حاجتمندوں کیلئے تسلی
حاجتمندوں کیلئے تسلی
بائبل نفسیاتی صحت کی راہنما کتاب نہیں ہے۔ تاہم، یہ ہمیں تسلی اور مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود زندگی کی قدر کرنے کے قابل بناتی ہے۔ صحائف حقیقتپسندی سے بیان کرتے ہیں: ”انسان جو عورت سے پیدا ہوتا ہے۔ تھوڑے دنوں کا ہے اور دُکھ سے بھرا ہے۔“ (ایوب ۱۴:۱) ہماری اپنی ناکاملیت بعض آزمائشوں کا سبب بنتی ہے۔ تاہم بنیادی طور پر انسانی تکلیف کا ذمہدار کون ہے؟
بائبل اس کی شناخت ایک شریر روح کے طور پر کراتی ہے جسے ابلیس اور شیطان کہا جاتا ہے۔ وہ ”سارے جہان کو گمراہ کر دیتا ہے“ اور نوعِانسان کیلئے بہتیرے مسائل کا سبب بنتا ہے۔ تاہم، بائبل ہمیں یہ بھی بتاتی ہے کہ اُسکا خاتمہ قریب ہے۔ (مکاشفہ ۱۲:۹، ۱۲) خدا بہت جلد اُس تکلیف کو مکمل طور پر ختم کر دیگا جو شیطان زمین کے رہنے والوں پر لایا ہے۔ بائبل کے مطابق، خدا نے ایک نئی راستباز دُنیا کا وعدہ کِیا ہے جو نااُمیدی اور مایوسی کا خاتمہ کریگی۔—۲-پطرس ۳:۱۳۔
یہ جاننا کسقدر تسلیبخش ہے کہ انسانی تکلیف عارضی ہے! یسوع مسیح کے ذریعے خدا کی آسمانی بادشاہت کے تحت ناانصافی اور تکلیف ختم ہو جائے گی۔ خدا کے مقررہ بادشاہ کی بابت صحائف بیان کرتے ہیں: ”وہ محتاج کو جب وہ فریاد کرے۔ اور غریب کو جسکا کوئی مددگار نہیں چھڑائیگا۔ وہ غریب اور محتاج پر ترس کھائیگا۔ اور محتاجوں کی جان کو بچائیگا۔ وہ فدیہ دیکر اُنکی جان کو ظلم اور جبر سے چھڑائیگا اور اُنکا خون اُسکی نظر میں بیشقیمت ہوگا۔“—زبور ۷۲:۱۲-۱۴۔
ان نبوّتی الفاظ کی تکمیل کا وقت بہت قریب ہے۔ ہم فردوسی زمین پر شاندار حالات میں ہمیشہ کی زندگی سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ (لوقا ۲۳:۴۳؛ یوحنا ۱۷:۳) ان تقویتبخش صحیفائی وعدوں کا علم حاجتمندوں کیلئے اُمید اور تسلی پیش کرتا ہے۔
[صفحہ ۳۲ پر تصویر کا حوالہ]
Depressed girl: Photo ILO/J. Maillard