نئی دُنیا قریب ہے!
خدا نے زمین کو اِس لیے بنایا تھا تاکہ اِس پر نیک اِنسان ہمیشہ تک زندہ رہ سکیں۔ (زبور 37:29) اُس نے پہلے اِنسانی جوڑے یعنی آدم اور حوا کو ایک خوبصورت باغ میں رکھا جو عدن کے علاقے میں تھا۔ اُس نے اُنہیں اور اُن کی ہونے والی اولاد کو یہ ذمےداری دی کہ وہ پوری زمین پر کھیتیباڑی کریں اور اِس کا خیال رکھیں۔—پیدایش 1:28؛ 2:15۔
خدا چاہتا تھا کہ زمین فردوس بن جائے لیکن آج ایسا نہیں ہے۔مگر خدا نے اپنا اِرادہ بدلا نہیں ہے۔ وہ زمین کے حوالے سے اپنا مقصد ضرور پورا کرے گا۔ کیسے؟ جیسا کہ ہم نے پچھلے مضامین میں دیکھا، وہ زمین کو تباہ نہیں کرے گا۔ اِس کی بجائے وہ اُن اِنسانوں کو اِس پر رہنے کی اِجازت دے گا جو اُس کے حکموں کو مانتے ہیں۔ اُس وقت زمین پر حالات کیسے ہوں گے؟
پوری زمین پر ایک حکومت ہوگی
بہت جلد خدا اپنی آسمانی حکومت کے ذریعے زمین پر تمام اِنسانوں پر حکمرانی کرے گا۔ اُس وقت زمین ایک خوبصورت جگہ بن جائے گی جہاں لوگ مل جُل کر خوشیوں بھری زندگی گزاریں گے اور اُنہیں اپنے کاموں سے خوشی اور سکون ملے گا۔ یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کو زمین پر حکمرانی کرنے کے لیے مقرر کِیا ہے۔ آج زمین پر جو حکمران موجود ہیں،اُن میں سے کئی کو لوگوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ لیکن یسوع مسیح اپنی رعایا کی دل سے فکر رکھیں گے۔ وہ محبت سے اُن پر حکمرانی کریں گے اور اُن کے ساتھ بڑی شفقت، رحمدلی اور اِنصاف سے پیش آئیں گے۔—یسعیاہ 11:4۔
سب لوگ متحد ہوں گے
جو لوگ نئی دُنیا میں رہیں گے، وہ رنگونسل یا قوم کی وجہ سے بٹے نہیں ہوں گے۔ سب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہو کر رہیں گے۔ (مکاشفہ 7:9، 10) اُس وقت زمین پر رہنے والے تمام اِنسان خدا سے اور اپنے پڑوسی سے محبت کریں گے اور وہ زمین کی دیکھبھال کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں گے جو کہ خدا شروع سے چاہتا تھا۔—زبور 115:16۔
قدرتی ماحول اچھا ہوگا
جب خدا کی بادشاہت زمین پر اِختیار سنبھالے گی تو یہوواہ خدا موسم اور قدرتی طاقتوں کو قابو میں رکھے گا۔ (زبور 24:1، 2) جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو ایک مرتبہ اُنہوں نے بڑی آسانی سے خطرناک طوفان کو تھما دیا۔ اِس طرح اُنہوں نے خدا کی طاقت کی ایک جھلک پیش کی۔ (مرقس 4:39، 41) مسیح کی حکمرانی کے تحت کسی بھی شخص کے پاس قدرتی آفتوں سے ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں ہوگی۔ خدا کی بادشاہت میں اِنسانوں کو جانوروں سے بھی کوئی خطرہ نہیں ہوگا اور وہ ماحول کو بھی آلودہ نہیں کریں گے۔—ہوسیع 2:18۔
اچھی صحت اور بےشمار کھانے پینے کی چیزیں ہوں گی
ہر شخص کی صحت اچھی ہوگی۔ اُس وقت کوئی بھی شخص نہ تو بیمار ہوگا، نہ بوڑھا ہوگا اور نہ ہی مرے گا۔ (یسعیاہ 35:5، 6) سب لوگ اُسی طرح کے خوبصورت اور صاف ستھرے ماحول میں رہیں گے جس طرح کے ماحول میں آدم اور حوا رہتے تھے۔ باغِعدن کی طرح نئی دُنیا میں بھی زمین بہت زیادہ اناج اُگائے گی اور کسی بھی شخص کو کھانے کی کمی نہیں ہوگی۔ (پیدایش 2:9) بنیاِسرائیل کی طرح فردوس میں ہر کوئی ’پیٹ بھر کر اپنی روٹی کھایا کرے گا۔‘—احبار 26:4، 5۔
