مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏جاگو!‏“‏ نے اُسکی زندگی کیسے بچائی

‏”‏جاگو!‏“‏ نے اُسکی زندگی کیسے بچائی

‏”‏جاگو!‏“‏ نے اُسکی زندگی کیسے بچائی

نیپال سے ایک شخص لکھتا ہے:‏ ”‏مَیں اپنے خاندان پر مزید بوجھ نہیں بننا چاہتا تھا لہٰذا مَیں نے فیصلہ کِیا کہ اِسکا واحد حل خودکُشی ہے۔‏“‏ وہ مزید کہتا ہے:‏ ”‏مَیں نے مرنے کیلئے رسی تیار کی اور جگہ اور تاریخ کا تعیّن بھی کر لیا۔‏ تاہم مقررہ دن سے ایک ہفتہ پہلے مجھے فروری ۲۲،‏ ۲۰۰۰،‏ کے اویک!‏ کا شمارہ ملا۔‏“‏

اس شمارے کے ابتدائی مضامین کا عنوان تھا ”‏کون سب سے زیادہ خودکُشی کرتے ہیں؟‏“‏ وہ شخص لکھتا ہے:‏ ”‏مَیں نے تمام ہمت‌وقوت کو بروئےکار لانے کے بعد اسے اُٹھا کر پڑھا۔‏ خودکُشی کے خطرات سے متعلق دس عناصر کی وضاحت نے مجھے بڑا متاثر کِیا اور مَیں نے اپنا ارادہ بدل دیا۔‏“‏ آخر میں اُس نے بیان کِیا:‏ ”‏آپ نے میری خاطر جوکچھ کِیا ہے اُس کیلئے مَیں اپنی شکرگزاری کا اظہار کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔‏ آپکے اس مضمون نے میری زندگی بچا لی!‏“‏

آجکل بہتیرے عناصر خودکُشی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔‏ بہتیرے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ زندگی کا بےمقصد ہونا ان میں سے ایک عنصر ہے۔‏ بروشر وَٹ اِز دی پرپز آف لائف؟‏ ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟‏ نے بہتیروں کی یہ سمجھنے میں مدد کی ہے کہ ایک بہتر زندگی کی اُمید یقینی ہے۔‏ آپ نیچے دئے گئے کوپن کو پُر کرکے اس پر درج پتے یا اس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر ارسال کرنے سے یہ بروشر حاصل کر سکتے ہیں۔‏

□ مجھے بروشر ”‏وَٹ اِز دی پرپز آف لائف؟‏ ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟‏‏“‏ کی ایک کاپی ارسال کریں۔‏ (‏انگریزی)‏

□ براہِ‌مہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔‏