مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پیرو کے آلٹی‌پلانو میں بادشاہتی منادی

پیرو کے آلٹی‌پلانو میں بادشاہتی منادی

ہم ایمان رکھنے والے ہیں

پیرو کے آلٹی‌پلانو میں بادشاہتی منادی

آلٹی‌پلانو کوہستانِ‌اینڈیز کی مشرقی اور مغربی حدود کے درمیان بولیویا اور پیرو کی سرحد پر واقع ہے۔‏ اس کے نام کا مطلب ”‏بلند میدان“‏ یا ”‏سطح‌مُرتفع“‏ ہے۔‏ اسکا بیشتر حصہ بولیویا میں ہے۔‏

آلٹی‌پلانو کا طول ۰۰۰،‏۱ کلومیٹر اور عرض ۱۰۰ کلومیٹر ہے اور یہ سطح‌سمندر سے ۰۰۰،‏۱۲ فٹ بلند ہے۔‏ پیرو کے ساحلی دارالحکومتی شہر،‏ لیما سے آپ بذریعہ ہوائی‌جہاز برف‌پوش اور فلک‌بوس آتش‌فشانی پہاڑ ایل مستی کے اُوپر سے گزرتے ہیں جس کی کُل اُونچائی ۱۰۱،‏۱۹ فٹ ہے۔‏ دُور نیواڈو اَمپاٹو اور نیواڈو کوروپونا کی ۰۰۰،‏۲۰ فٹ اُونچی برف‌پوش چوٹیاں بھی دکھائی دیتی ہیں۔‏ پھر یکدم دُور تک پھیلی ہوئی سطح‌مُرتفع،‏ جنوبی پیرو کا آلٹی‌پلانو نظر آنے لگتا ہے۔‏

آلٹی‌پلانو کا جتنا حصہ پیرو میں ہے اُسکا دارالحکومت پونو،‏ جہازرانی کے لائق دُنیا کی سب سے بلند جھیل ٹی‌ٹی‌کاکا کے شمال‌مغربی کنارے پر واقع ہے۔‏ یہ علاقہ سطح‌سمندر سے تین کلومیٹر بلند ہے اسلئے یہاں آنے والے سیاحوں کو اسکی لطیف ہوا کا عادی بننے میں کچھ وقت لگ جاتا ہے۔‏ ٹی‌ٹی‌کاکا جھیل کے کناروں پر کیوچوآ اور آیمارا انڈینز آباد ہیں۔‏ یہ لوگ لال،‏ سبز یا نیلے رنگ کے لباس پہنے اپنے اپنے چکراس یا چھوٹےچھوٹے کھیتوں میں کام کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔‏ پیرو کی بڑی زبان تو ہسپانوی ہے مگر آلٹی‌پلانو میں کیوچوآ اور آیمارا بھی بولی جاتی ہے۔‏

منادی میں پیشوائی

کیوچوآ اور آیمارا زبان بولنے والے بہتیرے فروتن اور محنت‌کش لوگوں نے حال ہی میں بائبل سچائی کا صحیح علم حاصل کِیا ہے۔‏ یہ سب سپیشل پائنیروں کے طور پر خدمت کرنے والے بادشاہت کے کُل‌وقتی مُنادوں کی پُرجوش کاوشوں پر یہوواہ کی برکت کا نتیجہ ہے۔‏

مثال کے طور پر،‏ سپیشل پائنیر ہوسا اور سلویا کو ٹی‌ٹی‌کاکا سے تقریباً ۵۰ کلومیٹر دُور پوٹینا کے قصبے میں تفویض کِیا گیا تھا۔‏ دو ماہ کے اندر،‏ سلویا ۱۶ اور ہوسا ۱۴ بائبل مطالعے کرا رہے تھے۔‏ چھ ماہ میں،‏ کلیسیائی پبلشروں کی تعداد ۲۳ سے ۴۱ ہو گئی۔‏ اسی اثنا میں،‏ اجلاسوں کی حاضری بھی ۴۸ سے بڑھکر ۱۳۲ ہو گئی۔‏

ہوسا بیان کرتا ہے کہ ”‏جب ان الگ‌تھلگ علاقوں میں کلیسیائی اجلاس منعقد کرنے کا وقت آیا تو ہم نے عوامی اجلاس اور کلیسیائی کتابی مطالعے سے آغاز کرنا مناسب اور عملی پایا۔‏ اس سے دلچسپی رکھنے والے نئے اشخاص بآسانی اجلاس پر حاضر ہونے لگتے ہیں۔‏“‏

دو بہنیں—‏جن میں سے ایک پائنیر ہے—‏پوٹینا سے ۲۰ کلومیٹر دُور،‏ میونانی کے الگ‌تھلگ علاقے میں سب سے پہلے خوشخبری لیکر پہنچیں۔‏ یہاں اُنہوں نے لوسیو نامی ایک نابینا شخص کیساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کِیا۔‏ * اُس نے اپنے بھائی میگوئل کو بھی مطالعے میں شریک ہونے کی دعوت دی جو ایک پادری اور قریبی علاقے کا لیڈر تھا۔‏ جب میگوئل کے ایک دوست نے اُس سے ہر ہفتے میونانی جانے کی وجہ دریافت کی تو اُس نے بتایا کہ وہ یہوواہ اور اُسکے کلام کی بابت سیکھنے جاتا ہے۔‏ پھر یہ سوال زیرِغور آیا کہ ”‏ہم یہاں پر بائبل کا مطالعہ کیوں نہیں کرتے؟‏“‏ میگوئل کے علاقے میں رہنے والے لوگوں کی دلچسپی دیکھکر گواہوں نے جلد ہی یہاں پر بھی اجلاس منعقد کرنے کا انتظام کِیا۔‏

