مدد حاصل کریں
مدد حاصل کریں
”اگر کوئی ایک پر غالب ہو تو دو اُس کا سامنا کر سکتے ہیں۔“ —واعظ ۴:۱۲۔
جب آپ پر کوئی مشکل آن پڑتی ہے تو شاید آپ اکیلے اِس سے نپٹنے میں ناکام رہیں۔ لیکن اگر آپ دوسروں کی مدد لیتے ہیں تو شاید آپ کامیابی سے اِس مشکل سے نپٹ پائیں۔ اِس لئے اگر آپ سگریٹنوشی ترک کرنا چاہتے ہیں تو کیوں نہ اپنے گھروالوں، دوستوں یا کسی ایسے شخص سے مدد حاصل کریں جو آپ کی مشکل کو سمجھتا ہے اور آپ کی مدد کرنے کو تیار ہے؟
ایسے لوگوں سے بھی مدد حاصل کریں جو سگریٹنوشی چھوڑنے میں کامیاب رہے ہیں کیونکہ وہ نہ صرف آپ کی مشکل کو سمجھیں گے بلکہ آپ کی مدد بھی کر سکیں گے۔ ڈنمارک کے ٹوربن نے کہا: ”دوسروں کی مدد لینے سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔“ انڈیا میں رہنے والے ابراہام نے جب سگریٹ چھوڑنے کا فیصلہ کِیا تو یہ اُنہیں بہت مشکل لگا۔ وہ بتاتے ہیں: ”اُس مشکل وقت میں میرے گھروالے اور دوست میرا سہارا بنے۔ اِس وجہ سے مَیں سگریٹنوشی ترک کرنے میں کامیاب ہوا۔“ لیکن کبھیکبھار گھروالوں اور دوستوں سے مدد لینا کافی نہیں ہوتا۔
بھگوانداس نامی ایک شخص نے کہا: ”مَیں نے ۲۷ سال تک سگریٹنوشی کی۔ پھر مَیں نے سیکھا کہ پاک صحائف میں ایسی بُری عادتوں سے منع کِیا گیا ہے۔ اِس لئے مَیں نے سگریٹ چھوڑنے کا فیصلہ کِیا۔ مَیں آہستہآہستہ سگریٹ کم کرتا گیا۔ مَیں نے اُن لوگوں کی صحبت میں رہنا چھوڑ دیا جو سگریٹنوشی کرتے ہیں۔ پھر مَیں نے ایک ایسے ادارے سے مدد لی جہاں اُن لوگوں کی مدد کی جاتی ہے جو سگریٹ چھوڑنا چاہتے ہیں۔ یہ سب کچھ کرنے کے باوجود مَیں سگریٹ نہیں چھوڑ پا رہا تھا۔ پھر ایک رات مَیں نے یہوواہ خدا سے مِنت کی کہ وہ سگریٹنوشی ترک کرنے میں میری مدد کرے اور یوں مَیں سگریٹ چھوڑنے میں آخرکار کامیاب ہو گیا۔“
اِس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آپ کے راستے میں رُکاوٹیں آئیں گی۔ اگلے مضمون میں ہم دیکھیں گے کہ یہ رُکاوٹیں کونسی ہیں۔
[صفحہ ۵ پر بکس]
کیا آپ کو دوائیاں استعمال کرنی چاہئیں؟
جو لوگ سگریٹنوشی کو ترک کرنا چاہتے ہیں اُن کی مدد کے لئے کچھ دوائیاں بھی دستیاب ہیں۔ مثال کے طور پر نکوٹین کی ایسی چھوٹیچھوٹی پٹیاں ملتی ہیں جو جِلد پر لگائی جاتی ہیں اور جن کے ذریعے نکوٹین جسم میں جذب ہوتی ہے۔ بہت سے لوگ اِنہیں استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ ایسی کوئی دوائی استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں تو نیچے دئے گئے سوالات پر غور کریں۔
کیا یہ دوائیاں مؤثر ہوتی ہیں؟ اِن دوائیوں سے سگریٹنوشی کی طلب میں کمی آ جاتی ہے۔ لیکن وہ سگریٹنوشی چھوڑنے میں کس حد تک مؤثر ہیں، اِس کے بارے میں فرقفرق رائے پائی جاتی ہیں۔
اِن دوائیوں کے کونسے نقصانات ہوتے ہیں؟ کچھ دوائیوں کا صحت پر بُرا اثر پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر دل خراب ہوتا ہے، ڈپریشن ہو جاتا ہے اور خودکشی کا رُجحان بھی بڑھتا ہے۔ یاد رکھیں کہ ایسی دوائیوں میں بھی نکوٹین پائی جاتی ہے جس کا صحت پر بُرا اثر پڑتا ہے۔ اِس کا مطلب ہے کہ جو شخص ایسی دوائیاں استعمال کرتا ہے وہ نکوٹین کا عادی رہتا ہے۔
دوائی لینے کی بجائے مَیں اَور کیا کر سکتا ہوں؟ ایک جائزے کے مطابق جو لوگ سگریٹنوشی ترک کرنے میں کامیاب رہے ہیں اِن میں سے ۸۸ فیصد نے کہا کہ اُنہوں نے کسی قسم کی دوائی کا سہارا نہیں لیا بلکہ ایک دم سے سگریٹ پینا چھوڑ دیا۔