کیا آپ کو یاد ہے؟
بِلاشُبہ آپ نے ”مینارِنگہبانی“ کے پچھلے شماروں کو دھیان سے پڑھا ہوگا۔ کیا آپ اِن سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں؟
ہمیں مسحشُدہ مسیحیوں کے ساتھ کیسے پیش آنا چاہیے؟
ہمیں اُن کے ایمان کی قدر کرنی چاہیے لیکن اُن کے گُن نہیں گانے چاہئیں۔ ہمیں اُن سے اُن کی اُمید کے بارے میں ذاتی سوال نہیں پوچھنے چاہئیں۔—م20.01 ص. 29
آپ اِس بات کا یقین کیوں رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ کو آپ کی گہری فکر ہے؟
بائبل میں بتایا گیا ہے کہ یہوواہ نے آپ کے پیدا ہونے سے پہلے آپ پر توجہ دی۔ وہ آپ کی ہر دُعا خود سنتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ آپ کے دلودماغ میں کیا چل رہا ہے۔ وہ آپ کے کاموں سے یا تو خوش ہو سکتا ہے یا دُکھی۔ (1-توا 28:9؛ امثا 27:11) یہوواہ خود آپ کو اپنے پاس لایا ہے۔—م20.02 ص. 12
ہمیں کب بولنا چاہیے اور کب چپ رہنا چاہیے؟
ہمیں دوسروں کو یہوواہ کے بارے میں ضرور بتانا چاہیے۔ جب کوئی بہن یا بھائی سنگین غلطی کرنے کے خطرے میں ہوتا ہے تو ہمیں اُس سے بات کرنی چاہیے۔ اگر بزرگ دیکھتے ہیں کہ کسی بہن یا بھائی کو اِصلاح کی ضرورت ہے تو اُنہیں بولنا چاہیے۔ ہمیں نہ تو خود دوسروں کو یہ بتانا چاہیے اور نہ دوسروں سے پوچھنا چاہیے کہ اُن ملکوں میں ہمارا کام کیسے ہو رہا ہے جہاں اِس پر پابندی ہے۔ ہمیں اُن معاملات کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے جنہیں رازداری میں رکھا جانا چاہیے۔—م20.03 ص. 20-21
یوایل 2 باب میں ذکرکردہ ٹڈیوں اور مکاشفہ 9 باب میں بتائے گئے ٹڈوں میں کیا فرق ہے؟
یوایل 2:20-29 میں یہوواہ نے کہا کہ وہ ٹڈیوں کو دُور کر دے گا اور اُس نقصان کی بھرپائی کرے گا جو ٹڈیوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ اِس کے بعد وہ اپنی پاک روح نازل کرے گا۔ یہ باتیں اُس وقت پوری ہوئیں جب بابلیوں نے بنیاِسرائیل پر حملہ کِیا۔ مکاشفہ 9:1-11 میں ذکرکردہ ٹڈے یہوواہ کے مسحشُدہ بندوں کی طرف اِشارہ کرتے ہیں جو اِس دُنیا کی حمایت کرنے والوں کو دلیری سے سزا کا پیغام سناتے ہیں اور یوں اُنہیں ”اذیت“ پہنچاتے ہیں۔—م20.04 ص. 3-6
آج کا شاہِشمال کون ہے؟
روس اور اُس کے اِتحادی۔اُنہوں نے ہمارے بہن بھائیوں کے مُنادی کے کام پر پابندی لگائی ہوئی ہے اور وہ اُنہیں اذیت پہنچا رہے ہیں۔ شاہِشمال، شاہِجنوب سے مقابلہ کر رہا ہے۔—م20.05 ص. 13
کیا صرف گلتیوں 5:22، 23 میں درج خوبیاں ہی روح کے پھل کا حصہ ہیں؟
نہیں۔ خدا کی پاک روح اَور خوبیوں کو پیدا کرنے میں بھی ہماری مدد کرتی ہے جیسے کہ نیکی کی خوبی۔ (اِفس 5:8، 9)—م20.06 ص. 17
اپنی ذاتی معلومات کو سوشل میڈیا پر ڈالنے کا ایک خطرہ کیا ہو سکتا ہے؟
ہم سوشل میڈیا پر جو تصویریں یا تبصرے پوسٹ کرتے ہیں، اُن سے لوگوں کو یہ تاثر مل سکتا ہے کہ ہم شیخی مار رہے ہیں نہ کہ یہ کہ ہم خاکسار ہیں۔—م20.07 ص. 6-7
بادشاہت کے مُنادوں کے طور پر ہم ماہر مچھیروں سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟
ماہر مچھیرے صحیح وقت اور صحیح جگہ مچھلیاں پکڑتے ہیں، وہ مچھلیاں پکڑنے کے سامان کو صحیح طریقے سے اِستعمال کرتے ہیں اور خراب موسم میں بھی دلیری سے کام کرتے ہیں۔ یہی خوبیاں مُنادی کرنے میں ہمارے کام آ سکتی ہیں۔—م20.09 ص. 5
ہم کن طریقوں سے اپنے طالبِعلم کی مدد کر سکتے ہیں تاکہ وہ اپنے دل میں یہوواہ کے لیے محبت بڑھائے؟
ہم اُس کی حوصلہافزائی کر سکتے ہیں کہ وہ ہر روز بائبل پڑھے اور اِس میں لکھی باتوں پر سوچ بچار کرے۔ ہم اُسے یہ بھی سکھا سکتے ہیں کہ وہ دُعا میں کن کن باتوں کا ذکر کر سکتا ہے۔—م20.11 ص. 4
”تمام مُردوں“ میں کون شامل ہیں جنہیں ”زندہ کِیا جائے گا“؟—1-کُر 15:22۔
پولُس رسول یہ نہیں کہہ رہے تھے کہ ہر مُردے کو زندہ کِیا جائے گا۔ اِس کی بجائے آیت میں اُن کا اِشارہ مسحشُدہ مسیحیوں کی طرف تھا جنہیں ”مسیح یسوع کے پیروکاروں کے طور پر مخصوص کِیا گیا“ ہے۔ (1-کُر 1:2؛ 15:18)—م20.12 پ. 5-6
جو مسحشُدہ مسیحی ”پلک جھپکتے ہی بدل“ جاتے ہیں، وہ کیا کام کریں گے؟—1-کُر 15:51-53۔
وہ یسوع کے ساتھ مل کر لوہے کی لاٹھی سے قوموں پر حکومت کریں گے۔ (مکا 2:26، 27)—م20.12 ص. 12-13