مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

زمانۂ‌جدید کے ”‏مُقدسین“‏

زمانۂ‌جدید کے ”‏مُقدسین“‏

زمانۂ‌جدید کے ”‏مُقدسین“‏

‏”‏کیا آپکو وہ وقت یاد ہے جب ہم مایہ‌ناز ہستیوں کی بابت سُن سُن کر اُکتا گئے تھے؟‏ تاہم،‏ ستمبر ۱۳ کو مدر ٹریسا کے جنازے پر موجود ۲.‏۴ ملین امریکی اس رُجحان سے متاثر نہیں ہوئے تھے۔‏ ستمبر ۵ کو اُسکی موت سے لیکر لوگوں نے ویٹیکن کو اُسے باضابطہ طور پر ایک مُقدس کا درجہ دینے کیلئے ہزاروں درخواستیں بھیجی۔‏ بہت کم لوگ اسے ناممکن خیال کرتے ہیں۔‏“‏‏—‏سـن-‏سـنـٹـنـل،‏ ریـاسـتـہائےمـتـحـدہ،‏ اکـتـوبـر ۳،‏ ۱۹۹۷۔‏

بہتیرے لوگ کیتھولک مشنری مدر ٹریسا کی فیاضی اور انسان دوستی کو سچے مُقدس کی خوبیاں خیال کرتے ہیں۔‏ دیگر مذاہب میں بھی مشہور شخصیات موجود ہیں۔‏ تاہم،‏ ان میں سے کسی کو بھی وہ درجہ حاصل نہیں جو ان اشخاص کو عطا کِیا جاتا ہے جنہیں رومن کیتھولک چرچ باضابطہ طور پر مُقدس قرار دیتا ہے۔‏

پوپ جان پول II نے اپنے پاپائی دَور میں تقریباً ۳۰۰ اشخاص کو مُقدس قرار دیا ہے جبکہ ۲۰ ویں صدی کی پاپائیت نے ملکر بھی اتنے زیادہ اشخاص کو مُقدسین کا اعزاز نہیں دیا۔‏ * ”‏مُقدسین“‏ کیلئے ایسی دائمی عقیدت کی وجہ کیا ہے جبکہ بہتیرے کیتھولک عام طور پر انہیں جانتے بھی نہیں؟‏

نوٹر ڈیم یونیورسٹی کے مذہبی عالم لارنس کن‌ہنگم نے وضاحت کی:‏ ”‏لوگ اس بات میں اسلئے دلچسپی لیتے ہیں کہ دُنیا میں ابھی تک تقدس موجود ہے۔‏ مُقدسین آج بھی ایک ہیرو کی زندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔‏“‏ اس کے علاوہ،‏ یہ بھی خیال کِیا جاتا ہے کہ ”‏مُقدسین“‏ خدا کے ساتھ خاص رسائی کے باعث زندہ لوگوں کے لئے مؤثر شفاعتیں کر سکتے ہیں۔‏ جب کسی ”‏مُقدس“‏ کی ہڈیاں دریافت ہوتی ہیں تو اس عقیدے کے ساتھ ان کی تعظیم کی جاتی ہے کہ ان میں سے قوت نکلتی ہے۔‏

کیتھولک عقیدے کی دوبارہ تصدیق کرنے کے لئے ۱۶ ویں صدی میں منعقد ہونے والی کیٹیکیزم آف دی کونسل آف ٹرینٹ نے یہ حکم صادر کِیا:‏ ”‏ہم نے جائز طور پر یہ نتیجہ اخذ کِیا ہے کہ ’‏خداوند میں سوئے ہوئے‘‏ مُقدسین کا احترام کرنا،‏ اُن کے ذریعے شفاعتیں کرانا اور اُن کے مُقدس تبرکات اور راکھ کی تعظیم کرنا خدا کے جلال کو گھٹانے کی بجائے بڑھاتا ہے اور ایک مسیحی کی اُمید بھی اُتنی ہی مضبوط ہو جاتی ہے اور اسے اُن کی خوبیوں کی نقل کرنے کی تحریک ملتی ہے۔‏“‏ (‏دی کیٹیکیزم آف دی کونسل آف ٹرینٹ،‏ ۱۹۰۵)‏ سچے مسیحی واقعی بااخلاق طرزِزندگی،‏ خدا تک مناسب رسائی اور الہٰی مدد کے خواہاں ہیں۔‏ (‏یعقوب ۴:‏۷،‏ ۸‏)‏ چنانچہ خدا کے کلام کے مطابق،‏ کون حقیقی مُقدسین ٹھہرنے کے لائق ہیں؟‏ نیز وہ کیا کردار ادا کرتے ہیں؟‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 4 کسی مُتوَفّی رومن کیتھولک کو مُقدس کا اعزاز دینے کا مطلب عالمی پیمانے پر اُسکی تعظیم کو لازمی قرار دینا ہے۔‏