مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

الہٰی نام کا وسطی افریقہ میں استعمال

الہٰی نام کا وسطی افریقہ میں استعمال

الہٰی نام کا وسطی افریقہ میں استعمال

وسطی افریقہ میں لوگوں کی اکثریت خدا پر ایمان رکھتی ہے۔‏ انہیں اُسکے تمام چیزوں کا خالق ہونے پر بھی کوئی شک نہیں ہے۔‏ (‏مکاشفہ ۴:‏۱۱‏)‏ تاہم،‏ بہتیرے دوسرے لوگوں کی طرح وہ بھی اسکے ذاتی نام یہوواہ کو اکثر نظرانداز کر دیتے ہیں۔‏

وسطی افریقہ اور دُنیا کے دیگر ممالک کے لوگ دُعا میں ”‏تیرا نام پاک مانا جائے“‏ کہتے وقت خدا کے نام کا ذکر کرتے ہیں۔‏ (‏متی ۶:‏۹‏)‏ لیکن کافی عرصہ تک بہت کم لوگ اس نام سے واقف تھے۔‏ تاہم،‏ کئی سالوں سے یہوواہ کے گواہوں کی سرگرم منادی نے الہٰی نام کے استعمال کے سلسلے میں لوگوں کا رُجحان بدل دیا ہے۔‏ آجکل،‏ یہ الہٰی نام افریقہ کی زولو (‏یوہوواہ)‏،‏ یورابا (‏جیہوفا)‏ کوسا (‏یویہوواہ)‏ اور سواہلی (‏یہوواہ)‏ جیسی بیشتر زبانوں میں مشہور اور قابلِ‌قبول ہے۔‏ تاہم،‏ ان زبانوں میں زیادہ‌تر بائبل ترجمے ابھی تک الہٰی نام کا استعمال کرنے سے اجتناب کرتے ہیں۔‏

الہٰی نام کو استعمال کرنے والا ایک عمدہ بائبل ترجمہ زانڈی زبان کا ہے جو جمہوریہ وسطی افریقہ،‏ سوڈان اور ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں بولی جاتی ہے۔‏ دُنیا کے اس خطے میں لوگ خدا کا نام استعمال کرتے اور اپنی مقامی زبان میں اسے یکوواہ لکھتے پڑھتے ہیں۔‏ قطع‌نظر اس سے کہ کسی زبان میں الہٰی نام کیسے پیش کِیا جاتا ہے،‏ اسے استعمال کرنا زیادہ ضروری ہے۔‏ وہ کیوں؟‏ کیونکہ ”‏جو کوئی [‏یہوواہ]‏ کا نام لیگا نجات پائیگا۔‏“‏—‏رومیوں ۱۰:‏۱۳‏۔‏

‏[‏صفحہ ۱ پر تصویر کی عبارت]‏

کیا آپ ایک ملاقات کا خیرمقدم کرینگے؟‏

اس مصیبت‌زدہ دُنیا میں بھی آپ خدا،‏ اُس کی بادشاہت اور نوعِ‌انسان کیلئے اُس کے شاندار مقصد کی بابت بائبل کے صحیح علم سے خوشی حاصل کر سکتے ہیں۔‏ اگر آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاہیں یا یہ پسند کریں کہ کوئی شخص آپ کے ساتھ مُفت بائبل مطالعہ کرنے کے لئے آپ کے گھر پر آئے تو براہِ‌مہربانی پی.‏او.‏بکس ۳۸۸۳،‏ کراچی ۷۵۶۰۰،‏ پاکستان یا پھر صفحہ ۲ پر درج کسی موزوں پتے پر یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کریں۔‏

‏[‏صفحہ ۳۲ پر نقشہ/‏تصویر]‏

‏(‏تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

سوڈان

سینٹرل افریقن ریپبلک

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

J. G. Heck/‏The Complete Encyclopedia of Illustration