میگوئل نے دوسروں کو وہ باتیں بتانا شروع کر دیں جو وہ سیکھ رہا تھا۔‏ لیکن اُسکے پادری اور ڈپٹی گورنر کے عہدے کا کیا بنا؟‏ کمیونٹی ہال کے ایک جلسے میں اُس نے کیتھولک مشنری کے طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔‏ کیا کسی اَور شخص کو اس عہدے پر فائز کِیا جائیگا؟‏ حاضرین میں سے ایک نے کہا:‏ ”‏جب ہم سب سچائی کی تعلیم پا رہے ہیں تو ہمیں کسی اَور مشنری کی کیا ضرورت ہے؟‏“‏ بیشک،‏ یہاں یہوواہ کے گواہوں سے سیکھی ہوئی باتوں کا حوالہ دیا گیا تھا۔‏ ایک اَور شخص نے کہا:‏ ”‏ہم صرف تمہارے استعفیٰ سے متفق نہیں۔‏ کیوں نہ ہم سبھی استعفیٰ دے دیں؟‏“‏ اس پر تمام حاضرین نے ہم‌آواز ہوکر کہا:‏ ”‏ہم سب استعفیٰ دیتے ہیں!‏“‏

اسکے تھوڑی ہی دیر بعد،‏ ایک اجتماعی اجلاس میں بُتوں اور صلیب کے استعمال پر گفتگو کی گئی۔‏ ایک آدمی نے کہا کہ جتنے بھی یہاں موجود ہیں وہ سب استثنا ۷:‏۲۵ پڑھیں جو بیان کرتی ہے:‏ ”‏تم اُنکے دیوتاؤں کی تراشی ہوئی مورتوں کو آگ سے جلا دینا اور جو چاندی یا سونا اُن پر ہو اُسکا تُو لالچ نہ کرنا اور نہ اُسے لینا تانہ ہو کہ تُو اُسکے پھندے میں پھنس جائے کیونکہ ایسی بات [‏یہوواہ]‏ تیرے خدا کے آگے مکروہ ہے۔‏“‏

پھر اُس آدمی نے پوچھا کہ جو لوگ تمام بُتوں کو جلانے پر آمادہ ہیں وہ اپنے ہاتھ اُٹھائیں۔‏ سب لوگوں نے ہاتھ کھڑے کر دئے۔‏ (‏اعمال ۱۹:‏۱۹،‏ ۲۰‏)‏ اب اس علاقے کے ۲۵ خاندانوں میں سے ۲۳ خدا کے کلام کا مطالعہ کر رہے ہیں۔‏ دو اشخاص غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشر ہیں اور پانچ جوڑوں نے یہوواہ کی نظر میں پاک حیثیت حاصل کرنے کیلئے اپنی شادی کو قانونی طور پر رجسٹر کرانے کا فیصلہ کِیا ہے۔‏—‏ططس ۳:‏۱؛‏ عبرانیوں ۱۳:‏۴‏۔‏

کیسٹس ریکارڈنگ کے ذریعے تعلیم

آلٹی‌پلانو میں شرح‌خواندگی بہت کم ہونے کی وجہ سے مقامی زبان میں واچ ٹاور ویڈیوز اور کیسٹس منادی کے کام کے علاوہ گھریلو بائبل مطالعے کرانے میں بھی بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔‏ ڈورا نامی سپیشل پائنیر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟‏ بروشر کی آڈیو کیسٹ کی مدد سے مطالعے کراتی ہے۔‏ وہ ایک ایک کر کے پیراگراف سناتی ہے اور پھر بائبل طالبعلم سے سوال پوچھتی ہے۔‏

مقامی ریڈیو سٹیشن کیوچوآ زبان میں تقاضا بروشر کے حصے باقاعدگی سے نشر کرتا ہے۔‏ ہسپانوی زبان میں جاگو!‏ رسالے کے حصے بھی نشر کئے جاتے ہیں۔‏ لہٰذا،‏ جب یہوواہ کے گواہ لوگوں کے گھروں میں جاتے ہیں تو اکثریت پہلے ہی سے بادشاہتی پیغام سے واقف اور زیادہ سیکھنے کی متمنی ہوتی ہے۔‏

آلٹی‌پلانو دُنیا کی نظروں سے تو بہت دُور ہے مگر خدا کی نظروں سے دُور نہیں ہے۔‏ نوعِ‌انسان کیلئے یہوواہ کی محبت کی بدولت،‏ انڈین آلٹی‌پلانو کے بلند مقام میں آباد بہتیرے لوگ اُسکی سچی پرستش کے رفیع‌الشان گھر کو پُررونق بنانے والی بڑی بِھیڑ میں شامل ہو رہے ہیں۔‏—‏حجی ۲:‏۷‏۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 10 اس مضمون میں بعض متبادل نام استعمال کئے گئے ہیں۔‏