”دستیاب بہترین جرائد“
”دستیاب بہترین جرائد“
جاگو! کے ناشرین کو حال ہی میں ریاستہائے متحدہ کے ایک ہائی سکول کی ۱۸سالہ طالبہ لیزل کی طرف سے خط موصول ہوا۔ اُس نے لکھا:
”مَیں نے کالج میں تاریخ کے کورس میں داخلہ لیا ہوا ہے۔ اس میں وسیع تحقیق پر مبنی ایک مقالے کا تقاضا کِیا گیا ہے اور مَیں نے جرمنی میں تیسرے نازی عہدِحکومت کے دوران نازیاِزم کے خلاف یہوواہ کے گواہوں کی اخلاقی مزاحمت کے موضوع پر لکھنے کا انتخاب کِیا ہے۔ اس کے لئے مَیں جولائی ۸، ۱۹۹۸ کے جاگو! کے مضمون بعنوان ’نازی مظالم کے مقابل باہمت—یہوواہ کے گواہ‘ کے اختتام پر پیشکردہ حوالہجات کی فہرست کیلئے درخواست کرنا چاہتی ہوں۔ مضمون مکمل تحقیق کیساتھ ایسے منطقی انداز میں لکھا گیا تھا کہ اگر مَیں اپنا مقالہ تحریر کرنے کیلئے اس مضمون میں بیانکردہ سچائی اور جذبے میں سے صرف نصف کو بھی استعمال کروں تو تیارشُدہ تصنیف میرے کام کی جانچ کرنے والی مجلسِمنتظمین کیلئے ایک بڑی گواہی ہوگی۔
”ان دستیاب بہترین جرائد کو مسلسل شائع کرتے رہنے کے لئے آپ کا شکریہ۔ ہر شمارے میں، مجھے ایسی ادبی تحریریں ملتی ہیں جو میرے سکول میں پیش کی جانے والی ہر چیز سے افضل ہیں اسلئے یہ مجھے ہر مقالہ لکھنے کے بعد بہتری لانے کی تحریک دیتے ہیں۔ یقین مانیں مَیں آپکے کام کی بہت زیادہ قدر کرتی ہوں۔“
[صفحہ ۲۲ پر تصویر کا حوالہ]
Center photo: Państwowe Muzeum Oświęcim-Brzezinka, courtesy of
the USHMM Photo Archives