”اب اُنکا کام تمام“
”اب اُنکا کام تمام“
یہوواہ کے گواہوں نے ۲۰۰۲ میں ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے ایک شہر میں ڈسٹرکٹ کنونشن منعقد کِیا۔ اس کنونشن پر لنگالا زبان میں مسیحی یونانی صحائف کے نیو ورلڈ ترجمے کی رُونمائی ہوئی۔ سامعین میں موجود کچھ لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے جبکہ دیگر خوشی سے اُچھلنے لگے۔ بعدازاں، اس بائبل کو قریب سے دیکھنے کیلئے لوگ تیزی سے پلیٹفارم کی طرف دوڑے۔ وہ بلند آواز سے چلا رہے تھے: ”بسوکی، باسامبوی،“ جسکا مطلب ہے: ”اب اُنکا کام تمام! وہ شرمندہ ہوں گے!“
سامعین اتنے پُرجوش کیوں تھے، اور ان الفاظ سے کیا مُراد تھی؟ اس شہر کے بعض حصوں میں یہوواہ کے گواہوں کیلئے لنگالا زبان میں بائبل حاصل کرنا مشکل تھا۔ کیوں؟ کیونکہ چرچوں نے یہوواہ کے گواہوں کو بائبلیں دینے سے انکار کر دیا تھا۔ بائبل حاصل کرنے کیلئے اُنہیں کسی ایسے شخص کو کہنا پڑتا تھا جو گواہ نہیں ہوتا۔ وہ بہت خوش تھے کیونکہ اب چرچ زیادہ دیر تک اُنہیں بائبلیں حاصل کرنے سے روک نہیں سکیں گے۔
نیو ورلڈ ٹرانسلیشن یہوواہ کے گواہوں کے علاوہ عام لوگوں کیلئے بھی فائدہمند ہے۔ ایک شخص اپنے گھر میں لاؤڈسپیکر پر اسمبلی کے پروگرام کو سن رہا تھا۔ اُس نے یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر کو لکھا: ”مَیں اس بائبل کے شائع ہونے سے بہت خوش ہوں۔ اس سے ہم بہت سی باتیں سیکھ سکیں گے۔ اگرچہ مَیں یہوواہ کا گواہ نہیں ہوں توبھی مَیں اسکا شدت سے انتظار کر رہا تھا۔“
نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی ہولی سکرپچرز اب ۳۳ زبانوں میں اور مسیحی یونانی صحائف ۱۹ اضافی زبانوں میں دستیاب ہیں جن میں لنگالا بھی شامل ہے۔ کیوں نہ یہوواہ کے گواہوں میں سے کسی سے پوچھیں کہ آپ اس شاندار ترجمے کی ایک کاپی کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