ہمیں ایک بہتر دُنیا کی ضرورت ہے!
اقوامِمتحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرش نے کہا: ”ہم ایک ایسی دُنیا میں رہ رہے ہیں جہاں مشکلیں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتیں۔“ یقیناً آپ بھی اِس بات سے ضرور اِتفاق کریں گے۔
آج ہمیں ہر طرف پریشان کر دینے والی خبریں ہی سننے کو ملتی ہیں جیسے کہ اِن باتوں کے بارے میں خبریں:
بیماریاں اور عالمی وبائیں
قدرتی آفتیں
غریبی اور بھوک
آلودگی اور پوری دُنیا میں درجۂحرارت بڑھنا
جُرم، تشدد اور کرپشن
جنگیں
بےشک ہمیں ایک ایسی دُنیا کی ضرورت ہے جہاں . . .
سب لوگوں کی صحت اچھی ہو
ہر ایک کو تحفظ ملے
خوراک کی کمی نہ ہو
صاف ستھرا ماحول ہو
سب کو اِنصاف ملے
سب ایک دوسرے کے ساتھ پیار محبت سے رہیں
لیکن جب ہم ایک بہتر دُنیا کی بات کرتے ہیں تو اصل میں ہمارا کیا مطلب ہوتا ہے؟
جس دُنیا میں ہم ابھی رہ رہے ہیں، اِس کے ساتھ کیا ہوگا؟
ہم ایک بہتر دُنیا میں رہنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
”مینارِنگہبانی“ کے اِس شمارے میں پاک کلام سے اِن سوالوں اور اِن سے جُڑے کچھ اَور سوالوں کے جواب دیے جائیں گے۔ اِن جوابوں کو جان کر آپ کو بہت تسلی ملے گی۔