حقیقی امن قائم ہوگا اور سب لوگ محفوظ ہوں گے
خدا کی بادشاہت میں سب لوگ صلح صفائی سے رہیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور اِنصاف سے پیش آئیں گے۔ تب جنگیں نہیں ہوں گی، اِختیار کا غلط اِستعمال نہیں ہوگا اور ہر ایک کے پاس ضرورت کی ہر چیز ہوگی۔ پاک کلام میں خدا نے وعدہ کِیا ہے: ”ہر ایک اپنی انگور کی بیل اور اپنے اِنجیر کے درخت کے سائے میں بیٹھ کر آرام کرے گا۔ کوئی نہیں رہے گا جو اُنہیں اچانک دہشتزدہ کرے۔“—میکاہ 4:3، 4، اُردو جیو ورشن۔
خوبصورت گھر اور اِطمینانبخش کام ہوں گے
ہر گھرانے کے پاس اپنا گھر ہوگا اور اُنہیں اِس بات کا ڈر نہیں ہوگا کہ اُن سے اُن کا گھر چھین لیا جائے گا۔ سب لوگوں کے پاس ایسے کام کرنے کو ہوں گے جن سے اُنہیں بہت خوشی ملے گی۔ جیسا کہ پاک کلام میں بتایا گیا ہے، نئی دُنیا میں رہنے والے لوگوں کی ”محنت بےسود نہ ہوگی۔“—یسعیاہ 65:21-23۔
بہترین تعلیم ملے گی
بائبل میں خدا نے یہ وعدہ کِیا گیا ہے: ”زمین [یہوواہ] کے عرفان [یعنی علم]سے معمور ہوگی۔“ (یسعیاہ 11:9) نئے اِنسانی معاشرے میں لوگ یہوواہ خدا کی دانشمندی اور اُس کی بنائی ہوئی چیزوں سے بہت کچھ سیکھیں گے۔ وہ اپنے علم کو ہتھیار بنانے یا دوسروں کو نقصان پہنچانے کے لیے اِستعمال نہیں کریں گے۔ (یسعیاہ 2:4) اِس کی بجائے وہ یہ سیکھیں گے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ صلح صفائی سے کیسے رہ سکتے ہیں اور زمین کی دیکھبھال کیسے کر سکتے ہیں۔—زبور 37:11۔
ہمیشہ کی زندگی ملے گی
خدا نے زمین بناتے وقت ہماری ایک ایک ضرورت کا خیال رکھا تاکہ ہم ہر دن زندگی کا بھرپور مزہ لے سکیں۔ اُس کا مقصد ہے کہ اِنسان زمین پر ہمیشہ تک زندہ رہیں۔ (زبور 37:29؛ یسعیاہ 45:18) اپنے اِس مقصد کو پورا کرنے کے لیے وہ ”موت کو ہمیشہ کے لئے نابود کرے گا۔“ (یسعیاہ 25:8) اُس نے اپنے کلام میں ہم سے یہ وعدہ کِیا ہے: ”نہ موت رہے گی، نہ ماتم، نہ رونا، نہ درد۔“ (مکاشفہ 21:4) خدا تمام اِنسانوں کو ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کا موقع دے گا پھر چاہے یہ وہ لوگ ہوں جنہیں وہ بُری دُنیا کے خاتمے میں بچا لے گا یا وہ بےشمار مُردے جنہیں وہ نئی دُنیا میں زندہ کرے گا۔—یوحنا 5:28، 29؛ اعمال 24:15۔
یوحنا 17:3۔
پوری دُنیا میں لاکھوں لوگ ابھی سے خدا کی بادشاہت میں رہنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ عیبدار ہونے کے باوجود وہ ایسے اِنسان بننے کی کوشش کر رہے ہیں جنہیں خدا اپنی نئی دُنیا میں رکھنا چاہے گا۔ وہ ایسا کیسے کر رہے ہیں؟ یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کے بارے میں سیکھنے سے۔—اِس بارے میں مزید جانیں کہ آپ اِس دُنیا کے خاتمے میں کیسے بچ سکتے ہیں اور اُس بہتر دُنیا میں کیسے رہ سکتے ہیں جو اب زیادہ دُور نہیں۔ کسی یہوواہ کے گواہ سے کتاب ”اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!“ سے مُفت بائبل کورس کرنے کی پیشکش کو قبول کریں۔