مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

آپکو پُرتپاک دعوت دی جاتی ہے

آپکو پُرتپاک دعوت دی جاتی ہے

آپکو پُرتپاک دعوت دی جاتی ہے

خداوند یسوع نے کوئی ۰۰۰،‏۲ سال قبل جس آخری عشائیے کو رائج کِیا وہ محض دلچسپی کا حامل کوئی تاریخی واقعہ نہیں ہے۔‏ اس نے اپنی ابتدا ہی سے لوگوں پر بہت گہرا اثر ڈالا ہے۔‏ انجیل میں اُس رات کے واقعات کی سرگزشت پڑھنے سے متاثر ہوکر بہتیروں نے مختلف طریقوں سے خداوند کا عشائیہ منانے کی کوشش کی ہے۔‏

یہ بات قابلِ‌فہم ہے کیونکہ یسوع مسیح نے خود حکم دیا تھا کہ اُسکے پیروکاروں کو اِس واقعہ کی یادگار باقاعدگی سے منانی چاہئے۔‏ اُس نے اُنہیں خاص طور پر بتایا تھا:‏ ”‏میری یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو۔‏“‏—‏لوقا ۲۲:‏۱۹؛‏ ۱-‏کرنتھیوں ۱۱:‏۲۳-‏۲۵‏۔‏

بِلاشُبہ،‏ اِس تقریب کا منایا جانا اُسی صورت میں بااَجر ثابت ہوگا جب خدا کے کلام بائبل کے مطابق اسکی صحیح سمجھ ہوگی۔‏ علاوہ‌ازیں،‏ یہ معلوم کرنا بھی ضروری ہے کہ بائبل اس تقریب کے وقت اور طریقے کی بابت کیا کہتی ہے۔‏

یسوع کے حکم کے مطابق،‏ پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ بدھ کی شام،‏ اپریل ۱۶،‏ ۲۰۰۳ کو یسوع کی موت کی یادگار منانے کیلئے جمع ہونگے۔‏ یہ اُن کیلئے صحائف کا جائزہ لینے اور خداوند یسوع مسیح پر ایمان اور محبت کو مضبوط کرنے کا موقع ہوگا جس نے کہا:‏ ”‏خدا نے دُنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔‏“‏ (‏یوحنا ۳:‏۱۶‏)‏ اُس شام آپکو اُن کیساتھ جمع ہونے کی پُرتپاک دعوت دی جاتی ہے تاکہ آپ بھی یسوع مسیح اور آسمانی باپ،‏ یہوواہ خدا پر اپنے ایمان اور محبت کو مضبوط کر سکیں۔‏