خاندان کے لئے
خاندان کے لئے
اِس تصویر میں کونسی غلطیاں ہیں؟
یوحنا ۶:۵-۱۳ کو پڑھیں۔ اِس تصویر میں کونسی تین غلطیاں ہیں؟ نیچے دی گئی لائنوں پر جواب لکھیں۔ پھر تصویر میں رنگ بھریں۔
۱ ․․․․․
۲ ․․․․․
۳ ․․․․․
اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
یسوع مسیح نے کھانے کے بعد اپنے شاگردوں کو کیا جمع کرنے کے لئے کہا؟ اِس کی کیا وجہ تھی؟ اِس سے ہمیں یسوع مسیح کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟ آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ چیزوں کو ضائع نہ کریں؟
مل کر کریں:
بائبل میں اِس واقعے کو پڑھیں۔ اگر ممکن ہو تو آپ میں سے ایک اُس شخص کے الفاظ پڑھے جو واقعہ بیان کر رہا ہے، دوسرا یسوع مسیح کے، تیسرا فلپس کے اور چوتھا اندریاس کے الفاظ پڑھے۔
اِن کارڈز کو جمع کریں
اِن حصوں کو کاٹ کر درمیان سے موڑ لیں۔
بائبل کارڈ ۱ یشوع
سوال
(الف) یشوع اور اُن کے سپاہیوں نے یریحو کی دیواریں گِرانے کے لئے کیا کِیا؟
(ب) یشوع کی اِس بات کو مکمل کریں: ”اب رہی میری اور میرے گھرانے کی بات . . . “
(ج) یشوع کا ایک اَور نام کیا تھا؟
[چارٹ]
۴۰۲۶ قبلازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی
آدم کو بنایا گیا ۱۵۰۰ قبلازمسیح بائبل کی آخری کتاب
کے لگبھگ لکھی گئی
[نقشہ]
وہ اِس راستے سے وعدہ کئے ہوئے ملک گئے
مصر
وعدہ کِیا ہوا ملک
یشوع
معلومات:
یشوع کے والد کا نام نون تھا۔ یشوع، موسیٰ نبی کے خادم تھے۔ بعد میں وہ بنیاِسرائیل کے پیشوا بنے۔ (خروج ۳۳:۱۱؛ استثنا ۳۴:۹؛ یشوع ۱:۱، ۲) یشوع نے اُس ملک میں جانے کے لئے بنیاِسرائیل کی رہنمائی کی جس کا خدا نے وعدہ کِیا تھا۔ اُنہوں نے خدا کے وعدوں پر پورا بھروسا رکھا، اُس کا ہر حکم مانا اور وفاداری سے اُس کی خدمت کی۔
جواب
(الف) اُنہوں نے یہوواہ خدا کے حکم کے مطابق شہر کے گِرد چکر لگائے۔—یشوع ۶:۱-۲۷۔
(ب) ” . . . سو ہم تو [یہوواہ] کی پرستش کریں گے۔“—یشوع ۲۴:۱۵۔
(ج) ہوسیع۔—گنتی ۱۳:۸، ۱۶۔
بائبل کارڈ ۲ دانیایل
سوال
(الف) دانیایل کو شیروں کی ماند میں کیوں ڈالا گیا؟
(ب) دانیایل کے تین دوستوں کے عبرانی نام کیا تھے؟
(ج) دانیایل نے کن دو عالمی طاقتوں کے زمانے میں سرکاری خدمت کی؟
[چارٹ]
۴۰۲۶ قبلازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی
آدم کو بنایا گیا ۶۰۰ قبلازمسیح بائبل کی آخری کتاب کے لگبھگ لکھیگئی
[نقشہ]
اُنہیں یروشلیم سے بابل لے جایا گیا
یروشلیم
بابل
دانیایل
معلومات:
دانیایل کا تعلق یہوداہ کے قبیلے سے تھا۔ ممکن ہے کہ وہ شاہی خاندان سے تھے۔ وہ خدا کے نبی تھے۔ اُنہوں نے خدا کے الہام سے دانیایل کی کتاب لکھی۔ دانیایل نوجوان ہی تھے جب نبوکدنضر بادشاہ اُنہیں اور شاہی خاندان کے دوسرے لوگوں کو قیدی بنا کر بابل کے شہر لے آئے۔
جواب
(الف) اُنہوں نے یہوواہ خدا سے دُعا کی حالانکہ بادشاہ نے ایسا کرنے سے منع کِیا تھا۔—دانیایل ۶:۶-۱۷۔
(ب) حننیاہ، میساایل اور عزریاہ۔—دانیایل ۱:۶، ۷۔
(ج) بابل اور مادی فارس۔—دانیایل ۵:۳۰؛ ۶:۸۔
● جواب صفحہ ۲۳ پر ہیں۔
صفحہ ۳۰ کے جواب
۱. تصویر میں لڑکی کی بجائے لڑکا ہونا چاہئے۔
۲. پانچ سیبوں کی جگہ پانچ روٹیاں ہونی چاہئیں۔
۳. دو بھٹوں کی بجائے دو مچھلیاں ہونی چاہئیں۔