کیا آپ کو یاد ہے؟
بِلاشُبہ آپ نے ”مینارِنگہبانی“ کے پچھلے شماروں کو دھیان سے پڑھا ہوگا۔ کیا آپ اِن سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں؟
یعقوب 5:11 میں لکھی اِس بات سے کہ ”یہوواہ بہت ہی شفیق اور رحیم ہے،“ ہمیں کس بات کا یقین ہو جاتا ہے؟
ہم جانتے ہیں کہ یہوواہ رحم کی وجہ سے ہماری غلطیوں کو معاف کر دیتا ہے۔ لیکن یعقوب 5:11 میں ہمیں یہ یقین بھی دِلایا گیا ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں یہوواہ بڑے پیار سے ہماری مدد کرتا ہے۔ ہمیں بھی اپنے آسمانی باپ کی مثال پر عمل کرنا چاہیے۔—م21.01 ص. 21۔
یہوواہ نے سربراہی کا بندوبست کیوں کِیا ہے؟
محبت کی بِنا پر۔ اِس بندوبست کی وجہ سے یہوواہ کا خاندان منظم طریقے سے کام کرتا ہے اور اِس میں امن برقرار رہتا ہے۔ جب گھر کا ہر فرد اِس بندوبست کے مطابق کام کرتا ہے تو اُسے یہ پتہ ہوتا ہے کہ فلاں بات کے بارے میں حتمی فیصلہ کون کرے گا اور اِن فیصلوں کو کون عمل میں لائے گا۔—م21.02 ص. 3۔
مسیحیوں کو میسج کرنے والی ایپس اِستعمال کرتے وقت احتیاط کیوں برتنی چاہیے؟
جو شخص اِس طرح کی ایپس اِستعمال کرتا ہے، اُسے سوچ سمجھ کر دوستوں کا اِنتخاب کرنا چاہیے۔ لیکن یہ اُس صورت میں مشکل ہوتا ہے جب ایک گروپ میں بہت زیادہ لوگ ایک دوسرے کو میسج کرتے ہیں۔ (1-تیم 5:13) ایسی ایپس کو اِستعمال کرنے کا یہ خطرہ بھی ہے کہ ہمیں ایسی باتیں سننے کو ملتی ہیں جن کے سچ ہونے کا ثبوت نہیں ہوتا۔ اِن ایپس کے ذریعے ایک مسیحی اپنے ہمایمانوں کو ملازمتوں کی پیشکش کرنے، چیزیں بیچنے اور اِن کی مشہوری کرنے کے خطرے میں بھی پڑ سکتا ہے۔—م21.03 ص. 31۔
خدا نے کن وجوہات کی بِنا پر یسوع کو تکلیفیں اور موت سہنے دی؟
پہلی وجہ تو یہ تھی کہ یہودیوں کو ایک لعنت سے آزاد کروانے کے لیے یسوع کو سُولی پر مرنا تھا۔ (گل 3:10، 13) دوسری یہ کہ خدا یسوع کی تربیت کر رہا تھا تاکہ وہ مستقبل میں ہمارے کاہنِاعظم کے طور پر خدمت کر سکیں۔ اور تیسری یہ کہ یہ ثابت ہو جائے کہ اِنسان شدید آزمائش کے باوجود اُس کے وفادار رہ سکتے ہیں۔(ایو 1:9-11)—م21.04 ص. 16-17۔
جب مُنادی کرتے وقت ہمیں لوگ گھروں پر نہیں ملتے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟
ہم اُن کے پاس اُس وقت جا سکتے ہیں جب اُن کے گھر پر ملنے کا اِمکان زیادہ ہو۔ ہم گواہی دینے کے فرق طریقے اپنا سکتے ہیں جیسے کہ خط لکھنا۔—م21.05 ص. 15-16۔
پولُس کی اِس بات کا کیا مطلب تھا: ”مَیں شریعت ہی کے ذریعے شریعت کے لحاظ سے مر گیا“؟(گل 2:19)
شریعت نے لوگوں کے گُناہ ظاہر کیے اور یہ بنیاِسرائیل کو مسیح تک لے گئی۔ (گل 3:19، 24) اِسی وجہ سے پولُس مسیح کو قبول کر پائے۔ یوں وہ ’شریعت کے لحاظ سے مر گئے۔‘ اب شریعت کا اُن پر کوئی اِختیار نہیں تھا۔—م21.06 ص. 31۔
یہوواہ نے صبر سے برداشت کرنے کی بہترین مثال کیسے قائم کی؟
یہوواہ صبر سے اِن باتوں کو برداشت کر رہا ہے: اُس کے پاک نام کو بدنام کِیا جا رہا ہے؛ اُس کی حکمرانی کی مخالفت کی جا رہی ہے؛ آسمان پر اور زمین پر اُس کی اولاد میں سے بعض نے اُس سے بغاوت کی ہے؛ شیطان اُس کے بارے میں جھوٹ پھیلاتا ہے؛ وہ دیکھ رہا ہے کہ اُس کے بندے تکلیفیں سہہ رہے ہیں؛ اُسے دُکھ ہے کہ اُس کے ہزاروں بندے فوت ہو گئے ہیں؛ اِنسان بگڑ گئے ہیں اور زمین کو تباہ کِیا جا رہا ہے۔—م21.07 ص. 9-12۔
یوسف نے صبر کی مثال کیسے قائم کی؟
یوسف کو اپنے بھائیوں کے ہاتھوں نااِنصافی سہنی پڑی۔ اُن پر جھوٹا اِلزام لگایا گیا اور اُنہیں کئی سالوں تک قید میں رہنا پڑا۔—م21.08 ص. 12۔
حجی 2:6-9، 20-22 میں کس طرح کے ہلائے جانے کا ذکر ہوا ہے؟
بادشاہت کا پیغام قوموں کے لیے ایک بُری خبر ثابت ہوا ہے۔ لیکن اِس پیغام کی وجہ سے بہت سے لوگ سچائی کی طرف کھنچے چلے آئے ہیں۔ بہت جلد قوموں کو ہلاک کرنے سے اُنہیں آخری بار ہلایا جائے گا۔—م21.09 ص. 15-19۔
ہمیں مُنادی کرنے میں ہمت کیوں نہیں ہارنی چاہیے؟
اِس لیے کیونکہ یہوواہ ہماری محنت کو دیکھتا ہے اور اِس سے بہت خوش ہوتا ہے۔ اگر ہم ہمت نہیں ہاریں گے تو ہمیں ہمیشہ کی زندگی ملے گی۔—م21.10 ص. 25-26۔
احبار 19 باب سے ہمیں اِس ہدایت پر عمل کرنے میں مدد کیسے ملتی ہے: ”اپنے سارے چالچلن کو پاک کریں“؟ (1-پطر 1:15)
1-پطرس 1:15 میں لکھی بات کا حوالہ غالباً احبار 19 باب سے لیا گیا ہے۔ اِس باب میں ایسی کئی مثالیں ہیں جن سے ہم یہ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم 1-پطرس 1:15 میں پائی جانے والی ہدایت پر ہر دن کیسے عمل کر سکتے ہیں۔—م21.12 ص. 3-4۔