مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

دودھ کی خاص نالی

دودھ کی خاص نالی

کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏

دودھ کی خاص نالی

▪ جب بھینس،‏ بکری یا گائے بچہ جنتی ہے تو اُس کا ننھا بچہ تھوڑی ہی دیر بعد اُٹھ کھڑا ہوتا ہے اور ماں کا دودھ پینے لگتا ہے۔‏ یوں تو تمام ممالیہ اپنے بچوں کو دودھ پلاتے ہیں لیکن جگالی کرنے والے چوپایوں میں ایک حیرت‌انگیز بات پائی جاتی ہے۔‏

ذرا سوچیں:‏ گائے کے معدے کے چار خانے ہوتے ہیں کیونکہ وہ چارے کو ہضم کرنے کے لئے اِسے مختلف عمل سے گزارتی ہے۔‏ لیکن بچھڑے صرف دودھ پیتے ہیں جو اِن اعمال کے بغیر ہضم ہو جاتا ہے۔‏ لہٰذا جب بچھڑا دودھ پیتا ہے تو دودھ ایک خاص نالی کے ذریعے سیدھا معدے کے آخری خانے میں پہنچ جاتا ہے۔‏

اگر دودھ بچھڑے کے معدے کے پہلے خانے میں جاتا تو بچھڑے کو بڑی تکلیف ہوتی۔‏ اِس خانے میں ایسے جراثیم پائے جاتے ہیں جو چارے کو خمیر کرتے ہیں۔‏ اگر دودھ اِس خانے میں آ کر خمیر ہوتا تو گیس پیدا ہوتی جسے بچھڑا خارج نہیں کر سکتا ہے۔‏ اِس لئے جب بچھڑا دودھ پیتا ہے تو معدے کا پہلا خانہ خودبہ‌خود بند ہو جاتا ہے،‏ چاہے وہ تھن سے یا بالٹی سے دودھ پئے۔‏

لیکن جب بچھڑا پانی پیتا ہے تو پہلا خانہ بند نہیں ہوتا۔‏ پانی کو اِس خانے میں پہنچایا جاتا ہے تاکہ اِس میں کثرت سے جراثیم پیدا ہو سکیں۔‏ یہ جراثیم اُس وقت کے لئے ضروری ہیں جب بچھڑا چارہ کھانا شروع کر دیتا ہے۔‏ حیرانی کی بات ہے کہ دودھ کو ایک خاص نالی کے ذریعے فوراً بچھڑے کے معدے کے آخری خانے میں پہنچایا جاتا ہے جبکہ پانی معدے کے پہلے خانہ میں جاتا ہے۔‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا جگالی کرنے والے چوپایوں میں دودھ کی یہ خاص نالی محض کسی قدرتی عمل کے ذریعے وجود میں آئی ہے؟‏ یاپھر کیا یہ ایک ذہین خالق کی کاریگری ہے؟‏

‏[‏صفحہ ۱۰ پر ڈائیگرام/‏تصویر]‏

‏(‏تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

دودھ سیدھا بچھڑے کے معدے کے آخری خانے میں پہنچتا ہے

‏[‏ڈائیگرام]‏

دودھ کی خاص نالی

‏(‏ا)‏ پہلا خانہ

‏(‏۲)‏ دوسرا خانہ

‏(‏۳)‏ تیسرا خانہ

‏(‏۴)‏ معدے کا آخری خانہ