بائبل کو سمجھنے کیلئے مدد
بائبل کو سمجھنے کیلئے مدد
بائبل ایک لاثانی کتاب ہے۔ اس کے مصنّفین کا دعویٰ ہے کہ اُنہوں نے اِسے خدا کے الہام سے لکھا ہے اور اس میں پائی جانے والی باتیں اِس دعوے کی سچائی کا ثبوت ہیں۔ (۲-تیمتھیس ۳:۱۶) بائبل دیگر کئی باتوں کے علاوہ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ ہماری زندگی کی ابتدا کیسے ہوئی، ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے اور ہمارا مستقبل کیا ہے۔ یقیناً یہ کتاب ہماری توجہ کی مستحق ہے!
آپ نے شاید بائبل پڑھنے کی کوشش تو کی ہے لیکن اِسے سمجھنا مشکل پایا ہے۔ غالباً آپ کو یہ معلوم نہیں کہ آپ اپنے سوالات کے جواب کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو آپ تنہا اس صورتحال میں مبتلا نہیں ہیں۔ آپ کی صورتحال پہلی صدی کے ایک شخص جیسی ہے۔ وہ اپنے رتھ پر سوار یروشلیم سے اپنے آبائی وطن ایتھوپیا (حبشہ) جا رہا تھا۔ یہ حبشی اہلکار بائبل کی نبوّتی کتاب یسعیاہ میں سے پڑھ رہا تھا جو کہ سات سو سال پہلے لکھی گئی تھی۔
اچانک، رتھ کے ساتھ دوڑتا ہوا ایک آدمی اُس سے مخاطب ہوا۔ یہ آدمی یسوع کا شاگرد فلپس تھا جس نے حبشی سے پوچھا: ”جو تُو پڑھتا ہے اُسے سمجھتا بھی ہے؟“ حبشی نے جواب دیا: ”یہ مجھ سے کیونکر ہو سکتا ہے جب تک کوئی مجھے ہدایت نہ کرے؟“ اس کے بعد اُس نے فلپس کو رتھ پر بٹھا لیا۔ فلپس نے اُسے اُس اقتباس کا مطلب سمجھایا جو وہ پڑھ رہا تھا اور اُسے ”یسوؔع کی خوشخبری“ سنائی۔—اعمال ۸:۳۰-۳۵۔
عبرانیوں ۶:۱) جب آپ ترقی کرتے ہیں تو پولس رسول کے مطابق آپ ”سخت غذا“—یعنی گہری سچائیاں—حاصل کرنے کے قابل ہونگے۔ (عبرانیوں ۵:۱۴) اگرچہ آپ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں توبھی دیگر امدادی کتابیں مختلف موضوعات پر بائبل اقتباسات تلاش کرنے اور انہیں سمجھنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔
عرصۂدراز پہلے جیسے فلپس نے خدا کا کلام سمجھنے میں حبشی کی مدد کی تھی اُسی طرح یہوواہ کے گواہ آجکل بائبل سمجھنے میں لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ وہ آپ کی بھی خوشی سے مدد کرینگے۔ عموماً، بنیادی صحیفائی تعلیمات سے آغاز کرکے ترتیبوار بائبل کا مطالعہ کرنا اچھا ہوتا ہے۔ (آپ اپنی سہولت کے مطابق مطالعے کیلئے وقت اور جگہ کا تعیّن کر سکتے ہیں۔ بعض تو ٹیلیفون پر بھی مطالعہ کرتے ہیں۔ مطالعہ کلاس روم کے طریقے سے نہیں کِیا جاتا بلکہ یہ ذاتی بندوبست ہوتا ہے جو آپ کے حالات، پسمنظر اور تعلیم کے مطابق ڈھالا جاتا ہے۔ آپ کو ایسے بائبل مطالعے کیلئے معاوضہ نہیں دینا پڑیگا۔ (متی ۱۰:۸) کوئی امتحان نہیں ہوگا جس سے آپکو شرمندگی اُٹھانی پڑے۔ آپ کے سوالات کے جواب دئے جائینگے اور آپ خدا کی قربت حاصل کرنا سیکھیں گے۔ تاہم، آپ کو بائبل کا مطالعہ کیوں کرنا چاہئے؟ بعض ایسی وجوہات پر غور کریں جنکی بِنا پر بائبل کا مطالعہ آپ کی زندگی کو خوشی سے معمور کر سکتا ہے۔