کیا مذہب عالمی امن لائیگا؟
کیا مذہب عالمی امن لائیگا؟
اگست ۲۸ سے اگست ۳۱، ۲۰۰۰ تک، ۷۳ ممالک سے ۵۰۰ سے زائد نمائندے نیو یارک شہر میں جمع ہوئے۔ وہ اقوامِمتحدہ میں ”اس ہزاری میں عالمی امن کیلئے مذہبی اور روحانی راہنماؤں کی کانفرنس“ کیلئے جمع ہوئے تھے۔ مختلف اعتقادات کی نمائندگی کرنے والے یہ راہنما پگڑیاں، ارغوانی پوشاک، پَروں والے سرپوش یا لمبے سیاہ چوغے پہنے ہوئے تھے۔ اُن میں بہائی، بدھمت، ہندومت، اسلام، جینمت، یہودیت، شنتو، سکھمت، تاؤمت، زرتشتیت اور دُنیائےمسیحیت کے مذاہب شامل تھے۔
مندوبین چار دن کی کانفرنس کے پہلے دو دن اقوامِمتحدہ میں جمع ہوئے۔ تاہم، اقوامِمتحدہ کی بجائے مختلف تنظیموں نے اس کانفرنس کا اہتمام کِیا اور اس کے لئے فنڈ مہیا کئے تھے۔ لہٰذا، اقوامِمتحدہ اور مذہبی راہنماؤں نے غربت، نسلپرستی، ماحولیاتی مسائل، جنگ اور وسیع پیمانے پر تباہی مچانے والے ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنے کی اہمیت پر باہمی گفتگو کی۔
مندوبین نے ایک دستاویز پر دستخط کئے جسکا عنوان تھا ”عالمی امن کا معاہدہ۔“ اس دستاویز نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ ”بعضاوقات مذہب کے نام“ پر جنگوتشدد ہوتا ہے، اس بات کا اعلان کِیا کہ دستخط کنندگان ”امن قائم کرنے کیلئے اقوامِمتحدہ کا ساتھ دینگے۔“ تاہم کسی بھی ایسے لائحۂعمل کی وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ سب کچھ کیسے ہوگا۔
دوسرے دن، اس کانفرنس کے سیکرٹری جنرل، باؤ جان نے اپنی افتتاحی تقریر کا اختتام یہ وضاحت کرتے ہوئے کِیا کہ کچھ سال پہلے اُس نے اقوامِمتحدہ میں ایک تصویر دیکھی تھی۔ اس تصویر میں اقوامِمتحدہ کی سیکرٹریٹ کی عمارت سے بھی اُونچا ایک آدمی دکھایا گیا ہے۔ وہ عمارت پر اسطرح دستک دے رہا تھا جیسے یہ کوئی دروازہ ہو۔ تصویر کے نیچے یہ عبارت لکھی تھی: ”سلامتی کا شہزادہ۔“ مسٹر جان نے بیان کِیا: ”جب مَیں نے اس تصویر کو دیکھا تو اسکا مجھ پر بہت گہرا اثر ہوا۔ مَیں نے مختلف لوگوں سے پوچھا کہ اسکا کیا مطلب ہے۔ میرے خیال میں آج مجھے اسکا جواب مِل گیا ہے۔ آج آپ سب دُنیا کے روحانی اور مذہبی راہنماؤں کا یہاں جمع ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سلامتی کا شہزادہ [یہی] ہے جو اقوامِمتحدہ کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔“
تاہم، بائبل اس سے مختلف نظریہ پیش کرتی ہے۔ یہ بیان کرتی ہے کہ سلامتی کا شہزادہ یسوع مسیح ہے۔ وہی عالمی امن لائیگا مگر وہ امن لانے کیلئے اس دُنیا کے سیاسی یا مذہبی راہنماؤں کی بجائے خدا کی بادشاہت کو استعمال کریگا۔ یہ بادشاہت—خدا کی آسمانی حکومت—فرمانبردار نوعِانسان کو متحد کر کے زمین پر خدا کی مرضی کو پورا کریگی۔—یسعیاہ ۹:۶؛ متی ۶:۹، ۱۰۔