مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیپٹن کی میز پر

کیپٹن کی میز پر

کیپٹن کی میز پر

دلچسپ لوگ،‏ لذیذ کھانا اور پُرلطف گفتگو بحری جہاز کے کیپٹن کیساتھ طعام کے لطف کو دوبالا کر دیتے ہیں۔‏ مگر وائٹ سٹار لائن کے کیپٹن رابرٹ جی.‏ سمتھ کی میز پر گفتگو نے روحانی ضیافت پر روشنی ڈالی۔‏—‏یسعیاہ ۲۵:‏۶‏۔‏

سن ۱۸۹۴ میں،‏ پہلی مرتبہ دُنیا کے گرد چکر لگانے کے لئے رابرٹ ۲۴ سال کی عمر میں بحری جہاز کنکولون آف ڈنڈی کا کیپٹن منتخب ہوا تھا۔‏ بعدازاں اُس نے سڈرک،‏ سیوک اور رونک جیسے وائٹ سٹار جہازوں پر کپتان کے طور پر کام کِیا۔‏ * اِن جہازوں میں سے ایک پر نیو یارک سے لیورپول،‏ انگلینڈ آنے کیلئے اٹلانٹک کو عبور کرتے ہوئے،‏ رابرٹ کیساتھ میز پر چارلز ٹیز رسل بیٹھے تھے۔‏ رسل کے ساتھ گفتگو نے رابرٹ کے اندر بائبل پیغام کیلئے دلچسپی کو اُبھارا،‏ لہٰذا مزید سیکھنے کیلئے اُس نے رسل سے سٹڈیز اِن دی سکرپچرز کی کاپیاں حاصل کیں۔‏

رسل نے خطوط کے ذریعے رابطہ رکھا اور اس کے نتیجے میں بائبل پیغام میں رابرٹ کی دلچسپی بڑھتی گئی۔‏ رابرٹ نے اپنی اہلیہ کو بھی نئی معلومات میں شریک کِیا۔‏ جلد ہی وہ دونوں سرگرم بائبل سٹوڈنٹس یعنی یہوواہ کے گواہ بن گئے۔‏ بعدازاں رابرٹ کو بائبل تقاریر پیش کرنے کا شرف حاصل ہوا۔‏ مثال کے طور پر،‏ برسبین آسٹریلیا میں اُس نے ”‏جلعاد کا بلسان“‏ کے موضوع پر خطاب کِیا اور بیان کِیا کہ کیسے خدا کے کلام کا پیغام ”‏تمام زمینی مشکلات کا سدِباب“‏ ہے۔‏ انگلینڈ میں،‏ اُسکی اہلیہ اور بچوں نے ”‏فوٹو ڈرامہ آف کریئیشن“‏ پیش کرنے میں مدد دیتے ہوئے تصاویر کیساتھ رسل کے تبصرے کی ریکارڈنگ سنائی۔‏

رابرٹ نے اپنے خاندان کو بادشاہتی سچائی ورثے میں دی۔‏ آج اُسکی پانچ نسلوں کے ۱۸ افراد دوسروں کو خوشخبری میں شریک کرنے میں مصروف ہیں اور اُن معلومات کیلئے انتہائی شکرگزار ہیں جو کیپٹن کی میز پر پیش کی گئی تھیں۔‏

اپنی مطبوعات اور بائبل کے تعلیمی کام کے ذریعے یہوواہ کے گواہ عالمی پیمانہ پر لوگوں کو بائبل کا ایسا پیغام سیکھنے میں مدد دے رہے ہیں جو کیپٹن سمتھ کیلئے تجسّس کا باعث تھا۔‏ آپ بھی یہ جان سکتے ہیں کہ کیپٹن کی میز پر کونسی اتنی دلچسپ چیز پیش کی گئی تھی۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 3 اسی کیساتھ ٹائی‌ٹینک جہاز کا کپتان ای.‏ جے.‏ سمتھ تھا جو کہ اپنے تباہ‌کُن سفر کی طرف رواں‌دواں تھا۔‏

‏[‏صفحہ ۸ پر تصویر]‏

رابرٹ جی.‏ سمتھ

‏[‏صفحہ ۸ پر تصویر]‏

چارلز ٹی.‏ رسل