مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏’‏یہوواہ ہی کی برکت دولت بخشتی ہے‘‏

‏’‏یہوواہ ہی کی برکت دولت بخشتی ہے‘‏

‏’‏یہوواہ ہی کی برکت دولت بخشتی ہے‘‏

ہم سب برکت چاہتے ہیں۔‏ دی امریکن ہیریٹج کالج ڈکشنری کے مطابق،‏ برکت ”‏خوشی،‏ فلاح‌وبہبود یا آسودہ‌حالی“‏ کو فروغ دیتی ہے۔‏ یہوواہ ”‏ہر اچھی بخشش اور ہر کامل انعام“‏ کا مُعطی ہے جس کی وجہ سے تمام حقیقی اور دائمی برکات ہمارے پُرمحبت خالق کی طرف سے ہی ملتی ہیں۔‏ (‏یعقوب ۱:‏۱۷‏)‏ وہ تمام نسلِ‌انسانی حتیٰ‌کہ اُن لوگوں پر بھی اپنی برکات نازل کرتا ہے جو اُسے جانتے تک نہیں۔‏ یسوع نے اپنے باپ کی بابت کہا:‏ ”‏وہ اپنے سورج کو بدوں اور نیکوں دونوں پر چمکاتا ہے اور راستبازوں اور ناراستوں دونوں پر مینہ برساتا ہے۔‏“‏ (‏متی ۵:‏۴۵‏)‏ تاہم،‏ یہوواہ اُن لوگوں کے لئے خاص فکرمندی ظاہر کرتا ہے جو اُس سے محبت رکھتے ہیں۔‏—‏استثنا ۲۸:‏۱-‏۱۴؛‏ ایوب ۱:‏۱؛‏ ۴۲:‏۱۲‏۔‏

زبورنویس نے لکھا:‏ ”‏[‏یہوواہ]‏ راست‌رَو سے کوئی نعمت باز نہ رکھیگا۔‏“‏ (‏زبور ۸۴:‏۱۱‏)‏ جی‌ہاں،‏ یہوواہ کی خدمت کرنے والوں کی زندگی بامقصد اور بااَجر ہوتی ہے۔‏ وہ جانتے ہیں کہ ”‏[‏یہوواہ]‏ ہی کی برکت دولت بخشتی ہے اور وہ اُسکے ساتھ دُکھ نہیں ملاتا۔‏“‏ بائبل یہ بھی کہتی ہے:‏ ”‏جن کو [‏یہوواہ]‏ برکت دیتا ہے وہ زمین کے وارث ہونگے۔‏“‏ (‏امثال ۱۰:‏۲۲؛‏ زبور ۳۷:‏۲۲،‏ ۲۹‏)‏ یہ برکت کتنی شاندار ہوگی!‏

ہم یہوواہ کی برکت کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏ سب سے پہلے ہمیں اپنے اندر ایسی خوبیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو اُسے پسند ہیں۔‏ (‏استثنا ۳۰:‏۱۶،‏ ۱۹،‏ ۲۰؛‏ میکاہ ۶:‏۸‏)‏ قدیم زمانہ میں یہوواہ کے تین خادموں کی مثالیں یہ بات سمجھنے میں ہماری مدد کرتی ہیں۔‏

