مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کھانا چکھنے کی حس

کھانا چکھنے کی حس

کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏

کھانا چکھنے کی حس

▪ جونہی آپ اپنے پسندیدہ کھانے کا نوالہ منہ میں ڈالتے ہیں آپ کی چکھنے کی حس بیدار ہو جاتی ہے۔‏ آئیں دیکھیں کہ زبان ذائقہ کیسے بتاتی ہے۔‏

ذرا سوچیں:‏ آپ کی زبان،‏ حلق اور منہ میں جگہ جگہ ایسے ریشے موجود ہیں جو ذائقہ کو چکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‏ البتہ ایسے ریشے بڑی تعداد میں زبان کی سطح پر موجود چھوٹے چھوٹے دانوں (‏جنہیں پاپیلے کہا جاتا ہے)‏ پر پائے جاتے ہیں۔‏ ہر ریشے میں تقریباً ۱۰۰ خلیے ہیں جو کھٹا،‏ میٹھا،‏ نمکین یا پھر کڑوا مزہ چکھ سکتے ہیں۔‏ * البتہ مرچ مسالے کا مزہ ہم اِن ریشوں کے ذریعے نہیں چکھتے بلکہ اِس مزے کو ہم اُن خلیوں کے ذریعے چکھتے ہیں جو درد کا احساس بتاتے ہیں۔‏ جب ہم کچھ کھاتے ہیں تو ذائقہ کو چکھنے والے خلیے،‏ کھانے میں موجود کیمیائی مادے کو پہچان کر اِس کی اطلاع نسوں کے ذریعے دماغ تک پہنچاتے ہیں۔‏

ہم صرف منہ اور زبان کے ذریعے ہی کھانے کا مزہ نہیں چکھتے ہیں۔‏ ہماری ناک میں ۵۰ لاکھ ایسے خلیے پائے جاتے ہیں جن کے ذریعے ہم ۰۰۰،‏۱۰ مختلف قسم کی بو سونگھ سکتے ہیں۔‏ یہ خلیے بھی چکھنے کی صلاحیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔‏ خیال کِیا جاتا ہے کہ جب ہم کسی کھانے کا مزہ لیتے ہیں تو اس ذائقہ کے ۷۵ فیصد کو ہم اپنی سونگھنے کی صلاحیت کے ذریعے محسوس کرتے ہیں۔‏

سائنسدانوں نے ایک ایسی مشین ایجاد کی ہے جو سونگھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔‏ ایک ڈاکٹر جو بدن میں موجود نسوں پر تحقیق کرتا ہے،‏ اُس نے اِس مشین کے بارے میں کہا:‏ ”‏جب انسان قدرت میں موجود کسی چیز کی نقل کرتے ہوئے کوئی چیز ایجاد کرتے ہیں تو اصلی چیز،‏ مصنوعی چیز کو مات دے دیتی ہے۔‏ قدرت کی ہر چیز نہایت پیچیدہ اور خوبصورت ہے۔‏“‏

بِلاشُبہ چونکہ ہم کھانے کے ذائقے کو چکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لئے کھانا کھانے کا لطف بڑھ جاتا ہے۔‏ سائنسدان اِس بات کو ابھی تک نہیں سمجھ پائے کہ کئی لوگ ایک مزے کو دوسرے کی نسبت زیادہ پسند کیوں کرتے ہیں۔‏ سائنسی معلومات کے بارے میں ایک رسالے میں بتایا گیا ہے:‏ ”‏سائنس کے ذریعے ہم انسان کے بدن کے بارے میں بنیادی حقیقتیں دریافت کر چکے ہیں لیکن جہاں تک ہماری چکھنے اور سونگھنے کی صلاحیت کا تعلق ہے اِسے ہم ابھی تک مکمل طور پر نہیں سمجھ پائے۔‏“‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا چکھنے کی صلاحیت محض کسی قدرتی عمل کے ذریعے وجود میں آئی ہے؟‏ یاپھر کیا یہ ایک ذہین خالق کی کاریگری ہے؟‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 4 اِن خلیوں کے علاوہ حال ہی میں سائنسدانوں نے ایسے خلیے بھی دریافت کئے ہیں جو خاص طور پر چائنیز نمک کے ذائقے کو محسوس کرتے ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۲۳ پر ڈائیگرام/‏تصویر]‏

‏(‏تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

زبان کی سطح

‏[‏ڈائیگرام]‏

پاپیلے

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

‏/Dr. John D. Cunningham ©

Visuals Unlimited