’کلام کی مُنادی‘ تازگیبخش ہے
میرے پاس آؤ۔ مَیں تمکو آرام دونگا۔
’کلام کی مُنادی‘ تازگیبخش ہے
وہ ایک کامل انسان تھا جسے نہایت اہم تفویض سونپی گئی تھی۔ اُس کا طریقۂتعلیم اتنا مؤثر تھا کہ ”بِھیڑ اُس کی تعلیم سے حیران“ تھی۔ (متی ۷:۲۸) وہ ایک مستعد مُناد بھی تھا۔ اُس کا وقت، توانائی اور وسائل بنیادی طور پر خدا کی بادشاہت کی مُنادی کے لئے وقف تھے۔ واقعی، یسوع مسیح نے ایک بیمثال مُناد اور اُستاد کے طور پر اپنے آبائیوطن کے طولوعرض کا سفر کِیا تھا۔—متی ۹:۳۵۔
اپنے ہمعصروں میں ’بادشاہی کی خوشخبری کی مُنادی‘ کرنا اور اپنے شاگردوں کو اِس عالمگیر کام کی تربیت دینا یسوع کی اہمترین تفویض تھی۔ (متی ۴:۲۳؛ ۲۴:۱۴؛ ۲۸:۱۹، ۲۰) کیا منادی کی بھاری ذمہداری اور اسکی تکمیل کے فوری احساس کے علاوہ اسکی وسعت محدود صلاحیتیں رکھنے والے اُسکے ناکامل شاگردوں کو بےحوصلہ کر سکتی تھی؟
ہرگز نہیں! یسوع نے اپنے شاگردوں کو ”فصل کے مالک“ یہوواہ سے اَور زیادہ مزدوروں کے لئے دُعا کرنے کی ہدایت دیکر لوگوں کو تعلیم دینے کے لئے بھیجا۔ (متی ۹:۳۸؛ ۱۰:۱) بعدازاں اُس نے انہیں یقیندہانی کرائی کہ منادی کی تفویض سمیت اُس کے شاگرد بننے کی ذمہداری حقیقی اطمینان اور تسلی کا باعث بنے گی۔ یسوع نے کہا: ”میرے پاس آؤ۔ مَیں تمکو آرام دونگا۔“—متی ۱۱:۲۸۔
خوشی کا ذریعہ
یہ کتنی رحمدلانہ، پُرمحبت اور مہربانہ دعوت ہے! اس سے اپنے شاگردوں کیلئے یسوع کی مشفقانہ فکرمندی ظاہر ہوتی ہے۔ واقعی، اُسکے شاگرد خدا کی بادشاہتی ”خوشخبری“ کی مُنادی کی ذمہداری پوری کرتے ہوئے تازگی پاتے ہیں۔ یہ اُن کیلئے حقیقی خوشی اور تسکین کا باعث بنتی ہے۔—یوحنا ۴:۳۶۔
یسوع کے زمین پر آنے سے بہت پہلے صحائف نے واضح کر دیا تھا کہ خوشی خدا کی پاک خدمت کا ایک اہم پہلو ہے۔ زبورنویس کے گیت نے اس بات کی وضاحت یوں کی: ”اَے اہلِزمین! سب [یہوواہ] کے حضور خوشی کا نعرہ مارو۔ خوشی سے [یہوواہ] کی عبادت کرو۔ گاتے ہوئے اُسکے حضور حاضر ہو۔“ (زبور ۱۰۰:۱، ۲) آج تمام قوموں کے لوگ یہوواہ کی تمجید کرتے ہیں جن کے ستائشی اظہارات ایک فاتح فوج کے فاتحانہ نعروں کی مانند ہیں۔ خدا کے حقیقی عقیدتمند لوگ ”گاتے ہوئے“ اُسکے حضور آتے ہیں۔ یقیناً یہ موزوں بھی ہے کیونکہ یہوواہ ”خدایِمبارک“ ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اُسکے خادم اُس کے لئے اپنی مخصوصیت کی تکمیل میں خوشی حاصل کریں۔—۱-تیمتھیس ۱:۱۱۔
تازگی پانے والے خادم
میدانی خدمت میں محنتطلب کام ہمارے لئے تھکاوٹ کی بجائے تازگی کا سبب کیسے بن سکتا ہے؟ واقعی، یسوع کیلئے یہوواہ کا کام تقویتبخش کھانے کی مانند تھا۔ اُس نے کہا: ”میرا کھانا یہ ہے کہ اپنے بھیجنے والے کی مرضی کے موافق عمل کروں اور اسکا کام پورا کروں۔“—یوحنا ۴:۳۴۔
اسی طرح آجکل گرمجوش مسیحی مُناد ”کلام کی مُنادی“ سے خوشی حاصل کرتے ہیں۔ (۲-تیمتھیس ۴:۲) ہر ماہ مُنادی میں ۷۰ سے زائد گھنٹے صرف کرنے والی ایک ادھیڑعمر مسیحی بہن کونی بیان کرتی ہے: ”خدمتگزاری میں حصہ لینے کے بعد دن ڈھلنے پر تھکاوٹ کے باوجود مَیں تسکین اور خوشی محسوس کرتی ہوں۔“