یہوواہ اپنے خادموں کو برکت دیتا ہے

نوح خدا کا ایک نمایاں خادم تھا۔‏ پیدایش ۶:‏۸ میں ہم پڑھتے ہیں:‏ ”‏نوح [‏یہوواہ]‏ کی نظر میں مقبول ہوا۔‏“‏ وہ کیوں؟‏ اس لئےکہ نوح فرمانبردار تھا۔‏ سرگزشت بیان کرتی ہے:‏ ”‏نوؔح خدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا۔‏“‏ نوح نے یہوواہ کے راست اُصولوں اور اُس کے احکام کی پیروی کی۔‏ ایک ایسے وقت کے دوران جب ساری دُنیا تشدد اور بدکاری میں ڈوبی ہوئی تھی نوح نے ”‏جیسا خدا نے اُسے حکم دیا تھا ویسا ہی عمل کِیا۔‏“‏ (‏پیدایش ۶:‏۹،‏ ۲۲‏)‏ نتیجتاً،‏ یہوواہ نے ”‏[‏نوح کے]‏ گھرانے کے بچاؤ کے لئے کشتی“‏ بنانے میں اُس کی راہنمائی کی۔‏ (‏عبرانیوں ۱۱:‏۷‏)‏ اس طرح نوح اور اُس کا خاندان—‏اور اُن کے ذریعے نسلِ‌انسانی—‏اُس دَور کے لوگوں کے ساتھ ہلاک ہونے سے بچ گیا۔‏ نیز نوح نے قیامت کے بعد فردوسی زمین پر ہمیشہ کی زندگی کے امکان کی اُمید کیساتھ وفات پائی۔‏ اُس نے کتنی عمدہ برکات حاصل کیں!‏

ابرہام بھی یہوواہ کو خوش کرنے والی خوبیاں رکھتا تھا۔‏ اُن میں سب سے اعلیٰ ایمان کی خوبی تھی۔‏ (‏عبرانیوں ۱۱:‏۸-‏۱۰‏)‏ اُس کی نسل کے بڑھنے اور تمام قوموں کے لئے باعثِ‌برکت ہونے کی بابت یہوواہ کے وعدے پر ایمان رکھتے ہوئے ابرہام نے پہلے اُور اور بعدازاں حاران میں ایک آرام‌دہ زندگی چھوڑ دی۔‏ (‏پیدایش ۱۲:‏۲،‏ ۳‏)‏ کئی سالوں کی آزمائش کے بعد جب اُس کا بیٹا اضحاق پیدا ہوا تو اُسے اپنے ایمان کا اَجر ملا۔‏ اُس کے ذریعے ابرہام خدا کی برگزیدہ قوم اسرائیل اور انجام‌کار مسیحا کا جد بنا۔‏ (‏رومیوں ۴:‏۱۹-‏۲۱‏)‏ علاوہ‌ازیں،‏ وہ ’‏تمام ایمان لانے والوں کا باپ‘‏ ٹھہرا اور ”‏خدا کا دوست“‏ بھی کہلایا۔‏ (‏رومیوں ۴:‏۱۱؛‏ یعقوب ۲:‏۲۳؛‏ گلتیوں ۳:‏۷،‏ ۲۹‏)‏ اُس نے کسقدر بامقصد اور بااَجر زندگی بسر کی تھی!‏

ایماندار شخص موسیٰ پر بھی غور کریں۔‏ اُسکی سب سے نمایاں خوبی روحانی چیزوں کیلئے قدردانی تھی۔‏ موسیٰ مصر کی تمام دولت کو ٹھکرا کر ”‏اندیکھے کو گویا دیکھ کر ثابت قدم رہا۔‏“‏ (‏عبرانیوں ۱۱:‏۲۷‏)‏ مدیان میں ۴۰ سال گزارنے کے بعد وہ ایک عمررسیدہ شخص کے طور پر مصر لوٹا اور اپنے بھائیوں کی آزادی کیلئے اُس وقت کے سب سے طاقتور حاکم فرعون کا سامنا کِیا۔‏ (‏خروج ۷:‏۱-‏۷‏)‏ وہ دس آفتوں،‏ بحرِقلزم کے دو حصوں میں بٹ جانے اور فرعون کی فوجوں کی تباہی کا عینی شاہد تھا۔‏ یہوواہ نے اسرائیل کو شریعت دینے اور نئی قوم کیساتھ اپنا عہد باندھنے میں اُسے درمیانی کے طور پر استعمال کِیا۔‏ موسیٰ نے بیابان میں ۴۰ سال تک اسرائیلی قوم کی راہنمائی کی۔‏ اُسکی زندگی واقعی بامقصد تھی اور اُس نے خدمت کی شاندار برکات سے استفادہ کِیا تھا۔‏

