سچی پرستش خاندان کو متحد کرتی ہے
سچی پرستش خاندان کو متحد کرتی ہے
ماریا ۱۳ برس کی تھی جب اُس نے اور اُسکی چھوٹی بہن لوسی نے کسی رشتہدار سے یہوواہ کی بابت سنا۔ اُس نے زمین پر فردوس کی اُمید بھی واضح کی۔ وہ تجسّس کے عالم میں اُس کیساتھ یہوواہ کے گواہوں کے کنگڈم ہال تک چلی گئیں۔ ماریا وہاں پیش کئے جانے والے واضح پیغام سے بہت متاثر ہوئی۔ یہ چرچ سے کتنا مختلف تھا جہاں وہ گیت گانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی تھیں! جلد ہی دونوں بچیوں نے یہوواہ کے ایک گواہ کیساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کر دیا۔
اُنکا بڑا بھائی، ہوگو، فلسفے اور ارتقا میں دلچسپی رکھتا تھا۔ وہ خود کو لاادریہ خیال کرتا تھا۔ مگر فوجی ملازمت کے دوران، اُس نےکتاب لائف—ہاؤ ڈِڈ اِٹ گٹ ہیئر؟ بائے ایولوشن اور بائے کریئیشن؟ * پڑھی۔ اُسے ایسے سوالات کے جواب بھی مل گئے جو دوسرا کوئی مذہب نہیں دے سکتا تھا۔ فوجی ملازمت ختم ہو جانے کے بعد، اُس نے بائبل کا مطالعہ کرنے اور اپنی بہنوں کیساتھ اجلاسوں پر حاضر ہونے سے اپنے نئے ایمان کو مضبوط کرنا شروع کر دیا۔ ماریا اور لوسی نے پہلی مرتبہ سچائی سننے کے دو سال بعد، ۱۹۹۲ میں اور اُنکے بھائی نے ان سے دو سال بعد بپتسمہ لیا۔
اس دوران، کیتھولک رسومات کے پابند اُنکے والدین نے سچائی کیلئے بہت کم دلچسپی دکھائی۔ وہ یہوواہ کے گواہوں کو دق کرنے والے خیال کرتے تھے اگرچہ وہ اُن گواہوں کے اچھے آدابواطوار اور حیادار لباس کی تعریف کرتے تھے جنہیں اُنکے بچے گھر پر بلاتے تھے۔ نیز، جب وہ اپنے بچوں کو کھانے کے دوران بھی اجلاس پر سیکھی جانے والی باتوں پر گفتگو کرتے دیکھتے تو اُنکا تجسّس بڑھنے لگا۔
اس تمام کے باوجود، اُنکے والدین جادوگری میں دلچسپی رکھتے تھے۔ والد نشہ کرتا اور اپنی بیوی کو مارتاپیٹتا تھا۔ خاندان بالکل ٹوٹنے والا تھا۔ نشے کی عادت کی وجہ سے باپ نے دو ہفتے جیل میں گزارے۔ جیل میں اُس نے بائبل پڑھنا شروع کر دی۔ جب وہ پڑھ رہا تھا تو اُس نے آخری زمانے کی بابت یسوع کے الفاظ بھی پڑھے۔ حیرانوپریشان، باپ اور ماں دونوں کنگڈم ہال گئے اور گھریلو بائبل مطالعہ قبول کر لیا۔ اُنہوں نے سچائی جاننے کے بعد جادوگری سے متعلق اپنی ساری کتابیں جلا دیں اور یہوواہ کے نام سے دُعا کرنے سے شیاطین کے حملوں سے بچ گئے۔ اُنہوں نے اپنی زندگیوں میں خاطرخواہ تبدیلیاں بھی کیں۔
کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ۱۹۹۹ میں بولیویا میں ڈسٹرکٹ کنونشن پر ماریا اور لوسی کیلئے اپنے بھائی ہوگو کے ہاتھوں اپنے والدین کو بپتسمہ لیتے دیکھنا کتنی خوشی کی بات تھی؟ کوئی نو سال قبل لوسی اور ماریا نے پہلی مرتبہ یہوواہ اور اُسکے وعدوں کی بابت سنا تھا۔ ہوگو سمیت اب وہ دونوں بہنیں کُلوقتی خدمتگزاری میں ہیں۔ وہ کتنی خوش ہیں کہ سچی پرستش نے اُنکے خاندان کو متحد کر دیا تھا!
[فٹنوٹ]
^ پیراگراف 3 یہوواہ کے گواہوں کی شائعکردہ۔