کیا آپ کو یاد ہے؟
کیا آپ کو یاد ہے؟
آپ نے ”مینارِنگہبانی“ کے پچھلے چند شماروں کو ضرور شوق سے پڑھا ہوگا۔ کیا آپ نیچے دئے گئے سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں؟
• زیادہتر لوگ کیوں مانتے ہیں کہ یسوع دسمبر ۲۵ کو پیدا ہوا تھا؟
دراصل خدا کے کلام میں یسوع کی پیدائش کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔ ایک انسائیکلوپیڈیا کا کہنا ہے کہ ”جب دسمبر کی ۲۵ تاریخ کو کرسمس کے تہوار کیلئے مقرر کِیا گیا تو یہ نہیں دیکھا گیا کہ کیا یہ واقعی یسوع کا جنمدن ہے۔ دراصل روم میں اس تاریخ کو سورج کا جنمدن منایا جاتا تھا اور چرچ نے اسی تہوار کو مسیحی شکل دے دی۔“ رومی لوگ سورج کا جنمدن کھانے پینے اور جشن اُڑانے سے اور ایک دوسرے کو تحفے دینے سے مناتے تھے۔—۱۵/۱۲، صفحہ ۴، ۵۔
• کیا اعمال ۷:۵۹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ستفنس نے یسوع سے دُعا کی تھی؟
جینہیں۔ بائبل کے مطابق ہمیں صرف یہوواہ خدا سے ہی دُعا مانگنی چاہئے۔ ستفنس نے ابھی ابھی ایک رویا میں یسوع کو دیکھا تھا۔ اِسلئے اُس نے یسوع سے براہِراست درخواست کرنا مناسب سمجھا۔ اُس نے کہا: ”اَے خداوند یسوؔع! میری رُوح کو قبول کر۔“ ستفنس جانتا تھا کہ یسوع مُردوں کو زندہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ (یوحنا ۵:۲۷-۲۹) اسلئے اس نے یسوع سے درخواست کی کہ وہ وقت آنے پر اُسے دوبارہ زندہ کرے۔—۱/۱، صفحہ ۳۱۔
• ہم کیسے جانتے ہیں کہ خدا انسان کی تقدیر نہیں لکھتا؟
یہوواہ خدا ہر شخص کو اپنی منمانی کرنے دیتا ہے۔ اسکے علاوہ محبت اور انصاف اُسکی خاص خوبیاں ہیں۔ اگر وہ ہمارے تمام کام پہلے سے لکھ دیتا اور بعد میں ہمیں ان کاموں کی وجہ سے قصوروار ٹھہراتا تو یہ ناانصافی کرنے کے برابر ہوتا۔ (استثنا ۳۲:۴؛ ۱-یوحنا ۴:۸) —۱۵/۱، صفحہ ۴، ۵۔
• یہ کہنا کیوں غلط ہے کہ معجزوں کا ہونا ناممکن ہے؟
سائنسدان جانتے ہیں کہ خلق کی ہوئی چیزوں کے بارے میں انکا علم محدود ہے۔ اسلئے اُن میں سے کئی کہتے ہیں کہ کسی بات کو ناممکن نہیں قرار دینا چاہئے۔ جس بات کو آج ناممکن سمجھا جاتا ہے، تحقیق کے ذریعے مستقبل میں یہی بات شاید ممکن ہو۔—۱۵/۲، صفحہ ۵، ۶۔
• سمسون نے اپنے ماںباپ سے کیوں کہا کہ میرا بیاہ فلستیوں کی ایک لڑکی سے کرا دو؟ (قضاۃ ۱۴:۲)
خدا کی شریعت کے مطابق کسی بُتپرست شخص سے شادی کرنا منع تھا۔ (خروج ۳۴:۱۱-۱۶) خدا کا کلام بیان کرتا ہے کہ سمسون ”فلستیوں کے خلاف بہانہ ڈھونڈتا تھا۔“ جب سمسون نے اُس لڑکی کے بارے میں کہا کہ ”وہ مجھے بہت پسند آتی ہے“ تو اُسکے کہنے کا مطلب تھا کہ فلستیوں کو نقصان پہنچانے کیلئے اُسے اس لڑکی کو استعمال کرنا پسند آیا تھا۔ اسکے علاوہ خدا نے اپنی روح کے ذریعے اس معاملے میں سمسون کی حمایت کی۔ (قضاۃ ۱۳:۲۵؛ ۱۴:۳، ۴، ۶) —۱۵/۳، صفحہ ۲۶۔
• کیا ایک مسیحی کسی سرکاری ملازم کو اُسکی خدمت کیلئے تحفہ یا پیسہ دے سکتا ہے؟
اگر کوئی شخص کسی عہدہدار کو اسلئے پیسہ یا تحفہ دیتا ہے تاکہ اُس کے لئے کوئی غیرقانونی کام کِیا جائے، اُسے کسی جُرم کے لئے سزا نہ ملے یا اُسے کوئی ناجائز فائدہ ہو تو یہ رشوت دینے کے برابر ہے۔ مسیحی ایسا ہرگز نہیں کرتے۔ لیکن اگر کوئی شخص ایک سرکاری ملازم کو اسلئے پیسہ یا تحفہ دیتا ہے کیونکہ اُس کے لئے کوئی جائز خدمت کی گئی ہے یا تاکہ اُسکا انصاف کِیا جائے تو ایسا کرنا رشوت دینے کے برابر نہیں۔—۱/۴، صفحہ ۲۹۔