زمانۂ‌جدید کی برکات

یہ سرگزشتیں ظاہر کرتی ہیں کہ خدا کی خدمت کرنے والوں کی زندگیاں واقعی بامقصد ہوتی ہیں۔‏ جب یہوواہ کے لوگ اپنے اندر فرمانبرداری،‏ ایمان اور روحانی چیزوں کیلئے قدردانی جیسی خوبیاں پیدا کرتے ہیں تو انہیں کثیر برکت حاصل ہوتی ہے۔‏

ہمیں کونسی برکت حاصل ہے؟‏ پس جس دوران دُنیائےمسیحیت کے ہزاروں لوگ روحانی قحط کا شکار ہیں،‏ ہم یہوواہ کی ”‏نعمتوں .‏ .‏ .‏ کی طرف اکٹھے رواں“‏ ہو سکتے ہیں۔‏ (‏یرمیاہ ۳۱:‏۱۲‏)‏ یہوواہ نے یسوع مسیح اور ”‏دیانتدار اور عقلمند نوکر“‏ کے ذریعے باافراط روحانی خوراک مہیا کی ہے جو ’‏زندگی کو پہنچانے والے راستے‘‏ پر قائم رہنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔‏ (‏متی ۷:‏۱۳،‏ ۱۴؛‏ ۲۴:‏۴۵؛‏ یوحنا ۱۷:‏۳‏)‏ مسیحی برادری کیساتھ رفاقت ایک اَور عمدہ برکت ہے۔‏ اجلاسوں اور دیگر مواقع پر محبت ظاہر کرنے اور ”‏نئی انسانیت“‏ کو پہننے کی خلوصدل کوشش کرنے والے ساتھی پرستاروں کیساتھ وقت گزارنا خوشی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔‏ (‏کلسیوں ۳:‏۸-‏۱۰؛‏ زبور ۱۳۳:‏۱‏)‏ تاہم،‏ ہماری سب سے بڑی برکت یہوواہ خدا کیساتھ ایک ذاتی رشتہ رکھنے اور اُسکے بیٹے یسوع مسیح کے نقشِ‌قدم پر چلنے کا بیش‌قیمت شرف ہے۔‏—‏رومیوں ۵:‏۱،‏ ۸؛‏ فلپیوں ۳:‏۸‏۔‏

ایسی برکات پر سوچ‌بچار کرنے سے یہ سمجھنے میں ہماری مدد ہوتی ہے کہ خدا کی خدمت کتنی گراں‌بہا ہے۔‏ ہم قیمتی موتیوں کی تلاش کرنے والے تاجر کی بابت یسوع کی تمثیل کو یاد رکھ سکتے ہیں۔‏ یسوع نے اس شخص کی بابت کہا:‏ ”‏جب اُسے ایک بیش‌قیمت موتی ملا تو اُس نے جاکر جوکچھ اُسکا تھا سب بیچ ڈالا اور اُسے مول لے لیا۔‏“‏ (‏متی ۱۳:‏۴۶‏)‏ یقیناً ہم خدا کیساتھ اپنے رشتے،‏ اپنے خدمتی شرف،‏ اپنی مسیحی رفاقت،‏ مسیحی اُمید اور اپنے ایمان سے منسلک دوسری تمام برکات کی بابت ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔‏ ہماری زندگی میں اس سے زیادہ بیش‌قیمت اَور کوئی چیز نہیں ہے۔‏

