پانچواں اُصول—مناسب معیار قائم کریں
پانچواں اُصول—مناسب معیار قائم کریں
”تمہاری نرممزاجی سب آدمیوں پر ظاہر ہو۔“—فلپیوں ۴:۵۔
اِس اُصول کی وضاحت۔ خوشگوار گھریلو زندگی گزارنے والے شوہر اور بیوی ایک دوسرے کی غلطیوں سے درگزر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ (رومیوں ۳:۲۳) وہ اپنے بچوں پر نہ تو حد سے زیادہ سختی کرتے ہیں اور نہ ہی اُنہیں حد سے زیادہ چھوٹ دیتے ہیں۔ اُن کے گھرانے میں مناسب اُصول ہوتے ہیں جن کی پابندی کرنا سب کے لئے لازمی ہوتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر وہ ”مناسب تنبیہ“ بھی کرتے ہیں۔—یرمیاہ ۳۰:۱۱۔
اِس اُصول کی اہمیت۔ پاک کلام بیان کرتا ہے کہ ”[خدا] ہماری سرِشت سے واقف ہے۔ اُسے یاد ہے کہ ہم خاک ہیں۔“ (زبور ۱۰۳:۱۴) اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا خطاکار انسانوں سے یہ توقع نہیں کرتا کہ اُن سے کبھی کوئی غلطی نہیں ہوگی۔ اِس لئے شوہر اور بیوی کو بھی ایک دوسرے سے ایسی توقع نہیں کرنی چاہئے۔ چھوٹیچھوٹی غلطیوں پر نکتہچینی کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ ناراضگی پیدا ہوتی ہے۔ لہٰذا اِس حقیقت کو تسلیم کرنا اچھا ہوگا کہ ”ہم سب کے سب اکثر خطا کرتے ہیں۔“—یعقوب ۳:۲۔
کامیاب والدین اپنے بچوں کی مناسب تربیت کرتے ہیں۔ وہ اپنے بچوں کو نامناسب توقعات سے اِس حد تک ”دِق“ نہیں کرتے کہ وہ ’بیدل ہو جائیں۔‘ (کلسیوں ۳:۲۱) جب اُن کے بچے بعض معاملات میں خود کو سنجیدہ اور ذمہدار ثابت کرتے ہیں تو وہ اُنہیں زندگی کے دیگر حلقوں میں بھی اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ وہ اپنے بچوں کی ہر وقت کڑی نگرانی نہیں کرتے۔ بچوں کی زندگی کو مکمل طور پر اپنے قابو میں رکھنے کا دراصل کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ یہ ریت کو ہاتھ میں پکڑنے کے مترادف ہے۔ جتنا زیادہ آپ ریت کو زور سے پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں اُتنا ہی زیادہ یہ آپ کے ہاتھ سے پھسلتی ہے۔
مشق۔ نیچے دئے گئے سوالوں کی مدد سے اپنا جائزہ لیں اور یہ دیکھیں کہ کیا آپ نے اپنے خاندان کے لئے مناسب معیار قائم کئے ہیں۔
▪ کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ نے اپنے جیونساتھی کی تعریف کب کی تھی؟
▪ کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ نے اپنے جیونساتھی پر تنقید کب کی تھی؟
اِس اُصول پر عمل کریں۔ اگر آپ مشق میں دئے گئے سوالوں میں سے دوسرے سوال کا جواب تو آسانی سے دیتے ہیں مگر پہلے کے جواب کے لئے آپ سوچ میں پڑ جاتے ہیں تو اِس کا مطلب ہے کہ اپنے خاندان کے لئے آپ کے معیار مناسب نہیں ہیں۔ اِس لئے ایسے معیار قائم کرنے کے بارے میں سوچیں جو آپ کے خاندان کے لئے مناسب اور مفید ثابت ہوں گے۔
اپنے ساتھی سے مشورہ کریں کہ آپ اپنے خاندان کے لئے مناسب معیار کیسے قائم کر سکتے ہیں؟
اگر آپ کے بچے خود کو سنجیدہ اور ذمہدار ثابت کرتے ہیں تو سوچیں کہ آپ اُنہیں مزید کن معاملات میں اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔
اپنے بچوں کے ساتھ گھر کے اُصولوں پر کُھل کر بات کریں جیسےکہ اُنہیں رات کتنے بجے تک گھر آ جانا چاہئے۔
[صفحہ ۷ پر تصویر]
جیسے ایک اچھا ڈرائیور دوسروں کو پہلے راستہ دیتا ہے ویسے ہی ہمیں اپنے خاندان کے دیگر افراد کے نظریات کو ترجیح دینی چاہئے