نیک کام—خدا کیلئے باعثِتمجید
نیک کام—خدا کیلئے باعثِتمجید
سچے مسیحی اپنے نیک چالچلن اور مثالی کاموں سے خدا کیلئے تمجید کا باعث بنتے ہیں۔ (۱-پطرس ۲:۱۲) حالیہ سالوں کے دوران اٹلی میں پیش آنے والے واقعات اس بات کا ثبوت فراہم کرتے ہیں۔
ستمبر ۱۹۹۷ میں ایک زوردار زلزلے نے مارش اور امبریا کے مختلف علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا جس سے تقریباً ۰۰۰،۹۰ گھر تباہ ہو گئے۔ یہوواہ کے گواہوں نے ساتھی ایمانداروں اور دیگر لوگوں کو فوری امداد فراہم کرنے کا بندوبست کِیا۔ ٹریلرز، لحاف، چولہے، جنریٹر اور دیگر ضروری اشیا فراہم کی گئیں۔ یہ امدادی کوششیں چھپی نہ رہیں۔
اخبار ایل چینٹرو کی رپورٹ کے مطابق: ”[ٹرامو صوبے میں] روزیٹو کے یہوواہ کے گواہ سب سے پہلے امدادی اشیا لیکر متاثرہ علاقوں میں پہنچے۔ . . . یہوواہ پر ایمان رکھنے والے یہ لوگ دُعا کیلئے باقاعدگی سے جمع ہونے کے علاوہ کسی بھی مذہب کے مصیبتزدہ لوگوں کی عملی مدد بھی کرتے ہیں۔“
انتہائی متاثرہ قصبے، نوکیرا امبرا کے میئر نے گواہوں کو لکھا: ”مَیں نوکیرا کی عوام کیلئے پیش کی جانے والی مدد کیلئے ذاتی طور پر آپکا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ نوکیرا کے تمام شہری بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔“ علاوہازیں، وزارتِداخلہ نے ”امبریا اور مارش کے علاقوں میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے منسلک کارگزاریوں میں یہوواہ کے گواہوں کے تعاون اور مستعدی کیلئے“ اُن کی مسیحی کلیسیا کو حسنکارکردگی کی سند اور تمغے سے نوازا۔
اکتوبر ۲۰۰۰ میں شمالی اٹلی کے سلسلۂکوہ کے دامن میں واقع ایک علاقے میں تباہکُن سیلاب آیا۔ ایک بار پھر گواہوں نے امداد فراہم کرنے کے لئے فوری کارروائی کی۔ ان عمدہ کاموں کو بھی نظرانداز نہ کِیا گیا۔ پیڈمونٹ ریجن نے بھی ”سیلاب سے متاثر ہونے والی عوام کی مدد کے سلسلے میں اُن کی بیشقیمت رضاکارانہ خدمت“ کے لئے انہیں حسنکارکردگی کا اعزاز بخشا۔
یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو ہدایت کی: ”تمہاری روشنی آدمیوں کے سامنے چمکے تاکہ وہ تمہارے نیک کاموں کو دیکھکر تمہارے باپ کی جو آسمان پر ہے تمجید کریں۔“ (متی ۵:۱۶) یہوواہ کے گواہ خوشی سے اپنے پڑوسیوں کی روحانی اور دیگر کئی طریقوں سے مدد کرنے والے ”نیک کاموں“ کے ذریعے اپنی نہیں بلکہ خدا کی تمجید کرتے ہیں۔