مسیحیوں کے طور پر زندگی
’اُن چیزوں سے مطمئن رہیں جو آپ کے پاس ہیں‘
اگر ہمیں غربت کا سامنا ہے تو ہو سکتا ہے کہ ہم کچھ ایسا کرنے کی آزمائش میں پڑ جائیں جس سے یہوواہ کے ساتھ ہماری دوستی کمزور پڑ جائے۔ مثال کے طور پر ہو سکتا ہے کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ پیسے کمانے کا کوئی ایسا موقع ملے جس کی وجہ سے ہمارے لیے خدا کی عبادت کرنا اَور مشکل ہو جائے۔ اِس لیے عبرانیوں 13:5 پر سوچ بچار کرنے سے ہمیں بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔
”آپ کی زندگی سے ظاہر ہو کہ آپ کو پیسے سے پیار نہیں ہے“
-
دُعا کر کے دھیان سے اِس بارے میں سوچیں کہ آپ پیسے کو کتنی اہمیت دیتے ہیں اور آپ اپنے بچوں کے لیے کیسی مثال قائم کر رہے ہیں۔—جاگو15 10 ص. 6۔
”آپ اُن چیزوں سے مطمئن ہیں جو آپ کے پاس ہیں“
-
اِس بات کا جائز لیتے رہیں کہ آپ کو کن چیزوں کی واقعی ضرورت ہے۔ —م16.07 ص. 7 پ. 1-2۔
”مَیں تمہیں کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ مَیں تمہیں کبھی ترک نہیں کروں گا“
-
اِس بات کا بھروسا رکھیں کہ اگر آپ خدا کی بادشاہت کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ دیتے رہیں گے تو یہوواہ آپ کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔—م14 15/4 ص. 21 پ. 17۔
ویڈیو ”ہمارے بہن بھائی اِطمینان کی زندگی گزار رہے ہیں—پیسے کی تنگی کے باوجود“ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
آپ نے بھائی میگیل نووآ کی مثال سے کیا سیکھا ہے؟