
-
آپ کے کپڑے، گاڑی یا گھر گندا ہو جاتا ہے۔
-
آپ کو لگتا ہے کہ ایک مقامی قانون جائز نہیں ہے یا اِس پر عمل کرنا مشکل ہے۔
جو بہن بھائی مضموننویسی کے شعبے میں تحقیق کا کام کرتے ہیں، وہ ہماری نیکنامی میں ایک اہم کردار کیسے ادا کرتے ہیں؟
ویڈیو ”سچائی کے لیے محبت اور عزت بڑھانا“ کو دیکھیں اور پھر اِس سوال کا جواب دیں:
ہماری تنظیم بالکل صحیح معلومات والی کتابیں اور ویڈیوز تیار کرنے کے لیے جو سخت محنت کرتی ہے، اُس کے حوالے سے آپ کو کس بات نے متاثر کِیا ہے؟