جاگو! نمبر 2 2018ء | 12 طریقے اپنائیں؛ گھریلو زندگی کو خوشگوار بنائیں
12 طریقے اپنائیں گھریلو زندگی کو خوشگوار بنائیں
ایسی باتیں تو اکثر سننے میں آتی ہیں جن کی وجہ سے گھرانے ٹوٹ جاتے ہیں۔ لیکن ایسی کون سی باتیں ہیں جن کی وجہ سے کئی گھرانے خوشیوں کا گہوارہ بنے رہتے ہیں؟
سن 1990ء سے 2015ء تک ریاستہائے متحدہ امریکہ میں 50 سال سے زیادہ عمر کے شادیشُدہ جوڑوں میں طلاق کی شرح دُگنی ہو گئی جبکہ 65 سال سے زیادہ عمر کے شادیشُدہ جوڑوں میں یہ شرح تین گُنا تک بڑھ گئی۔
والدین اُلجھن میں مبتلا ہیں کیونکہ کچھ ماہرین کہتے ہیں کہ ہر بات پر بچوں کی تعریف کی جائے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ بچوں پر سختی کی جائے۔
نوجوان جوانی کے دَور میں داخل ہو رہے ہیں لیکن اُن میں وہ صلاحیتیں نہیں ہیں جو ایک کامیاب زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہیں۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ . . .
شادی کا بندھن خوشگوار اور عمر بھر کا بندھن ہو سکتا ہے۔
والدین پیار سے بچوں کی تربیت اور اِصلاح کرنا سیکھ سکتے ہیں۔
نوجوان اپنے اندر وہ صلاحیتیں پیدا کر سکتے ہیں جو بڑے ہو کر اُن کے کام آئیں گی۔
یہ سب کچھ کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟ اِس رسالے میں گھریلو زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے 12 طریقے بتائے گئے ہیں۔
1. عہدوپیمان نبھائیں
تین عملی مشورے جن پر عمل کر کے میاں بیوی عمر بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھا سکتے ہیں۔
2. مل کر کام کریں
کیا آپ کی اور آپ کے شریکِحیات کی راہیں ایک ہی ہیں؟
3. ایک دوسرے کی عزت کریں
دیکھیں کہ کن باتوں اور کاموں کے ذریعے آپ کے شریکِحیات کو یہ محسوس ہوگا کہ اُس کی عزت کی جا رہی ہے۔
4. ایک دوسرے کو معاف کریں
کیا چیز آپ کی مدد کر سکتی ہے تاکہ آپ اپنے جیون ساتھی کی غلطیوں کو درگزر کر سکیں؟
5. باتچیت کریں
تین خاص باتیں جن کے ذریعے آپ اپنے بچوں کے قریب ہو سکتے ہیں۔
6. تربیت کریں
کیا تربیت کرنے سے بچے کی خوداِعتمادی ختم ہو جاتی ہے؟
7. معیار قائم کرنا سکھائیں
آپ کو اپنے بچوں کو کون سے معیار سکھانے چاہئیں؟
8. اچھی مثال قائم کریں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی بات کا بچے پر اثر ہو تو اُس کے لیے اچھی مثال قائم کریں۔
9. اپنی پہچان سے واقف ہوں
نوجوان اپنے عقیدوں پر کیسے قائم رہ سکتے ہیں؟
10. قابلِبھروسا بنیں
ذمےدار نوجوان کے طور پر لازمی ہے کہ آپ اپنے ماں باپ کا بھروسا جتیں۔
11. محنتی ہوں
اگر آپ جوانی میں محنت کرنا سیکھیں گے تو آپ زندگی کے ہر میدان میں کامیاب ہوں گے۔
12. منصوبے بنائیں
اپنے منصوبوں کو پورا کرنے سے آپ میں اِعتماد پیدا ہوگا، دوسروں کے ساتھ آپ کی دوستی مضبوط ہوگی اور آپ کو خوشی بھی ہوگی۔
کیا آپ گھریلو زندگی کو خوشگوار بنانے کے متعلق مزید جاننا چاہتے ہیں؟
پاک کلام میں درج اصولوں کی مدد سے آپ کی شادیشُدہ زندگی کامیاب اور آپ کی گھریلو زندگی خوشگوار ہو سکتی ہے۔