خدا کے خادم کس مفہوم میں درختوں کی مانند ہیں؟
خدا کے خادم کس مفہوم میں درختوں کی مانند ہیں؟
خدا کے کلام کے مطابق خوشی کیساتھ زندگی گزارنے والے ایک شخص کی بابت زبورنویس نے لکھا: ”وہ اُس درخت کی مانند ہوگا جو پانی کی ندیوں کے پاس لگایا گیا ہے۔ جو اپنے وقت پر پھلتا ہے اور جسکا پتا بھی نہیں مرجھاتا۔ سو جوکچھ وہ کرے بارور ہوگا۔“ (زبور ۱:۱-۳) یہ موازنہ کیوں بالکل مناسب ہے؟
درختوں کی عمر بہت لمبی ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، بحیرۂروم کے خطوں میں زیتون کے بعض درختوں کی بابت کہا جاتا ہے کہ وہ ایک یا دو ہزار سال پُرانے ہیں۔ اسی طرح وسطی افریقہ میں بیوباب نامی درخت بھی لمبی عمر پاتا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک چیڑ کے درخت کی عمر تقریباً ۶۰۰،۴ سال بتائی جاتی ہے۔ جنگل میں ایسے درخت دوسرے درختوں کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ زمین کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں۔ مثلاً ایسے درخت چھوٹے پودوں کیلئے سایہ اور تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ ان درختوں سے گرنے والے پتے زمین کو بھی زرخیز بناتے ہیں۔
دُنیا میں سب سے قدآور درخت عام طور پر جنگلوں میں پائے جاتے ہیں کیونکہ وہاں ایک درخت دوسرے کو سہارا دیتا ہے۔ ان درختوں کی جڑیں ایک دوسرے میں پیوستہ ہونے کی وجہ سے اُنہیں طوفانی ہواؤں کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتی ہیں جبکہ جابجا اُگنے والے اکیلے درختوں کیلئے قائم رہنا مشکل ہوتا ہے۔ درختوں کی لمبی لمبی جڑیں انکو زمین سے پانی اور مفید معدنیات حاصل کرنے کے بھی قابل بناتی ہیں۔ کچھ درختوں کی جڑیں اُس درخت کے قد سے بھی زیادہ لمبی یا شاخوں کی وسعت سے بھی زیادہ دُوردُور تک پھیلی ہوتی ہیں۔
شاید پولس رسول بائبل میں مسیحیوں کو درخت سے تشبِیہ دے رہا تھا جب اُس نے کہا: ”[مسیح] میں چلتے رہو۔ اور اُس میں جڑ پکڑتے اور تعمیر ہوتے جاؤ اور جس طرح تُم نے تعلیم پائی اُسی طرح ایمان میں مضبوط رہو۔“ (کلسیوں ۲:۶، ۷) جیہاں، سچے مسیحیوں کو ایمان میں مضبوط رہنے کیلئے مسیح میں جڑ پکڑنے کی ضرورت ہے۔—۱-پطرس ۲:۲۱۔
خدا کے سچے خادم اَور کس مفہوم میں درختوں کی مانند ہیں؟ دوسرے درختوں سے سہارا اور مدد حاصل کرنے والے درخت کی طرح خدا کا ایک خادم بھی مسیحی کلیسیا میں دوسرے بہنبھائیوں کی رفاقت سے مدد اور سہارا حاصل کر سکتا ہے۔ (گلتیوں ۶:۲) وفادار پُختہ مسیحی، ایک ایسے درخت کی مانند ہیں جنکی جڑیں مضبوطی سے زمین میں قائم ہیں جو نئے اشخاص کو طوفانی مخالفت کے باوجود بھی ایمان میں قائم رہنے میں مدد دیتے ہیں۔ (رومیوں ۱:۱۱، ۱۲) پس نئے مسیحی خدا کے ان وفادار اور پُختہ مسیحیوں کے ”سایہ“ میں بڑھ سکتے ہیں۔ (رومیوں ۱۵:۱) نیز عالمی مسیحی برادری کے تمام رُکن ’صداقت کے درختوں‘ یعنی ممسوح بقیہ کی طرف سے فراہمکردہ تقویتبخش روحانی خوراک سے مستفید ہوتے ہیں۔—یسعیاہ ۶۱:۳۔
پس یہ جاننا کسقدر مسرتبخش ہے کہ خدا کے تمام وفادار خادم یسعیاہ ۶۵:۲۲ میں درج وعدے کی تکمیل دیکھینگے جو بیان کرتا ہے کہ ”میرے بندوں کے ایّام درخت کے ایّام کی مانند ہونگے۔“
[صفحہ ۲۸ پر تصویر کا حوالہ]
Godo-Foto