”ایک پوشیدہ خطرہ“
”ایک پوشیدہ خطرہ“
حال ہی میں انٹرنیٹ پر جنسی بداخلاقی دیکھنے سے متعلق ایک سروے نے آشکارا کِیا کہ ریاستہائےمتحدہ میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بالغوں کی ایک تہائی (کمازکم ۰۰۰،۰۰،۲) کسی نہ کسی قسم کے جنسی ویبسائٹ کو دیکھتے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ اب انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی جنسی اشتہا کو پورا کر رہے ہیں۔ سروے کرنے والا ماہرِنفسیات ڈاکٹر الکوپر بیان کرتا ہے: ”کسی حد تک یہ ایک پوشیدہ خطرہ ہے کیونکہ بہت کم لوگ اسے ایک سنگین خطرہ خیال کرتے ہیں۔“
بالخصوص کون لوگ کمپیوٹر پر جنسی بداخلاقی دیکھنے کے خطرے میں پڑ سکتے ہیں؟ ڈاکٹر کوپر بیان کرتا ہے: ”ان میں ایسے لوگ شامل ہوتے ہیں جو اپنی تمام زندگی جنسی خواہشات کو دبا کر رکھتے ہیں“ مگر انہیں انٹرنیٹ پر ”بِلاروکٹوک جنسیات سے محظوظ ہونے کے لامحدود مواقع مل جاتے ہیں۔“
تاہم، جنسیات کی نمائش کرنے والے سائٹس کو باقاعدگی سے دیکھنے والے لوگ اس عادت کو بےضرر خیال کرتے ہیں۔ مگر کیا یہ واقعی بےضرر ہے؟ جس طرح منشیات استعمال کرنے والا شخص انکا عادی ہو جاتا ہے اُسی طرح بہتیرے انٹرنیٹ پر جنسیات کو دیکھنے کے عادی اپنی خواہشات کی تسکین کیلئے اسکی ”مقدار“ بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ تو بیاہتا ساتھی کیساتھ اپنے رشتے یا اپنی ملازمت کو بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں!
تاہم، خدا کی خوشنودی کے متلاشیوں کے پاس انٹرنیٹ پر جنسی سائٹس سے گریز کرنے کی ایک اَور وجہ بھی ہے۔ خدا کا کلام نصیحت کرتا ہے: ”پس اپنے اُن اعضا کو مُردہ کرو جو زمین پر ہیں یعنی حرامکاری اور ناپاکی اور شہوت اور بُری خواہش اور لالچ کو جو بُتپرستی کے برابر ہے۔ کہ اُن ہی کے سبب سے خدا کا غضب نافرمانی کے فرزندوں پر نازل ہوتا ہے۔“ (کلسیوں ۳:۵، ۶) ایک شخص کو ناپاک جنسی رغبت کے سلسلے میں ’اپنے اعضا کو مُردہ‘ کرنے کی غرض سے یہوواہ خدا کیلئے گہری محبت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ (زبور ۹۷:۱۰) اگر اُسے محسوس ہوتا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر جنسیات کو دیکھنے کے خطرے کا شکار ہو رہا ہے تو اُسے خدا کے کلام، بائبل کا مطالعہ کرنے سے یہوواہ کیلئے اپنی محبت کو مضبوط کرنا چاہئے۔ یہوواہ کے گواہوں کے مقامی کنگڈم ہال میں حوصلہافزا مسیحی رفاقت خدا کو خوش کرنے کے عزم میں ایک شخص کیلئے بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