بچوں کے سامنے پڑھنے کے فوائد
بچوں کے سامنے پڑھنے کے فوائد
پولینڈ سے جاگو! کا رائٹر
سالانہ مہم بعنوان ”اَے پولینڈ کے باشندو اپنے بچوں کے سامنے پڑھو!“ کے منتظمین کہتے ہیں: ”علم اور ذہانت کیلئے پڑھائی اشد ضروری ہے۔ . . . یہ انسانی فہموفراست اور علم کے دروازے کھول دیتی ہے۔“ اگر یہ سچ ہے تو پھر بیشتر بالغ اور بچے پڑھنے کو ایک ناپسندیدہ عمل کیوں خیال کرتے ہیں؟
اسکی وجہ بیان کرتے ہوئے اس مہم کا آغاز کرنے والوں نے کہا: ”بچوں کے اندر پڑھنے کی عادت اور کتابوں سے لگاؤ بچپن ہی سے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔“ وہ والدین سے کہتے ہیں: ”اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے بچے سکول میں اور عملی زندگی میں دانشمند اور کامیاب ہوں تو ہر روز تقریباً ۲۰ منٹ کیلئے اُنکے سامنے بلند آواز سے پڑھیں۔“
والدین کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ ”وہ جلدازجلد اپنے بچوں کے سامنے پڑھنا شروع کریں۔“ مگر کس عمر سے؟ والدین کو نصیحت کی جاتی ہے کہ ”شیرخوار بچے کو اپنی بانہوں میں لیکر، پیار کیساتھ اُسکی طرف دیکھتے ہوئے آواز کیساتھ اُسکے سامنے پڑھیں۔ اسطرح پڑھائی کیساتھ ساتھ تحفظ، خوشی اور قربت کا احساس بھی پیدا ہوگا۔ اسکے علاوہ، یہ بچے کی ذہنی نشوونما کے عمل کو بھی تیز کرتا ہے۔“
اس مہم کے منتظمین اس بات پر زور دینے کیساتھ ساتھ کہ ”پہلے کی نسبت آج کے دَور میں بچوں کے سامنے پڑھنا بہت زیادہ ضروری ہو گیا ہے،“ اسکے دیگر فوائد کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔ بلند آواز سے پڑھنا بچوں کو سوچنے کی تحریک دیتا ہے، ”اُسے دوسرے لوگوں اور خود کو بھی سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ . . . یہ دلچسپی بڑھاتا، چیزوں کی ذہنی تصاویر بنانے میں مدد دیتا، جذباتی نشوونما کو تحریک دیتا، احساس اور ہمدردی پیدا کرتا، اخلاقی قدریں سکھاتا . . . عزتِنفس پیدا کرتا ہے۔“ اس مہم کے اختتام پر اسکی انتظامیہ نے کہا کہ بِلاشُبہ یہ ایسے ”بیشمار ناپسندیدہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے . . . جو بچوں کے دلودماغ پر بُرا اثر ڈال سکتے ہیں۔“
پڑھائی کے مؤثر ہونے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ایسی کتابیں استعمال کی جائیں جو بچوں کو اپنے خالق کے قریب جانے میں مدد دیتی ہیں۔ ایسا کرنے میں مدد دینے کیلئے بائبل بہترین کتاب ہے۔ بائبل بیان کرتی ہے کہ نوجوان تیمتھیس کو ”بچپن سے . . . پاک نوشتوں“ کی تعلیم دی گئی تھی۔ (۲-تیمتھیس ۳:۱۵) اپنے بچوں کے سامنے بلند آواز سے پڑھنے کیلئے والدین یہوواہ کے گواہوں کی شائعکردہ بائبل پر مبنی کتابیں اُردو میں بائبل کہانیوں کی میری کتاب اور انگریزی میں لرن فرام دی گریٹ ٹیچر استعمال کر سکتے ہیں۔