اگر بادشاہتی پیغام کیلئے مثبت جوابیعمل نہ دکھایا جائے تو پھر؟ کونی مزید بیان کرتی ہے: ”جوابیعمل سے قطعنظر، خدمتگزاری میں شرکت کرنے سے مَیں کبھی بھی مایوس نہیں ہوئی۔ اس حقیقت کے علاوہ کہ میرا کام یہوواہ کو خوش کرتا
ہے، مَیں سچائی کی بابت گفتگو کو ایک پُرمسرت موقع خیال کرتی ہوں کیونکہ ایسا کرنے سے میرے دل میں بائبل کی شاندار اُمید اَور زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔“دیگر اشخاص یہ محسوس کرتے ہیں کہ خدا کی بابت صحیح علم حاصل کرنے میں لوگوں کی مدد کرنے سے اُنکی اپنی زندگیاں بامقصد بن جاتی ہیں۔ باقاعدگی سے ہر ماہ مُنادی میں ۵۰ سے زائد گھنٹے صرف کرنے والی ایک نوجوان بہن میلونی بیان کرتی ہے: ”خدمتگزاری تازگیبخش ہے کیونکہ یہ میری زندگی کو بامقصد بناتی اور صحیح راہ پر گامزن رکھتی ہے۔ خدمتگزاری میں حصہ لینے سے ذاتی مسائل اور روزمرّہ دباؤ کے اثرات کم ہو جاتے ہیں۔“
یہوواہ کی ایک اَور گرمجوش خادمہ ملیسینٹ کہتی ہے: ”خدمتگزاری کے ذریعے دوسروں کو نسلِانسانی کیلئے خدا کے مقصد اور فردوسی زمین کی بحالی کی بابت بتانے سے میرے ہر دن کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ یہ میرے لئے ہر روز یہوواہ کو حقیقی بنانے کے علاوہ مجھے سکون اور ایسی باطنی خوشی بخشتی ہے جو کسی دوسرے ذریعے سے حاصل نہیں ہو سکتی۔“
پیغام قبول کرنے والے تازگی پاتے ہیں
بیشک، بادشاہتی مُناد مسیحی خدمتگزاری سے تازگی حاصل کرتے ہیں اور اس زندگیبخش پیغام کو قبول کرنے والے بھی تسلی پاتے ہیں۔ پُرتگال میں راہباؤں اور پادریوں سے تربیت حاصل کرنے والی ایک اُستانی نے محسوس کِیا کہ چرچ اُسکی روحانی ضروریات کو پورا نہیں کر رہا۔ اُسے بائبل پر مبنی سوالات کے جواب نہ ملے۔ یہوواہ کے گواہوں کیساتھ باقاعدہ بائبل مطالعے کے ذریعے اُسکی صحیفائی سمجھ بتدریج بڑھتی گئی۔ یہ سکول کی اُستانی بہت خوش تھی۔ اُس نے بیان کِیا، ”مَیں بڑے اشتیاق کیساتھ ہر بدھ کو اپنے مطالعے کا انتظار کرتی تھی کیونکہ مجھے بائبل سے میرے ہر سوال کا ٹھوس جواب ملتا تھا۔“ آج یہ خاتون یہوواہ کی ایک مخصوص خادمہ ہے اور اب وہ خود بھی بائبل سچائی کے ذریعے دوسروں کیلئے تازگی کا باعث بنتی ہے۔
پس صاف ظاہر ہے کہ یہوواہ کے گواہ اپنی مُنادی کی تفویض کی سنجیدگی اور عالمی وسعت سے گھبراتے نہیں۔ اور نہ ہی سردمہری یا مخالفت اُنکے جذبے کو کمزور کر سکتی ہے۔ وہ گرمجوشی سے بادشاہتی مُنادی کی تفویض کو پورا کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ جہاں کہیں بھی لوگ ملیں—ریاستہائےمتحدہ میں ٹرک اڈے پر (۱)، کوریا کے ہوائی اڈے پر (۲)، اینڈیز میں (۳) یا لندن کے بازار میں (۴)—وہ اُنہیں خوشخبری سناتے ہیں۔ یسوع کے زمانۂجدید کے شاگرد دُنیابھر میں اپنے بااجر کام کو خوشی سے پورا کر رہے ہیں۔ یسوع نے اپنے وعدے کے مطابق انہیں تازگی بخشی ہے اور دوسروں کو تازگی پہنچانے کے لئے انہیں استعمال کر رہا ہے۔—مکاشفہ ۲۲:۱۷۔