اَمثال 24:1-34
24 بُرے لوگوں سے حسد نہ کرواور اُن سے میل جول رکھنے کے لیے نہ ترسو
2 کیونکہ اُن کا دل ظلم کرنے کے بارے میں سوچتا رہتا ہےاور اُن کے ہونٹ دوسروں کو دُکھ پہنچانے کی باتیں کرتے رہتے ہیں۔
3 دانشمندی سے گھر* بنتا ہےاور سُوجھبُوجھ سے یہ قائم رہتا ہے۔
4 علم کی وجہ سے اِس کے کمرےہر طرح کے قیمتی اور دلکش خزانوں سے بھرے رہتے ہیں۔
5 دانشمند شخص طاقتور ہوتا ہےاور علم کے ذریعے ایک شخص اپنی طاقت بڑھاتا ہے۔
6 صحیح* رہنمائی لے کر اپنی جنگ لڑو؛زیادہ لوگوں کے مشورے سے جیت* حاصل ہوتی ہے۔
7 سچی دانشمندی بےوقوف شخص کی پہنچ سے باہر ہوتی ہے؛اُس کے پاس شہر کے دروازے پر کہنے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔
8 جو بُرائی کے منصوبے گھڑتا ہے،وہ ماہر سازشی کہلائے گا۔
9 بےوقوفی سے بھری* سازشیں گُناہ ہیںاور لوگ مذاق اُڑانے والے شخص سے گِھن کھاتے ہیں۔
10 اگر آپ مصیبت کے دن* بےحوصلہ ہو جاؤ گےتو آپ کی طاقت کم ہو جائے گی۔
11 اُن لوگوں کو بچاؤ جنہیں موت کی طرف لے جایا جا رہا ہےاور اُن لوگوں کو روک لو جو لڑکھڑاتے ہوئے قتل ہونے جا رہے ہیں۔
12 اگر آپ کہو: ”لیکن ہمیں تو اِس بارے میں پتہ ہی نہیں تھا“
تو کیا وہ ہستی جو دلوں* کو جانچتی ہے، سمجھ نہیں جائے گی؟
ہاں، وہ ہستی جو آپ کی* نگرانی کرتی ہے، جان جائے گیاور ہر شخص کو اُس کے کاموں کے مطابق بدلہ دے گی۔
13 میرے بیٹے! شہد کھاؤ کیونکہ یہ اچھا ہوتا ہے؛چھتّے کے شہد کا ذائقہ بڑا میٹھا ہوتا ہے۔
14 اِسی طرح دانشمندی بھی آپ کے لیے* اچھی* ہے۔
اگر آپ اِسے پا لو گے تو آپ کا مستقبل اچھا ہوگااور آپ کی اُمید نہیں ٹوٹے گی۔
15 نیک شخص کے گھر کے قریب بُرائی کرنے کے اِرادے سے گھات لگا کر نہ بیٹھنا؛اُس کی رہائشگاہ کو تباہ نہ کرنا
16 کیونکہ نیک شخص سات بار گِر جائے پھر بھی وہ اُٹھ کھڑا ہوگالیکن بُرا شخص مصیبت آنے پر گِر جائے گا اور پڑا رہے گا۔
17 جب آپ کا دُشمن گِر جائے تو خوش نہ ہواور جب وہ لڑکھڑائے تو دل میں خوشی نہ مناؤ
18 ورنہ یہوواہ یہ دیکھ کر ناراض ہوگااور اُس کا غصہ اُس شخص* پر سے ٹل جائے گا۔
19 بُرے لوگوں کی وجہ سے پریشان نہ ہو*اور اُن سے حسد نہ کرو
20 کیونکہ بُرے لوگوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے؛اُن کا چراغ بجھا دیا جائے گا۔
21 میرے بیٹے! یہوواہ اور بادشاہ کا خوف رکھو
اور باغیوں سے میل جول نہ رکھو
22 کیونکہ اُن پر اچانک آفت آ جائے گی۔
کون جانے کہ وہ دونوں* اُس پر کیسی تباہی لائیں گے؟
23 دانشمندوں کا بھی یہ کہنا ہے:
فیصلہ کرتے وقت طرفداری کرنا اچھی بات نہیں۔
24 جو بھی کسی بُرے شخص سے کہتا ہے: ”آپ نیک ہیں،“
لوگ اُسے کوسیں گے اور قومیں اُسے دُھتکاریں گی۔
25 لیکن جو اُس کی اِصلاح کرتے ہیں، اُن کا بھلا ہوگا؛اُنہیں اچھی اچھی برکتیں ملیں گی۔
26 جو ایمانداری سے جواب دیتا ہے،
لوگ اُس کے ہونٹ چُومیں گے۔*
27 پہلے باہر کھیت میں کام کرو اور اِسے تیار کروپھر اپنا گھر* بناؤ۔
28 اپنے پڑوسی کے خلاف بغیر کسی ثبوت کے گواہی نہ دو؛
اپنے لبوں سے دوسروں کو دھوکا نہ دو۔
29 یہ نہ کہو: ”مَیں اُس کے ساتھ وہی کروں گا جو اُس نے میرے ساتھ کِیا ہے۔اُس نے جو کِیا ہے، مَیں اُس کا بدلہ ضرور لوں گا۔“*
30 مَیں سُست اِنسان کے کھیت کے پاس سے گزرا،ہاں، اُس شخص کے انگور کے باغ کے پاس سے جس میں سمجھ کی کمی ہے۔
31 مَیں نے دیکھا کہ وہ جگہ جنگلی پودوں سے بھری ہوئی تھی؛زمین بچھوبُوٹی سے ڈھکی ہوئی تھیاور پتھر کی دیوار ٹوٹی پڑی تھی۔
32 مَیں نے یہ دیکھا اور اِس پر دل سے غور کِیا،ہاں، یہ دیکھ کر مَیں نے یہ سبق سیکھا:
33 تھوڑی سی اَور نیند، تھوڑا سا اَور اُونگھنےاور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر تھوڑا سا اَور آرام کرنے سے
34 غربت لُٹیرے کی طرحاور تنگی ہتھیاروں سے لیس آدمی کی طرح آپ پر ٹوٹ پڑے گی۔
فٹ نوٹس
^ یا ”گھرانہ“
^ یا ”دانشبھری“
^ یا ”کامیابی؛ نجات“
^ یا ”بےوقوف شخص کی“
^ یا ”مشکل وقت میں“
^ یا ”نیتوں“
^ لفظی ترجمہ: ”آپ کی جان کی“
^ لفظی ترجمہ: ”آپ کی جان کے لیے“
^ یا ”میٹھی“
^ یعنی دُشمن
^ یا ”غصہ ظاہر نہ کرو“
^ یعنی یہوواہ اور بادشاہ
^ یا شاید ”سیدھا سیدھا جواب دینا چُومنے کی طرح ہے۔“
^ یا ”گھرانہ“
^ یا ”مَیں اُس کے ساتھ حسابکتاب برابر کروں گا۔“