سن ۲۰۰۳ میں بینالاقوامی کنونشن
سن ۲۰۰۳ میں بینالاقوامی کنونشن
ہفتہ، اکتوبر ۶، ۲۰۰۱ میں واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف پینسلوانیا کے ممبران کا سالانہ اجلاس جرسی شہر، نیو جرسی، یو.ایس.اے میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کے بعد، ممبران اور انکے مہمان ایک خاص پروگرام سے مستفید ہوئے۔ اگلے دن، کینیڈا اور ریاستہائےمتحدہ کے چار شہروں میں ضمنی اجلاسوں پر یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کے ممبران نے اپنی اختتامی تقریر کے بعد مندرجہذیل اعلان کِیا:
”مستقبل پر توجہ مرتکز رکھتے ہوئے خدا کے تمام لوگوں کیلئے یہ نہایت ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کیساتھ جمع ہونے سے باز نہ آئیں۔ پولس رسول نے نصیحت اور حوصلہافزائی کی تھی کہ یہوواہ کے عظیم اور خوفناک دن کو قریب آتا دیکھ کر ہمیں اَور بھی زیادہ ایک دوسرے سے رفاقت رکھنے کی ضرورت ہے۔ (عبرانیوں ۱۰:۲۴، ۲۵) اس صحیفائی تقاضے کی مطابقت میں ہم اگلے سال [۲۰۰۲] دُنیا کے تمام حصوں میں ڈسٹرکٹ کنونشن منعقد کرنے کی اُمید رکھتے ہیں۔ اسکے بعد سن ۲۰۰۳ میں، اگر یہوواہ کی مرضی ہوئی تو ممکن ہے کہ دُنیا کے بعض حصوں میں خاص بینالاقوامی کنونشن منعقد کئے جائیں۔ یہ عالمی پیمانے پر رونما ہونے والے واقعات کو سمجھتے ہوئے بیدار اور ہوشیار رہنے کا وقت ہے۔“
موجودہ نظاماُلعمل کے خاتمے کے قریب، غیریقینی حالتوں اور پریشانیوں میں اضافے کے باوجود خدا کے لوگوں کی کارگزاری کو جاری رہنا ہے۔ ہر قوم، قبیلہ، اہلِزبان اور لوگوں کو بائبل کے انتباہی پیغام سمیت بادشاہت کی خوشخبری سنانے اور انکی حوصلہافزائی کرنے کی ضرورت ہے کہ ’خدا سے ڈریں اور اُسکی تمجید کریں کیونکہ اُسکی عدالت کا وقت آ پہنچا ہے۔‘ (مکاشفہ ۱۴:۶، ۷) لہٰذا ہمارے آسمانی باپ کی مرضی اور خوشی کو مدِنظر رکھتے ہوئے سن ۲۰۰۳ میں، دُنیا کے مختلف علاقوں میں بینالاقوامی کنونشن منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
سب سے پہلے، شمالی امریکہ اور کچھ دیر بعد یورپ کے چند شہروں میں ایسے اجتماعات کا وقتی بندوبست کِیا گیا ہے۔ اسکے کچھ دیر بعد، ۲۰۰۳ میں مندوبین کے گروہوں کیلئے ایشیا کے چند شہروں اور سال کے آخر میں اضافی گروہوں کیلئے افریقہ، جنوبی امریکہ اور بحرالکاہل کے علاقہ میں جانے کے انتظامات کئے جائینگے۔ بعض برانچ دفاتر سے خاص کنونشن کے مقامات پر مندوبین کی ایک محدود تعداد بھیجنے کی درخواست کی جائیگی لہٰذا حاضر ہونے کیلئے دعوتِعام دینا ممکن نہیں ہوگا۔ اسکے باوجود، ایک محدود تعداد میں ہر جگہ مختلف ممالک کی نمائندگی کرنے والے مندوبین کی موجودگی حوصلہافزا رہیگی۔
یہوواہ کے گواہوں کی کلیسیائیں بہت جلد ان اجتماعات کی بابت معلومات حاصل کرینگی۔ مدعو کئے جانے والے مندوبین اپنے اپنے برانچ دفاتر سے اپنی حاضری کی مخصوص تاریخ اور شہر کی بابت معلومات حاصل کرنے کے قابل ہونگے۔ لہٰذا آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ ابھی سے اس معاملے کی بابت تفصیلات حاصل کرنے یا خط لکھنے سے گریز کریں۔
مقامی بھائیوں کیلئے برادرانہ محبت ظاہر کرنے میں عمدہ مثال قائم کرنے والے مخصوص اور بپتسمہیافتہ گواہوں کو آخرکار مندوبین کے طور پر منتخب کِیا جائیگا۔ اسکے علاوہ، انہیں بھی مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کرنے اور مخلصانہ مہماننوازی ظاہر کرنے کا عمدہ موقع حاصل ہوگا۔ (عبرانیوں ۱۳:۱، ۲) یہ باہمی ”تسلی“ کا باعث بنیگا۔ (رومیوں ۱:۱۱، ۱۲) جن برانچ دفاتر کو ایک خاص ملک یا ممالک میں مندوبین بھیجنے کی دعوت دی گئی ہے وہ ان انتظامات کی بابت مزید تفصیلات فراہم کرینگے۔
بیشتر ممالک میں حسبِمعمول سن ۲۰۰۳ کیلئے تین روزہ ڈسٹرکٹ کنونشن کا بندوبست کِیا جائیگا۔ باہم جمع ہونے سے سب کو ’سننے، سیکھنے اور نصیحت‘ حاصل کرنے کا موقع ملیگا۔ (استثنا ۳۱:۱۲؛ ۱-کرنتھیوں ۱۴:۳۱) اس طرح خدا کے تمام لوگوں کے پاس یہ موقع دستیاب ہوگا کہ وہ ’آزما کر دیکھیں کہ یہوواہ کیسا مہربان ہے۔‘ (زبور ۳۴:۸) تمام بینالاقوامی اور بہتیرے ڈسٹرکٹ کنونشنوں پر موجود مشنریوں میں سے بعض پروگرام میں بھی حصہ لینگے۔
اس سال، ہم وسیع پیمانے پر گواہی دینے کی تحریک دینے والے ”سرگرم بادشاہتی مُناد“ ڈسٹرکٹ کنونشنوں سے استفادہ کرینگے۔ ان پر حاضر ہوتے وقت اگلے سال یہوواہ کی فراہمی کی بابت ہماری توقع واقعی بڑھے گی۔ اس سے ان فیصلہکُن اور تشویشناک ایّام میں ’جاگتے اور تیار رہنے‘ میں ہماری مدد ہوگی۔—متی ۲۴:۴۲-۴۴۔