یہوواہ کا شکر ادا کریں

چونکہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ یہوواہ ہر اچھی بخشش کا دینے والا ہے اس لئے ہمارے دل ہم پر نازل ہونے والی برکات کی قدر کرنے کی تحریک پاتے ہیں۔‏ ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟‏ اس کا ایک طریقہ ایسی برکات سے مستفید ہونے میں دوسروں کی مدد کرنا ہے۔‏ (‏متی ۲۸:‏۱۹‏)‏ یہوواہ کے گواہ اس کام کے لئے ۲۳۰ سے زائد ممالک میں اپنے پڑوسیوں سے ملاقات کرنے میں مصروف ہیں۔‏ وہ ’‏سچائی کی پہچان تک پہنچنے‘‏ میں دوسروں کی مدد کرنے کے لئے اپنے محدود ذاتی وسائل—‏وقت،‏ توانائی اور مادی اثاثے—‏کو استعمال کرتے ہیں۔‏—‏۱-‏تیمتھیس ۲:‏۴‏۔‏

گلانڈیل،‏ کیلیفورنیا،‏ یو.‏ایس.‏اے میں رہنے والے پائنیرز پر غور کریں۔‏ وہ ہر ہفتے کی صبح ایک وفاقی قیدخانے جانے اور آنے میں تقریباً ۱۰۰ کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہیں۔‏ اگرچہ وہ ان قیدیوں کیساتھ صرف چند گھنٹے گزار سکتے ہیں توبھی وہ بےحوصلہ نہیں ہوتے۔‏ ان میں سے ایک نے کہا:‏ ”‏اس منفرد علاقے میں خدمت کرنا واقعی بااَجر ہے۔‏ ہم یہاں کام کرکے بڑی خوشی حاصل کرتے ہیں۔‏ یہاں دلچسپی رکھنے والے اشخاص کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سب کیساتھ رابطہ رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔‏ اس وقت ہم پانچ لوگوں کیساتھ مطالعہ کر رہے ہیں اور مزید چار اشخاص نے بائبل مطالعے کی درخواست کی ہے۔‏“‏

سرگرم مسیحی خادم اس زندگی بچانے والے کام میں حصہ لینے کے لئے بِلامعاوضہ اپنی خدمات خوشی سے پیش کرتے ہیں۔‏ وہ یسوع جیسا رُجحان ظاہر کرتے ہیں جس نے کہا:‏ ”‏تم نے مُفت پایا مُفت دینا۔‏“‏ (‏متی ۱۰:‏۸‏)‏ دُنیا کے لاکھوں لوگ ایسی ہی خودایثارانہ خدمت میں حصہ لیتے ہیں اور نتیجتاً خلوصدل لوگ بڑھتی ہوئی تعداد میں جوابی‌عمل ظاہر کرتے ہوئے شاگرد بن رہے ہیں۔‏ صرف گزشتہ پانچ سالوں میں تقریباً ۷.‏۱ ملین لوگوں نے یہوواہ کیلئے اپنی زندگی مخصوص کی ہے۔‏ اس بڑھتی ہوئی تعداد کی ضروریات پوری کرنا بائبل اور بائبل پر مبنی مطبوعات کی اشاعت کیساتھ ساتھ نئے کنگڈم ہالز اور دیگر اجلاسوں کی جگہوں کی تعمیر کا تقاضا بھی کرتا ہے۔‏ ان ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پیسہ کہاں سے آتا ہے؟‏ انکا واحد ذریعہ رضاکارانہ عطیات ہیں۔‏

دُنیا کے بعض علاقوں میں معاشی بدحالی کا سامنا کرنے والے بیشتر لوگوں کو اپنے خاندانوں کے لئے ضروریاتِ‌زندگی مہیا کرنے کے لئے بھی سخت کوشش کرنی پڑتی ہے۔‏ نیو سائنٹسٹ رسالے کے مطابق،‏ ایک بلین لوگ گھریلو اخراجات پر صرف کئے جانے والے پیسوں کا کم‌ازکم ۷۰ فیصد خوراک پر خرچ کرتے ہیں۔‏ ہمارے بہتیرے بہن‌بھائی اس صورتحال کا سامنا کرتے ہیں۔‏ ساتھی ایمانداروں کی مدد کے بغیر وہ مسیحی مطبوعات یا مناسب کنگڈم ہالز جیسی سہولیات حاصل نہیں کر سکتے۔‏

