زبور 14‏:1‏-‏7

  • احمق شخص کی سوچ

    • ‏”‏کوئی یہوواہ نہیں ہے“‏ ‏(‏1‏)‏

    • ‏”‏کوئی بھی شخص اچھے کام نہیں کرتا“‏ ‏(‏3‏)‏

موسیقار کے لیے۔ داؤد کا گیت۔‏ 14  احمق*‏ لوگ اپنے دل میں کہتے ہیں:‏ ‏”‏کوئی یہوواہ نہیں ہے۔“‏ ایسے لوگوں کے کام بُرے اور گھناؤنے ہیں؛‏کوئی بھی شخص اچھے کام نہیں کرتا۔‏  2  لیکن یہوواہ آسمان سے اِنسان کے بیٹوں کو دیکھتا ہے؛‏وہ دیکھتا ہے کہ کسی میں گہری سمجھ ہے یا نہیں اور کوئی یہوواہ کی رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے یا نہیں۔‏  3  وہ سب بھٹک گئے ہیں؛‏سب کے سب بُرے کام کرتے ہیں۔‏ کوئی بھی شخص اچھے کام نہیں کرتا،‏ایک بھی نہیں۔‏  4  کیا گُناہ‌گاروں میں سے کوئی بھی سمجھ نہیں رکھتا؟‏ وہ میرے بندوں کو روٹی کی طرح نگل جاتے ہیں۔‏ وہ یہوواہ کو نہیں پکارتے۔‏  5  لیکن اُن پر سخت دہشت طاری ہو جائے گیکیونکہ یہوواہ نیک لوگوں کی پُشت کے ساتھ ہے۔‏  6  گُناہ‌گارو!‏ تُم مصیبت‌زدہ لوگوں کے منصوبوں کو ناکام کرنے کی کوشش کرتے ہولیکن یہوواہ اُن کی پناہ‌گاہ ہے۔‏  7  کاش اِسرائیل کی نجات صِیّون سے آئے!‏ جب یہوواہ اپنے بندوں کو قید سے واپس لائےتو یعقوب خوشی منائے اور اِسرائیل باغ باغ ہو۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏ناسمجھ“‏