مقدونیہ میں مُنادی کرنے کا انوکھا طریقہ
مقدونیہ میں مُنادی کرنے کا انوکھا طریقہ
رات کا وقت ہے۔ پولس رسول ایک رویہ دیکھ رہا ہے۔ ایک آدمی اُسکی منت کر رہا ہے کہ ”پار اُتر کر مکدؔنیہ میں آ اور ہماری مدد کر۔“ (اعمال ۱۶:۹) پولس کو مُنادی کرنے کیلئے مقدونیہ بھیجا جا رہا ہے کیونکہ اُس وقت تک وہاں خدا کی بادشاہت کی خوشخبری نہیں سنائی گئی تھی۔
یہ تقریباً ۰۰۰،۲ سال پہلے کا واقعہ تھا۔ لیکن آج بھی مقدونیہ میں بہت سے لوگوں نے کبھی یہوواہ خدا کے بارے میں نہیں سنا ہے۔ وہاں کے ہر یہوواہ کے گواہ پر ۸۴۰،۱ باشندوں کو خوشخبری سنانے کی ذمہداری پڑتی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقدونیہ کے گواہوں کیلئے ابھی بھی بہت کام کرنے کو باقی ہے۔—متی ۲۴:۱۴۔
حال ہی میں خدا نے ایک انوکھے طریقے سے اُنہیں اِس کام کو انجام دینے میں مدد فراہم کی۔ نومبر ۲۰۰۳ میں ایک غیرسرکاری تنظیم کے ایک نمائندے نے مقدونیہ میں یہوواہ کے گواہوں کے دفتر فون کِیا۔ اُس نے کہا کہ ’ہماری تنظیم ۲۰ نومبر سے ایک تین روزہ میلا منعقد کر رہی ہے۔ کیا آپ اس میلے پر لوگوں کو اپنے مذہب کے بارے میں بتانے کے لئے ایک اِسٹال لگانا چاہتے ہیں؟‘ یہ مقدونیہ کے لوگوں کو خوشخبری سنانے کا کیا ہی شاندار موقع تھا!
ہمارے مقدونی بہنبھائیوں نے فوراً یہوواہ کے گواہوں کی مطبوعات کی ایک چھوٹی سی نمائش تیار کی۔ انہوں نے اِسٹال کی میز پر مقدونی زبان میں مختلف کتابوں، کتابچوں اور رسالوں کا ڈھیر بھی سجا دیا۔ یہ اُن لوگوں کو پڑھنے کیلئے دئے جاتے جو بائبل کے بارے میں مزید جاننا چاہتے تھے۔ اس اِسٹال کے ذریعے بہت سے لوگوں کو روحانی ”آبِحیات مُفت“ حاصل کرنے کا موقع ملا۔—مکاشفہ ۲۲:۱۷۔
میلے کے دوران لوگ زیادہتر ایسی کتابوں اور ایسے رسالوں میں دلچسپی لیتے جن میں ذاتی مسئلوں سے نپٹنے کا حل بتایا جاتا۔ ان میں کتاب خاندانی خوشی کا راز اور نوجوانوں کیلئے ایک خاص کتاب بھی شامل تھی۔ * اِسٹال پر آنے والے تمام لوگوں میں سے ۹۸ نے اپنا پتہ لکھوا کر درخواست کی کہ ’یہوواہ کے ایک گواہ کو ہمارے ہاں بھیجیں تاکہ ہم مزید معلومات حاصل کر سکیں۔‘ اسکے علاوہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ ’یہوواہ کے گواہ ایک بہت اچھا کام کر رہے ہیں‘ اور اُنہوں نے ہماری مطبوعات کو بھی سراہا۔
بائبل کہانیوں کی میری کتاب * دکھائی گئی تو وہ بہت خوش ہوا اور اُس نے پوچھا کہ ’یہ کتنے کی ہے؟‘ ہمارے بھائیوں نے اُسے سمجھایا کہ یہوواہ کے گواہ لوگوں کو مُفت میں بائبل کے بارے میں سکھاتے ہیں البتہ اگر کوئی شخص مطبوعات کیلئے عطیات دینا چاہتا ہے تو وہ ضرور ایسا کر سکتا ہے۔ (متی ۱۰:۸) یہ سُن کر وہ آدمی اَور بھی خوش ہوا۔ اُس نے اپنے بچے کو کتاب دکھائی اور کہا: ”بیٹا یہ دیکھو کتنی اچھی کتاب ہے۔ مَیں اس میں سے روزانہ تمہیں ایک کہانی پڑھ کر سناؤنگا۔“
ایک آدمی اپنے چھوٹے بچے کو ساتھ لئے اِسٹال پر آیا۔ اُس نے پوچھا کہ ’کیا آپکے پاس بچوں کیلئے کوئی کتاب ہوگی؟‘ جب اُسکواِسٹال پر ایک فلسفہ کے پروفیسر بھی آئے۔ یوں تو وہ دُنیا کے تمام مذاہب میں دلچسپی لیتے ہیں لیکن وہ خاص طور پر یہوواہ کے گواہوں کے مذہبی عقیدوں کے بارے میں جاننا چاہتے تھے۔ بھائیوں نے اُنہیں ایک کتاب دی جس میں دُنیا کے مذاہب کے بارے میں تاریخی ترتیب دے کر بتایا گیا ہے۔ * اُنہوں نے اس کتاب کے مضامین کی فہرست پر نظر ڈالی اور کہا: ”بہت خوب۔ اگر مَیں ایک ایسی کتاب لکھتا تو مَیں بھی اسے ایسی ہی ترتیب دیتا۔“ اُنکے جانے کی تھوڑی دیر بعد اُنکے چند طالبعلم اِسٹال پر آئے۔ وہ بھی اس کتاب کو حاصل کرنا چاہتے تھے کیونکہ اُنکا خیال تھا کہ پروفیسر صاحب اسی کتاب سے اُنکو ایکآدھ لکچر دینگے۔
ہمارے اِسٹال پر بہت سے ایسے لوگ بھی آئے جنہوں نے پہلے کبھی بائبل کی سچائیوں کے بارے میں نہیں سنا تھا۔ ان میں بہرے نوجوانوں کی ایک ٹولی بھی تھی۔ ایک گواہ نے اُنہیں ایک مختصر سی تقریر پیش کی جسکا ایک لڑکی نے اشاروں کی زبان میں ترجمہ کِیا۔ اس گواہ نے ان نوجوانوں کو کتاب عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا * میں سے چند تصویریں دکھائیں اور بتایا کہ یسوع نے بہرے اور بیمار لوگوں کو شفا بخشی تھی۔ بائبل میں لکھا ہے کہ وہ آج بھی ہمارے لئے ایسا کرنے والا ہے۔ یہ جان کر تمام نوجوان بہت خوش ہوئے۔ اُن میں سے چند نے اپنے لئے کتابیں اور رسالے لے لئے۔ اُنکے ساتھ یہ بھی طے ہوا کہ ایک گواہ جو اشاروں کی زبان جانتا ہے اُن سے ملنے کیلئے آئیگا اور اُنکو بائبل کے بارے میں مزید سکھائیگا۔
اِسٹال پر بھائیوں نے مقدونی زبان کے علاوہ انگریزی، تُرکی اور البانی زبانوں میں بھی چند کتابیں، رسالے وغیرہ رکھے تھے۔ ایک آدمی نے آ کر انگریزی زبان میں رسالے مانگے کیونکہ وہ مقدونی زبان نہیں جانتا تھا۔ جب بھائی اُسکو مینارِنگہبانی اور جاگو! کے رسالے دے رہے تھے تو اُس نے کہا: ’دراصل مَیں تُرکی زبان بولتا ہوں۔‘ یہ سُن کر بھائیوں نے اُسے تُرکی زبان میں رسالے پیش کئے۔ وہ اپنی زبان میں رسالے دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ اُس نے جان لیا کہ یہوواہ کے گواہ واقعی تمام لوگوں تک خدا کا پیغام پہنچانا چاہتے ہیں۔
اس اِسٹال کے ذریعے بہت سے لوگ یہوواہ اور اُسکی بادشاہت کے بارے میں معلومات حاصل کر سکے۔ بھائی یہ دیکھ کر بھی خوش ہوئے کہ بہتیرے لوگوں نے بائبل کے پیغام میں دلچسپی لی۔ واقعی یہوواہ نے مقدونیہ کے گواہوں کو بادشاہی پیغام کی مُنادی کرنے میں ایک شاندار طریقے سے مدد فراہم کی۔
[فٹنوٹ]
^ پیراگراف 6 یہ کتابیں یہوواہ کے گواہوں کی شائعکردہ ہیں۔
^ پیراگراف 7 یہ کتابیں یہوواہ کے گواہوں کی شائعکردہ ہیں۔
^ پیراگراف 8 یہ کتابیں یہوواہ کے گواہوں کی شائعکردہ ہیں۔
^ پیراگراف 9 یہ کتابیں یہوواہ کے گواہوں کی شائعکردہ ہیں۔
[صفحہ ۹ پر بکس/تصویریں]
ایک اہم قدم
سترہ مارچ، ۲۰۰۳ کو مقدونیہ کے لوگوں تک بادشاہی کی خوشخبری پہنچانے میں ایک اَور اہم قدم اُٹھایا گیا۔ اس روز دارالحکومت اِسکوپیہ میں یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر کی تین نئی عمارتیں مخصوص کی گئیں۔ ان میں مزید دفاتر، رہنے کیلئے کمرے، کپڑے دھونے کیلئے ایک خاص جگہ اور ایک باورچیخانہ بھی شامل تھا۔ انکو تعمیر کرنے میں کُل دو سال لگے اور اب برانچ دفتر میں خدمت کرنے والوں کو پہلے کی نسبت چار گُنا زیادہ جگہ مل گئی ہے۔
یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کے ایک رُکن، بھائی گائی پیئرس نے مخصوصیت کی تقریر پیش کی۔ اس تقریب پر دَس مختلف ممالک سے یہوواہ کے گواہ حاضر ہوئے۔ تمام بہنبھائیوں نے نئی عمارتوں کا معائینہ کِیا اور انکو بہت سراہا۔
[صفحہ ۹ پر نقشہ]
(تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)
بلغاریہ
مقدونیہ
اِسکوپیہ
البانیہ
یونان
[صفحہ ۹ پر تصویر]
اِسکوپیہ، مقدونیہ