بیشک اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایسے لوگ اپنا بوجھ دوسروں پر ڈالنا چاہتے ہیں۔‏ تاہم انہیں مدد کی ضرورت ہے۔‏ موسیٰ نے اسرائیلیوں کو یہوواہ کی برکات کے لئے شکرگزاری کے اظہار میں اپنے مادی عطیات دینے کی حوصلہ‌افزائی کرتے ہوئے کہا:‏ ”‏ہر مرد جیسی برکت [‏یہوواہ]‏ تیرے خدا نے تجھ کو بخشی ہو اپنی توفیق کے مطابق دے۔‏“‏ (‏استثنا ۱۶:‏۱۷‏)‏ لہٰذا جب یسوع نے ہیکل میں ایک بیوہ کو ”‏دو دمڑیاں“‏ ڈالتے ہوئے دیکھا تو اپنے شاگردوں کے سامنے اُس کی تعریف کی۔‏ اُس نے اپنی استطاعت کے مطابق دیا۔‏ (‏لوقا ۲۱:‏۲،‏ ۳‏)‏ غربت کا شکار مسیحی بھی ایسی ہی کوشش کر سکتے ہیں۔‏ نیز کمی واقع ہونے کی صورت میں مالی طور پر مستحکم ساتھی مسیحیوں کے عطیات کام آتے ہیں۔‏—‏۲-‏کرنتھیوں ۸:‏۱۳-‏۱۵‏۔‏

جب ہم ایسے طریقوں سے خدا کا شکر کرتے ہیں تو درست محرک رکھنا اہم ہے۔‏ (‏۲-‏کرنتھیوں ۸:‏۱۲‏)‏ پولس نے بیان کِیا:‏ ”‏جس قدر ہر ایک نے اپنے دل میں ٹھہرایا ہے اُسی قدر دے۔‏ نہ دریغ کرکے اور نہ لاچاری سے کیونکہ خدا خوشی سے دینے والے کو عزیز رکھتا ہے۔‏“‏ (‏۲-‏کرنتھیوں ۹:‏۷‏)‏ جب ہم فراخدلی سے عطیات دیتے ہیں تو موجودہ تھیوکریٹک توسیع کی حمایت کرنے کے علاوہ ہماری خوشی بھی دوبالا ہو جاتی ہے۔‏—‏اعمال ۲۰:‏۳۵‏۔‏

منادی کے کام میں حصہ لینا اور رضاکارانہ عطیات دینا ایسے دو طریقے ہیں جن سے ہم یہوواہ کی برکات کیلئے اُسکا شکر ادا کر سکتے ہیں۔‏ نیز یہ جاننا واقعی حوصلہ‌افزا بات ہے کہ یہوواہ موجودہ وقت میں اُس سے ناواقف بہتیرے خلوصدل لوگوں پر بھی اپنی برکت نازل کرنا چاہتا ہے!‏ (‏۲-‏پطرس ۳:‏۹‏)‏ لہٰذا ہمیں خلوصدل اشخاص کی تلاش کرنے اور فرمانبرداری،‏ ایمان اور قدردانی جیسی خوبیاں پیدا کرنے میں اُن کی مدد کے لئے اپنے وسائل کو خدا کی خدمت میں استعمال کرنا چاہئے۔‏ اس طرح ہم خوشی سے دوسروں کی مدد کریں گے کہ ”‏آزما کر دیکھو کہ [‏یہوواہ]‏ کیسا مہربان ہے۔‏“‏—‏زبور ۳۴:‏۸‏۔‏

‏[‏صفحہ ۲۸،‏ ۲۹ پر بکس]‏

عالمگیر کام کے لئے عطیات

پیش کرنے کے بعض منتخب طریقے

بیشتر لوگ ایک مخصوص رقم الگ یا مختص کر لیتے ہیں جسے وہ عطیات کے اُن ڈبوں میں ڈالتے ہیں جن پر ”‏عالمگیر کام کیلئے عطیات—‏متی ۲۴:‏۱۴‏“‏ لکھا ہوتا ہے۔‏

ہر مہینے کلیسیائیں ان پیسوں کو عالمی ہیڈکوارٹرز،‏ بروکلن،‏ نیو یارک کو یا پھر مقامی برانچ آفس کو ارسال کر دیتی ہیں۔‏ رضاکارانہ مالی عطیات براہِ‌راست مندرجہ‌ذیل پتے پر خزانچی کے دفتر بھیجے جا سکتے ہیں:‏

Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania, 25 Columbia

2483​-11201 Heights, Brooklyn, New York

یا پھر آپکے ملک میں قائم برانچ آفس کو بھی ارسال کئے جا سکتے ہیں۔‏ زیورات یا دیگر قیمتی اشیا کا بھی عطیہ دیا جا سکتا ہے۔‏ ان عطیات کے ہمراہ ایک مختصر سا خط ہونا ضروری ہے جو یہ وضاحت کرتا ہو کہ یہ بطور تحفہ پیش کئے جا رہے ہیں۔‏

مشروط عطیات کا انتظام

پیسوں کا عطیہ ایک خاص انتظام کے تحت دیا جا سکتا ہے جس میں مُعطی کو ذاتی ضرورت کے پیشِ‌نظر عطیہ واپس کِیا جا سکتا ہے۔‏ مزید معلومات کیلئے،‏ براہِ‌مہربانی مذکورہ‌بالا پتے پر خزانچی کے دفتر سے رابطہ کریں۔‏

چیرٹیبل پلاننگ

عالمگیر بادشاہتی خدمت کی اعانت کیلئے پیسوں کے مشروط اور غیرمشروط عطیات کے علاوہ اَور طریقے بھی ہیں جو حسبِ‌ذیل ہیں:‏

انشورنس:‏ واچ ٹاور سوسائٹی کو لائف انشورنس پالیسی یا ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن سے مستفید ہونے والے کے طور پر نامزد کِیا جا سکتا ہے۔‏

بینک اکاؤنٹس:‏ بینک اکاؤنٹس،‏ ڈیپازٹ سرٹیفکیٹ یا انفرادی ریٹائرمنٹ اکاؤنٹس کو مقامی بینک کے تقاضوں کی مطابقت میں،‏ واچ ٹاور سوسائٹی کی تولیت میں دیا جا سکتا ہے یا بعدازموت قابلِ‌ادائیگی کے تحت جمع کروائے جا سکتے ہیں۔‏

سٹاکس اینڈ بانڈز:‏ سٹاکس اور بانڈز بھی تحفے کے طور پر واچ ٹاور سوسائٹی کو دئے جا سکتے ہیں۔‏

غیرمنقولہ جائداد:‏ قابلِ‌فروخت غیرمنقولہ جائداد بھی واچ ٹاور سوسائٹی کے نام کی جا سکتی ہے۔‏ اسے غیرمشروط تحفے کی صورت میں بھی پیش کِیا جا سکتا ہے۔‏ اپنی جائداد کو سوسائٹی کے نام کرنے والا اپنی زندگی میں اُسے اپنے استعمال میں رکھ سکتا ہے۔‏ غیرمنقولہ جائداد منتقل کرنے سے پہلے اپنے ملک کے برانچ آفس سے رابطہ کریں۔‏

سالانہ وظیفہ:‏ سالانہ وظیفہ ایک ایسا بندوبست ہے جس کے تحت ایک شخص پیسے یا املاک واچ‌ٹاور سوسائٹی کے نام منتقل کرتا ہے۔‏ اس کے بدلے میں عطیہ دینے والے یا اُس کی طرف سے نامزد اشخاص کو عمربھر وظیفے کی ایک مخصوص رقم سالانہ ملتی ہے۔‏ جس سال وظیفے کا بندوبست شروع ہوتا ہے عطیہ دینے والے کا انکم ٹیکس مخصوص حد تک منہا کر دیا جاتا ہے۔‏

