زبور 120‏:1‏-‏7

  • ایک پردیسی کی صلح کی خواہش

    • ‏”‏مجھے .‏.‏.‏ دھوکادہی کرنے والی زبان سے بچا“‏ ‏(‏2‏)‏

    • ‏”‏مَیں صلح‌پسند ہوں“‏ ‏(‏7‏)‏

چڑھائی کا گیت۔‏* 120  مَیں نے پریشانی کے عالم میں یہوواہ کو پکارااور اُس نے مجھے جواب دیا۔‏  2  اَے یہوواہ!‏ مجھے*‏ جھوٹ بولنے والے لبوںاور دھوکادہی کرنے والی زبان سے بچا۔‏  3  اَے دھوکادہی کرنے والی زبان!‏ کیا تجھے پتہ ہے کہ خدا تیرے ساتھ کیا کرے گااور تجھے کیسے سزا دے گا؟‏  4  وہ تجھے جنگجو کے تیز تیروں سےاور جھاڑ کے درخت کے جلتے کوئلوں سے سزا دے گا۔‏  5  مجھ پر افسوس!‏ کیونکہ مَیں مِسک میں ایک پردیسی کے طور پر رہا ہوں؛‏ مَیں قیدار کے خیموں میں بسا ہوا ہوں۔‏  6  مَیں*‏ کافی عرصے سے اُن لوگوں کے ساتھ رہ رہا ہوںجو صلح سے نفرت کرتے ہیں۔‏  7  مَیں صلح‌پسند ہوں لیکن جب مَیں بولتا ہوںتو وہ لڑائی کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔‏

فٹ‌ نوٹس

‏”‏الفاظ کی وضاحت“‏ کو دیکھیں۔‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری جان کو“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری جان“‏