دائمی تاثرات
دائمی تاثرات
ہر سال یہوواہ کے گواہ اپنے اپنے مُلک میں مسیحی اسمبلیوں اور کنونشنوں پر جمع ہوتے ہیں۔ وہ روحانی طور پر تعمیری ہدایت اور رفاقت سے محظوظ ہونے کیلئے حاضر ہوتے ہیں۔ لیکن اُن کے اجتماعات کے دیگر پہلو بھی مندوبین پر دائمی تاثر چھوڑ سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر، جولائی ۱۹۹۹ میں، موزمبیق میں ہزاروں گواہ تین شاندار دنوں کے لئے ”خدا کا نبوّتی کلام“ ڈسٹرکٹ کنونشن پر حاضر ہوئے تھے۔ بہتیرے لوگ پہلی مرتبہ کنونشن پر آئے تھے۔ وہ نہ صرف پلیٹفارم سے پیش کی جانے والی تقاریر سے بلکہ اردگرد کے ماحول سے بھی متاثر ہوئے تھے۔
ماپوٹو اسمبلی ہال میں حاضر ہونے والی ایک خاتون نے کہا: ”مَیں نے اپنی پوری زندگی میں اتنی خوبصورت جگہ نہیں دیکھی! بیتالخلا میں صابن اور آئینے تھے اور کوئی بدبو نہیں تھی۔ بڑا پُرسکون ماحول تھا۔ بچوں کے لڑنےجھگڑنے کا کوئی شور نہیں تھا۔ کوئی دھکمپیل نہیں تھی! مَیں نے نوجوانوں کو خوش اور حوصلہافزا باتچیت میں مصروف دیکھا۔ مَیں اس سے بھی متاثر ہوئی کہ سب نے نفیس اور مہذب لباس پہنا ہوا تھا۔ اگلی مرتبہ، مَیں اپنے بچوں کو ساتھ لیکر آؤنگی اور اپنے شوہر کو بھی قائل کرونگی کہ ہمیں اس کنونشن پر ضرور حاضر ہونا چاہئے۔“
جیہاں، یہوواہ کے گواہوں کی دیانتداری، راستی اور جسمانی صفائیستھرائی چھپی نہیں رہتی۔ گواہ دوسروں سے فرق کیوں ہیں؟ اسلئےکہ وہ بائبل سے حاصلکردہ تعلیموتربیت کا حقیقت میں اطلاق کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس سال کیوں نہ اُنکی کنونشن یا کنگڈم ہال میں انکے ہفتہوار اجلاسوں پر حاضر ہوکر خود اپنی آنکھوں سے یہ سب دیکھیں؟
[صفحہ ۳۲ پر تصویر]
زمبیا
[صفحہ ۳۲ پر تصویر]
کینیا
[صفحہ ۳۲ پر تصویر]
موزمبیقزمبیا