وصیتیں اور ٹرسٹس:‏ املاک یا رقوم قانونی طور پر لکھی گئی وصیت کے ذریعے واچ ٹاور سوسائٹی کو ترکے میں دی جا سکتی ہیں یا واچ ٹاور سوسائٹی کو ٹرسٹ کے معاہدے کا استفادہ‌کنندہ نامزد کِیا جا سکتا ہے۔‏ ایک ٹرسٹ جو کسی مذہبی تنظیم کو فائدہ پہنچا رہا ہے وہ بعض ٹیکسوں سے مستثنیٰ ہو سکتا ہے۔‏

اس قسم کے عطیات کیلئے ”‏چیری‌ٹیبل پلاننگ“‏ کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے جو مُعطی سے خاص منصوبہ‌سازی کرنے کا تقاضا کرتی ہے۔‏ چیری‌ٹیبل پلاننگ کے ذریعے یہوواہ کے گواہوں کے عالمگیر کام کو فائدہ پہنچانے کی خواہش رکھنے والے اشخاص کی مدد کرنے کیلئے سوسائٹی نے انگریزی اور ہسپانوی زبان میں ایک بروشر بعنوان چیری‌ٹیبل پلاننگ ٹو بینیفٹ کنگڈم سروس ورلڈوائیڈ تیار کِیا ہے۔‏ یہ بروشر ایسے لاتعداد سوالوں کے جواب میں تحریر کِیا گیا ہے جو عطیات،‏ وصیتوں اور ٹرسٹس کی بابت پوچھے جاتے ہیں۔‏ اس میں غیرمنقولہ جائداد،‏ سرمائے اور ٹیکس پلاننگ کی بابت اضافی معلومات پائی جاتی ہیں۔‏ نیز یہ ریاستہائےمتحدہ کے اُن اشخاص کی مدد کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے جو اس وقت خاص عطیات پیش کرنا یا موت کے بعد اپنے خاندان اور ذاتی حالات کے پیشِ‌نظر انتہائی نفع‌بخش اور مؤثر طریقے کا انتخاب کرنے کی وصیت چھوڑنا چاہتے ہیں۔‏ اس بروشر کی ایک کاپی براہِ‌راست چیری‌ٹیبل پلاننگ آفس سے درخواست کرکے حاصل کی جا سکتی ہے۔‏

بروشر کو پڑھنے اور چیری‌ٹیبل پلاننگ آفس کے ساتھ مشورہ کرنے کے بعد،‏ بہتیرے لوگ سوسائٹی کی مدد کرنے اور اس کیساتھ ساتھ اس سے متعلق ٹیکس سہولیات کو بڑھانے کے قابل ہوئے ہیں۔‏ چیری‌ٹیبل پلاننگ آفس کو ایسی باتوں سے مطلع کِیا جانا چاہئے اور ان انتظامات سے متعلق کسی بھی قسم کی دستاویز کی ایک کاپی دی جانی چاہئے۔‏ اگر آپ چیری‌ٹیبل پلاننگ آفس کے ان انتظامات میں سے کسی میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں توپھر آپکو چیری‌ٹیبل پلاننگ آفس سے خط کے ذریعے یاپھر ٹیلیفون کے ذریعے مندرجہ‌ذیل پتے پر یا پھر آپکے ملک میں خدمت انجام دینے والے یہوواہ کے گواہوں کے دفتر سے رابطہ کرنا چاہئے۔‏

CHARITABLE PLANNING OFFICE

Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania

‏,100 Watchtower Drive

9204​-12563 Patterson, New York

0707​-306 (Telephone: )‎845‎