اپنے علم کو پرکھیں
اپنے علم کو پرکھیں
یہ کس نے کہا تھا؟
بائبل کے حوالے سے اُس شخص کی تصویر تک لکیر کھینچیں جس نے یہ الفاظ کہے تھے۔
داؤد بادشاہ
یسوع مسیح
سلیمان بادشاہ
پولس رسول
۱. ”[یہوواہ] کا خوف حکمت کا شروع ہے۔“
۲. ”جیسا تُم چاہتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں تُم بھی اُنکے ساتھ ویسا ہی کرو۔“
۳. ”محبت کو زوال نہیں۔“
۴. ”[یہوواہ] میرا چوپان ہے۔ مجھے کمی نہ ہوگی۔“
▪ سوال: کیا آپ ان میں سے ہر ایک شخص کے بارے میں ایک اَور تفصیل بتا سکتے ہیں؟
یہ کب کی بات ہے؟
نیچے دی گئی بائبل کی کتابوں کے لکھنے والوں کے نام بتائیں اور تصویر سے اُس تاریخ تک لکیر کھینچیں جب یہ کتاب لکھی گئی تھی۔
۵۶ عیسوی ۳۶ عیسوی ۱۰۷۸ قبلِمسیح ۱۰۹۰ قبلِمسیح ۱۴۵۰ قبلِمسیح
۵ یشوع
۶ رُوت
۷ رومیوں
مَیں کون ہوں؟
۸. مَیں نے پیشینگوئی کی کہ سیسرا ایک عورت کے ہاتھ مار ڈالا جائے گا۔
مَیں کون ہوں؟
۹. میرے شوہر اور مَیں نے پولس رسول کی جان بچانے کیلئے اپنا سر دے رکھا۔
اِس شمارے میں سے . . .
ان سوالوں کے جواب دیں اور آیات کو مکمل کریں۔
صفحہ ۸ ہمیں کس طرح کی باتوں کو پسند کرنا چاہئے؟ (فلپیوں ۱:____)
صفحہ ۹ دانشمند بننے کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ (امثال ۱۳:____)
صفحہ ۲۱ یہوواہ خدا اُن نوجوانوں کو کیسا خیال کرتا ہے جو کھانے کے معاملے میں غیرفطری سوچ کا شکار ہیں؟ (زبور ۲۲:____)
صفحہ ۲۸ نوح کی کشتی کی لمبائی، چوڑائی اور اُونچائی کتنی تھی؟ (پیدایش ۶:____)
سوالوں کے جواب
۱. سلیمان بادشاہ۔—امثال ۹:۱۰۔
۲. یسوع مسیح۔—لوقا ۶:۳۱۔
۳. پولس رسول۔—۱-کرنتھیوں ۱۳:۸۔
۴. داؤد بادشاہ۔—زبور ۲۳:۱۔
۵. یشوع، ۱۴۵۰ قبلِمسیح۔
۶. سموئیل نبی، ۱۰۹۰ قبلِمسیح۔
۷. پولس رسول، ۵۶ عیسوی۔
۸. دبورہ نبِیّہ، قضاۃ ۴:۴، ۹۔
۹. پرِسکہ (یا پرِسکلہ)، رومیوں ۱۶:۳، ۴۔